الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
25. بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ:
25. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
(25) Chapter. The signs of Prophethood in Islam.
حدیث نمبر: 3608
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا الحكم بن نافع، حدثنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني ابو سلمة، ان ابا هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى يقتتل فئتان دعواهما واحدة".(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقْتَتِلَ فِئَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ".
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعیب نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا مجھے ابوسلمہ نے خبر دی اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دو جماعتیں (مسلمانوں کی) آپس میں جنگ نہ کر لیں اور دونوں کا دعویٰ ایک ہو گا (کہ وہ حق پر ہیں)۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "The Day of (Judgment) will not be established till there is a war between two groups whose claims (or religion) will be the same."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 805



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3608  
3608. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دو جماعتیں آپس میں جنگ نہ کر لیں جن کا دعویٰ ایک ہی ہوگا(کہ ہم حق پر ہیں)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3608]
حدیث حاشیہ:
دونوں یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم مسلمان ہیں اور حق پرلڑتے ہیں اگر چہ نفس الامر میں ایک حق پر ہوگا اور دوسرا ناحق پر یہ پیشین گوئی آپ نے اس لڑائی کی فرمائی جو حضرت علی ؓ اور حضرت معاویہ ؓ میں ہوئی۔
دونوں طرف والے مسلمان تھے اور حق پرلڑنے کا دعویٰ کرتے تھے۔
اور خود حضرت علی ؓ سے منقول ہے کہ انہوں نے حضرت معاویہ ؓ اور ان کے گروہ کے متعلق خود فرمایا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں جنہوں نے ہم پر بغاوت کی، وہ کافر یا فاسق نہیں ہیں (وحیدی)
ان واقعات میں آج کے نام نہاد علماءکے لیے بھی سبق ہے، جو ذرا ذرا سی باتوں پر آپس میں تکفیر و تفسیق کے گولے پھینکنے لگ جاتے ہیں۔
اس طرح امت کے شیرازے کو منتشر کرتے ہیں۔
اللہ پاک ایسے مدعیان علم کو فہم وفراست عطا کرے کہ وہ وقت کا مزاج پہچانیں اور شیرازہ ملت کو سمیٹنے کی کوشش کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت آرہا ہے کہ امت کی تباہی کے ساتھ ایسے نام نہاد راہ نمایان امت بھی فنا کے گھاٹ اتاردیئے جائیں گے اور ملت کی بربادی کا گناہ ان کے سروں پر ہوگا۔
آج 22 شوال 1391 ھ کو مسجد اہل حدیث ہرلاپور ہری ہر میں یہ نوٹ حوالہ قلم کیا گیا۔
ربنا تقبل منا إنك أنت السمیع العلیم۔
آمین
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3608   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3608  
3608. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دو جماعتیں آپس میں جنگ نہ کر لیں جن کا دعویٰ ایک ہی ہوگا(کہ ہم حق پر ہیں)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3608]
حدیث حاشیہ:

دونوں گروہوں میں سے ہر ایک دعوی کرے گا کہ وہ حق پر ہے اور دوسرا فریق حق پر نہیں لیکن حقیقت کے اعتبار سے صرف ایک ہی گروہ حق پر ہو گا لیکن دوسرا گروہ اجتہادی غلطی کی بنا پر معذور ہو گا کیونکہ دونوں گروہوں میں جنگ اجتہادی ہو گی اور ہر گروہ کا سر براہ مجتہد ہو گا اور مجتہد جب حکم میں غلطی کرے۔
تو وہ گناہ گار نہیں ہوتا۔

اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے غیب کی خبر دی اور جیسا آپ نے فرمایا تھا اسی طرح ہوا چنانچہ مقام صفین میں حضرت علی ؓ معاویہ ؓ کے درمیان جنگ ہوئی دونوں کا دعوی ایک تھا کہ وہ حق پر ہیں لیکن حقیقت کے اعتبار سے حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے بعد تمام اہل عقد وحل نے حضرت علی ؓ کی بیعت کر لی تھی اور آپ ہی خلیفہ المسلمین تھے اور اپنا دعوی پیش کرنے میں حق پر تھے۔
صرف اہل شام ہی آپ کی بیعت کے خلاف تھے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3608   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.