الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
12. باب صلاة الجمعة
12. نماز جمعہ کا بیان
१२. “ जुमाअ की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 362
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ام هشام بنت حارثة رضي الله عنهما قالت:"ما اخذت"ق والقرآن المجيد" إلا عن لسان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ يقرؤها كل جمعة على المنبر إذا خطب الناس. رواه مسلم.وعن أم هشام بنت حارثة رضي الله عنهما قالت:"ما أخذت"ق والقرآن المجيد" إلا عن لسان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ يقرؤها كل جمعة على المنبر إذا خطب الناس. رواه مسلم.
سیدہ ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سورۃ «ق والقرآن المجيد» لسان مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر ازبر (یاد) کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ اس سورۃ کو منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ میں تلاوت فرماتے تھے۔ (مسلم)
हज़रत उम्मुल हिशाम बिन्त हारिसा रज़ि अल्लाहु अन्हा बयान करती हैं कि मैं ने सूरत क़ाफ़ « ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ » आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से सुन कर ज़बानी (याद) कर ली। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम हर जुमाअ के दिन इस सूरत को मिम्बर पर खड़े हो कर जुमाअ के ख़ुत्बे में पढ़ते थे। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب تخفيف الصلاة والخطبة، حديث:872.»

Umm Hisham (RA) daughter of Haritha said: I learnt Surat Qaf (Chapter 50) from no other source than the tongue of Allah's Messenger (ﷺ) who used to recite it every Friday on the pulpit when he delivered the Khutbah (sermon) to the people." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 362  
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدہ ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سورۃ «ق والقرآن المجيد» لسان مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر ازبر (یاد) کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ اس سورۃ کو منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ میں تلاوت فرماتے تھے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 362»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجمعة، باب تخفيف الصلاة والخطبة، حديث:872.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خطبۂجمعہ میں سامعین کو قرآن مجید سنانا اور سمجھانا چاہیے۔
2. اس حدیث میں وارد ہے کہ آپ نے عموماً سورۂ قٓ خطبۂجمعہ میں تلاوت فرمائی‘ یہاں تک کہ حضرت ام ہشام رضی اللہ عنہا نے سن سن کر ساری سورت زبانی یاد کر لی۔
3. اس سورت میں چونکہ موت‘ قیامت‘ جنت‘ دوزخ اور پند و نصائح کا ذکر ہے‘ اس لیے عموماً آپ اس کی تلاوت کرتے تاکہ آخرت یاد رہے اور فکر و عمل کی طرف طبیعت مائل رہے۔
4. خطبے میں لایعنی قصے‘ بے مقصد باتیں اورشعرو شاعری وغیرہ مزاج شریعت کے منافی ہیں۔
ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ام ہشام رضی اللہ عنہا» ‏‏‏‏ حارثہ بن نعمان کی بیٹی اور عمرہ بنت عبدالرحمن کی ماں جائی بہن ہیں۔
انصار کے مشہور قبیلے نجار سے تعلق کی وجہ سے انصاریہ نجاریہ کہلائیں۔
کہتے ہیں کہ یہ خاتون بیعت رضوان میں شریک تھیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 362   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.