الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: انصار کے مناقب
The Merits of Al-Ansar
45. بَابُ هِجْرَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ:
45. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔
(45) Chapter. The emigration of the Prophet and hiscompanions to Al-Madina.
حدیث نمبر: 3918
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) قال البراء: فدخلت مع ابي بكر على اهله فإذا عائشة ابنته مضطجعة قد اصابتها حمى , فرايت اباها فقبل خدها، وقال: كيف انت يا بنية؟".(مرفوع) قَالَ الْبَرَاءُ: فَدَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ عَلَى أَهْلِهِ فَإِذَا عَائِشَةُ ابْنَتُهُ مُضْطَجِعَةٌ قَدْ أَصَابَتْهَا حُمَّى , فَرَأَيْتُ أَبَاهَا فَقَبَّلَ خَدَّهَا، وَقَالَ: كَيْفَ أَنْتِ يَا بُنَيَّةُ؟".
براء نے بیان کیا کہ جب میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں داخل ہوا تھا تو آپ کی صاحبزادی عائشہ رضی اللہ عنہا لیٹی ہوئی تھیں انہیں بخار آ رہا تھا میں نے ان کے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ان کے رخسار پر بوسہ دیا اور دریافت کیا بیٹی! طبیعت کیسی ہے؟

Al-Bara added: I then went with Abu Bakr into his home (carrying that saddle) and there I saw his daughter `Aisha Lying in a bed because of heavy fever and I saw her father Abu Bakr kissing her cheek and saying, "How are you, little daughter?"
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 58, Number 256



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3918  
3918. حضرت براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر ؓ کے ساتھ ان کے گھر گیا تو ان کی صاجزادی سیدہ عائشہ‬ ؓ ل‬یٹی ہوئی تھیں۔ انہیں سخت بخار تھا۔ میں نے ان کے والد کو دیکھا، انہوں نے ان کے رخسار پر بوسہ دیا اور فرمایا: پیاری بیٹی! تمہاری طبیعت کیسی ہے؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3918]
حدیث حاشیہ:
حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے فضائل ومناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر ہجرت میں آپ نے رسول کریم ﷺ کا فدا کار انہ ساتھ دیا اور آپ کی ہر ممکن خدمت انجام دی۔
جس کے صلہ میں قیامت تک کے لئے آپ کو آنحضرت ﷺ کا یار غار کہا گیا ہے حقیقت یہ کہ آپ کو تمام صحابہ ؓ پر ایسی فوقیت حاصل ہے جیسی چاند کو آسمان کے تمام ستاروں پر حاصل ہے۔
وہ نام نہاد مسلمان بڑے ہی بد بخت ہیں جو ایسے سچے پختہ مومن مسلمان صحابی رسول کو برا کہتے ہیں اورتبراّ بازی سے اپنی زبانوں کو گندی کرتے ہیں۔
جب تک اس دنیا میں اسلام زندہ ہے حضرت صدیق اکبر ؓ کانام نامی اسلام کے ساتھ زندہ رہے گا۔
اللہ نے آپ کی خدمات جلیلہ کایہ صلہ آپ رضی اللہ عنہ کو بخشا کہ قیامت تک کے لئے آپ رسول کریم ﷺ کے پہلو میں گنبد خضرا میں آرام فرما رہے ہیں۔
اللہ پاک ہماری طرف سے ان کی پاک روح پر بے شمار سلام اور رحمتیں نازل فرمائے اور قیامت کے دن اپنے حبیب کے ساتھ آپ کے جملہ فدائیوں کی ملاقات نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3918   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3918  
3918. حضرت براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر ؓ کے ساتھ ان کے گھر گیا تو ان کی صاجزادی سیدہ عائشہ‬ ؓ ل‬یٹی ہوئی تھیں۔ انہیں سخت بخار تھا۔ میں نے ان کے والد کو دیکھا، انہوں نے ان کے رخسار پر بوسہ دیا اور فرمایا: پیاری بیٹی! تمہاری طبیعت کیسی ہے؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3918]
حدیث حاشیہ:

حضرت ابو بکر ؓ کے فضائل و مناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر ہجرت میں آپ نے رسول اللہ ﷺ کا فدا کا رانہ ساتھ دیا اور آپ کی ہر ممکن خدمت کی۔
اس کے صلے میں قیامت تک کے لیے آپ کویار غار کا لقب ملا۔
حقیقت یہ ہے کہ آپ کو تمام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین پر ایسی فضیلت حاصل ہے جو چاند کو تمام ستاروں پر ہے۔
زندگی کے بعد بھی وہ رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں محواستراحت ہیں۔
رضي اللہ عنه و أرضاه 2۔
اس حدیث میں حضرت براء بن عازب ؓ کے متعلق آیا ہے کہ وہ حضرت ابو بکر ؓ کے گھر میں داخل ہوئے اور انھوں نے حضرت عائشہ ؓ کو دیکھا یقیناً یہ واقعہ نزول حجاب سے پہلے کا ہے اور حضرت عائشہ ؓ اس وقت نابالغہ تھیں اور وہ بھی اس وقت حد بلوغت کو نہیں پہنچے تھے۔

امام بخاری ؒ نے حضرت عائشہ ؓ کی بیماری کا ذکر صرف اس مقام پر کیا ہے، حالانکہ صحیح بخاری میں متعدد مرتبہ سفر ہجرت بیان ہوا ہے۔
(فتح الباري: 321/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3918   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.