الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان
The Book of The Virtues of The Quran
8. بَابُ الْقُرَّاءِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
8. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں قرآن کے قاری (حافظ) کون کون تھے؟
(8) Chapter. (What is said regarding) the Qurra (the reciters of the Quran by heart) from among the Companions of the Prophet.
حدیث نمبر: 5002
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(موقوف) حدثنا عمر بن حفص، حدثنا ابي، حدثنا الاعمش، حدثنا مسلم، عن مسروق، قال: قال عبد الله رضي الله عنه:" والله الذي لا إله غيره ما انزلت سورة من كتاب الله إلا انا اعلم اين انزلت، ولا انزلت آية من كتاب الله إلا انا اعلم فيم انزلت، ولو اعلم احدا اعلم مني بكتاب الله تبلغه الإبل، لركبت إليه".(موقوف) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ أَيْنَ أُنْزِلَتْ، وَلَا أُنْزِلَتْ آيَةٌ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ فِيمَ أُنْزِلَتْ، وَلَوْ أَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنِّي بِكِتَابِ اللَّهِ تُبَلِّغُهُ الْإِبِلُ، لَرَكِبْتُ إِلَيْهِ".
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا ہم سے مسلم نے بیان کیا، ان سے مسروق نے بیان کیا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا، اس اللہ کی قسم جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں کتاب اللہ کی جو سورت بھی نازل ہوئی ہے اس کے متعلق میں جانتا ہوں کہ کہاں نازل ہوئی اور کتاب اللہ کی جو آیت بھی نازل ہوئی اس کے متعلق میں جانتا ہوں کہ کس کے بارے میں نازل ہوئی، اور اگر مجھے خبر ہو جائے کہ کوئی شخص مجھ سے زیادہ کتاب اللہ کا جاننے والا ہے اور اونٹ ہی اس کے پاس مجھے پہنچا سکتے ہیں (یعنی ان کا گھر بہت دور ہے) تب بھی میں سفر کر کے اس کے پاس جا کر اس سے اس علم کو حاصل کروں گا۔

Narrated `Abdullah (bin Mas`ud): By Allah other than Whom none has the right to be worshipped! There is no Sura revealed in Allah's Book but I know at what place it was revealed; and there is no Verse revealed in Allah's Book but I know about whom it was revealed. And if I know that there is somebody who knows Allah's Book better than I, and he is at a place that camels can reach, I would go to him.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 61, Number 524



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5002  
5002. سیدنا مسروق سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں! اللہ کی کتاب کی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی مگر میں جانتا ہوں کہ کہاں نازل ہوئی اور اللہ کی کتاب میں کوئی آیت مگر میں جانتا ہوں کہ وہ کس کے متعلق نازل ہوئی۔ اگر مجھے خبر ہو جائے کہ کوئی شخص مجھ سے زیادہ کتاب اللہ کا جاننے والا ہے اور اونٹ مجھے اس کے پاس پہنچا سکے تو اس کی طرف ضرور سفر کروں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5002]
حدیث حاشیہ:
علماء اسلام نے تحصیل علم کے لئے ایسے ایسے پر مشقت سفر کئے ہیں جن کی تفصیلات سے حیرت طاری ہو جاتی ہے اس بارے میں محدثین کا مقام نہایت ارفع و اعلیٰ ہے۔
رحمهم اللہ أجمعین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5002   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5002  
5002. سیدنا مسروق سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں! اللہ کی کتاب کی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی مگر میں جانتا ہوں کہ کہاں نازل ہوئی اور اللہ کی کتاب میں کوئی آیت مگر میں جانتا ہوں کہ وہ کس کے متعلق نازل ہوئی۔ اگر مجھے خبر ہو جائے کہ کوئی شخص مجھ سے زیادہ کتاب اللہ کا جاننے والا ہے اور اونٹ مجھے اس کے پاس پہنچا سکے تو اس کی طرف ضرور سفر کروں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5002]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ضرورت کے وقت بقدر حاجت انسان اپنی تعریف خود کر سکتا ہے۔
البتہ فخر و غرور کے طور پر ایسا کرنا قابل مذمت ہے۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات اس وقت کہی تھی جب حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سر کاری مصاحف کے علاوہ دیگر پرائیوٹ اور ذاتی مصاحف کو جلا دینے کا حکم دیا اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنا مصحف ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ان کا یہ بھی دعوی تھا کہ عرضہ اخیرہ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ آخری دور کرنے کی قراءت جاننے والا میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے، اگر مجھے ایسے شخص کا علم ہوتو میں ضرور اس کے پاس جاؤں۔

بہر حال امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی قرآنی مہارت ثابت کرنے کے لیے یہ حدیث بیان کی ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5002   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.