الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
The Book of (The Wedlock)
18. بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ شُؤْمِ الْمَرْأَةِ:
18. باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان۔
(18) Chapter. What evil omen of a lady is to be warded off.
حدیث نمبر: 5096
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا آدم، حدثنا شعبة، عن سليمان التيمي، قال: سمعت ابا عثمان النهدي، عن اسامة بن زيد رضي الله عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" ما تركت بعدي فتنة اضر على الرجال من النساء".(مرفوع) حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ".
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان تیمی نے بیان کیا، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے سنا اور انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر نقصان دینے والا اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے۔

Narrated Usama bin Zaid: The Prophet said, "After me I have not left any affliction more harmful to men than women."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 62, Number 33


   صحيح البخاري5096أسامة بن زيدتركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء
   صحيح مسلم6946أسامة بن زيدما تركت بعدي فتنة هي أضر على الرجال من النساء
   سنن ابن ماجه3998أسامة بن زيدما أدع بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء
   مسندالحميدي556أسامة بن زيدما تركت بعدي على أمتي فتنة أضر على الرجال من النساء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3998  
´عورتوں کا فتنہ۔`
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ اور مضر کوئی فتنہ نہیں پاتا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3998]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مرد وعورت کا تعلق ایک فطری تعلق ہےلیکن شریعت نے اس کے لیے کچھ اصول وقواعد مقرر کیے ہیں۔
مرد جذبات سے مغلوب ہوکر یہ اصول توڑدیتا ہے اس لیے مرد کے لیے یہ چیز ایک آزمائش ہے۔

(2)
اس آزمائش میں پورا اترنے کے لیے ضروری ہے کہ عورت سے تعلق جائز شرعی طریقے سے (نکاح کے ذریعے سے)
قائم کیا جائے۔

(3)
بعض دفعہ مرد بیوی کو خوش کرنے کے لیے ماں باپ کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی کرتا ہے یا رشتہ داروں سے تعلقات خراب کرلیتا ہے یا بیوی کی فرمائش پوری کرنے کے لیے حرام طریقے سے مال حاصل کرتا ہے۔
مومن کو چاہیے کہ ان معاملات میں احتیاط سے کام لے تاکہ بیوی کو خوش کرنے کے لیے اللہ تعالی کو ناراض نہ کر بیٹھے۔

(4)
عورت کے لیے مرد بھی اسی طرح آزمائش ہے۔
خاوند کو خوش کرنے کے لیے اللہ کی نافرمانی کرنا اس آزمائش میں ناکامی ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3998   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5096  
5096. سیدنا اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ خطرناک کوئی فتنہ نہں چھوڑا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5096]
حدیث حاشیہ:
بعض دفعہ عورتوں کے فتنے میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔
زر، زمین، زن یعنی جورو کی بابت فسادات تاریخ انسانی میں ہمیشہ ہوتے چلے آئے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5096   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5096  
5096. سیدنا اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ خطرناک کوئی فتنہ نہں چھوڑا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5096]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے نحوست کے بارے میں یہ حدیث بیان کر کے نحوست کی نوعیت کو متعین کیا ہے کہ اس سے مراد دور جاہلیت کی نحوست نہیں، یعنی اگر کسی کام کے لیے جاتے وقت سامنے عورت آ گئی تو اسے منحوس خیال کرتے ہوئے کام سے واپس آ جائے بلکہ اس سے مراد اس کی بد زبانی اور ایذا رسانی ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث میں دوسری اشیاء کی نسبت عورتوں کا فتنہ زیادہ خطرناک بتایا گیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لوگوں کے لیے شہوات کی محبت کو مزین کیا گیا ہے، یعنی عورتوں اور بیٹوں کی محبت۔
(آل عمران: 14)
اس آیت کریمہ میں سرفہرست عورتوں کو بیان کیا گیا ہے۔
اس میں یہ اشارہ ہے کہ شہوت میں اصل عورتیں ہیں اور ان کا فتنہ بہت سخت ہے کیونکہ یہ مردوں کو قطع رحمی اور اللہ تعالیٰ کی معصیت پر ابھارتی ہیں۔
ایک حدیث میں ہے:
عورتوں سے بچو کیونکہ پہلا پہلا فتنہ جو بنی اسرائیل میں رونما ہوا وہ عورتوں کی وجہ سے تھا۔
(صحيح مسلم، الرقاق، حديث: 6948 (2742)
، و فتح الباري: 173/9)
(2)
کہا جاتا ہے کہ زر، زمین اور زن فتنوں کی بنیاد ہیں۔
بعض دفعہ عورتوں کے فتنے میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔
عورتوں کی بابت فسادات تاریخ انسانی میں ہمیشہ ہوتے چلے آئے ہیں۔
قرآن کریم نے عزیز مصر اور زنانِ مصر کے فتنے کو نمایاں طور پر بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے:
بلاشبہ تم عورتوں کا مکر و فریب بہت بھاری ہوتا ہے۔
(يوسف: 28)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5096   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.