یزید بن اصم جزری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دین ثریا پر ہوتا تب بھی فارس کا کوئی شخص۔۔۔ یا آپ نے فرمایا۔۔۔ فرزندان فارس میں سے کوئی شخص اس تک پہنچتا اور اسے حاصل کر لیتا۔“
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اگر دین ثریا کے پاس ہوتا تو ایک فارسی آدمی اسےلے جاتا،یافرمایا،فارس کے باشندے اسے حاصل کرلیتے۔"