الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: لباس کے بیان میں
The Book of Dress
30. بَابُ الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ:
30. باب: ریشم عورتوں کے لیے جائز ہے۔
(30) Chapter. Silk for women.
حدیث نمبر: 5842
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني انس بن مالك، انه" راى على ام كلثوم عليها السلام، بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم برد حرير سيراء".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ" رَأَى عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ عَلَيْهَا السَّلَام، بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو زرد دھاری دار ریشمی جوڑا پہنے دیکھا۔

Narrated Anas bin Malik: that he had seen Um Kulthum, the daughter of Allah's Apostle , wearing a red silk garment.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 72, Number 733


   صحيح البخاري5842أنس بن مالكعلى أم كلثوم عليها السلام بنت رسول الله برد حرير سيراء
   سنن أبي داود4058أنس بن مالكعلى أم كلثوم بنت رسول الله بردا سيراء
   سنن النسائى الصغرى5299أنس بن مالكعلى أم كلثوم بنت رسول الله برد سيراء
   سنن النسائى الصغرى5298أنس بن مالكعلى زينب بنت النبي قميص حرير سيراء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5842  
5842. حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی دختر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی سرخ چادر پہنے ہوئے دیکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5842]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3598)
لیکن یہ روایت شاذ ہے۔
محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام ہے۔
احادیث میں اس امر کی وضاحت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں لیا، پھر فرمایا:
بےشک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔
(سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4057)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا:
یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔
(مسند أحمد: 392/4)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5842   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.