الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
91. بَابُ هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ:
91. باب: مشرکوں کی ہجو کرنا درست ہے۔
(91) Chapter. Lampooning Al-Mushrikin.
حدیث نمبر: 6153
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن عدي بن ثابت، عن البراء رضي الله عنه، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال لحسان:" اهجهم او قال هاجهم وجبريل معك".(مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانَ:" اهْجُهُمْ أَوْ قَالَ هَاجِهِمْ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ثابت نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا ان کی ہجو کرو (یعنی مشرکین قریش کی)۔ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( «هاجهم» کے الفاظ فرمائے) جبرائیل علیہ السلام تیرے ساتھ ہیں۔

Narrated Al-Bara: The Prophet said to Hassan, "Lampoon them (the pagans) in verse, and Gabriel is with you."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 174


   صحيح البخاري3213براء بن عازباهجهم أو هاجهم وجبريل معك
   صحيح البخاري6153براء بن عازباهجهم أو قال هاجهم وجبريل معك
   صحيح البخاري4123براء بن عازباهجهم أو هاجهم وجبريل معك
   صحيح مسلم6387براء بن عازباهجهم أو هاجهم وجبريل معك
   المعجم الصغير للطبراني558براء بن عازباهج المشركين وجبريل معك
   المعجم الصغير للطبراني595براء بن عازباهج المشركين فإن الله يؤيدك بروح القدس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6153  
6153. حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت حسان بن ثابت ؓ سے فرمایا: مشرکین کی ہجو کرو حضرت جبرئیل ؑ تیرے ساتھ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6153]
حدیث حاشیہ:
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حمایت اسلام اورمذمت کفر میں نظم ونثر میں بولنا، اس بارے میں کتابیں مضامین لکھنا عین باعث رضائے خدا ورسول ہے۔
نیز جو نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کی توہین وتخفیف کریں۔
جیسا کہ آج کل منکرین حدیث کا گروہ کرتا رہتا ہے ان کا جواب دینا اور ان کی مذمت کرنا ضروری ہے۔
جن علمائے سوء نے شرع اسلامی کو مسخ کرنے میں اپنا پورا زور تفقہ خرچ کر ڈالا ہے ان کا صحیح تعارف کرا کے مسلمانوں کو ان کے کذب سے مطلع کرنا بھی اسی ذیل میں ہے جس کی مثال میں مجدد اسلام استاد الہند حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مرحوم کے اس ارشاد گرامی کو پیش کرنا کافی ہے۔
حضرت مرحوم ایسے علمائےسوء کی ہجو میں فرماتے ہیں۔
فإن شئت أن تری النموذج الیھود فانظر إلی علماء السوء من الذین یطلبون الدنیا وقد اعتادوا تقلید السلف و أعرضوا عن نصوص الکتاب والسنة و تمسکوا بتعمیق عالم وتشددہ وأعراضه و استحسانه فأعرضوا عن کلام الشارع المعصوم وتمسکوا بأحادیث موضوعة تأویلات فاسدة کأنھم ھم (الفوز الکبیر، ص: 26، 27)
عربی بر حاشیہ سفر السعادات مطبوعہ مصر)
یعنی مسلمانو! اگر تم یہود کا نمونہ اپنے لوگوں میں دیکھنا چاہو توتم دنیا کے طالب برے علماء کو دیکھ لو کہ سلف کی تقلید ان کی خو ہو گئی ہے اور انہوں نے قرآن وحدیث کی نصوص سے منہ موڑ لیا ہے اور کسی عالم کے تعمق اور اس کے تشدد واستحسان کو اپنی دستاویز بنا لیا ہے پس انہوں نے معصوم وبے خطا صاحب شرع صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے رو گردانی کر لی ہے اور جھوٹی بناوٹی روایتوں اور ناقص اور کھوٹی تاویلوں کو اپنے لئے سند ٹھہرایا ہے۔
گویا یہ برے علماء وہی یہودیوں کے علماء کے نمونے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6153   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6153  
6153. حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت حسان بن ثابت ؓ سے فرمایا: مشرکین کی ہجو کرو حضرت جبرئیل ؑ تیرے ساتھ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6153]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ کے دن حضرت حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
''مشرکین کی مذمت کرو، حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ کے ساتھ ہیں۔
'' (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4123) (2)
شارح صحیح بخاری، ابن بطال نے کہا ہے کہ جب کفار و مشرکین مسلمانوں کو برا بھلا کہیں تو اس وقت ان کی ہجو کرنا افضل عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا:
اے اللہ! حسان کی مدد فرما۔
یہ اس عمل اور عامل کے شرف کے لیے کافی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر مسلمانوں کا دفاع کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔
(3)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حمایت اسلام او مذمت کفر میں شعر کہنا اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6153   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.