الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
حج کے مسائل
हज के नियम
1. باب فضله وبيان من فرض عليه
1. حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان
१. “ हज्ज की फ़ज़ीलत और फ़र्ज़ होना ”
حدیث نمبر: 588
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعنه رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم سمع رجلا يقول: لبيك عن شبرمة قال: «‏‏‏‏من شبرمة؟» قال: اخ لي او قريب لي فقال: «‏‏‏‏حججت عن نفسك؟» قال: لا. قال: «‏‏‏‏حج عن نفسك،‏‏‏‏ ثم حج عن شبرمة» . رواه ابو داود وابن ماجه وصححه ابن حبان والراجح عند احمد وقفه.وعنه رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم سمع رجلا يقول: لبيك عن شبرمة قال: «‏‏‏‏من شبرمة؟» قال: أخ لي أو قريب لي فقال: «‏‏‏‏حججت عن نفسك؟» قال: لا. قال: «‏‏‏‏حج عن نفسك،‏‏‏‏ ثم حج عن شبرمة» . رواه أبو داود وابن ماجه وصححه ابن حبان والراجح عند أحمد وقفه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے سنا شبرمہ کی طرف سے لبیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شبرمہ کون ہے؟ اس کہا کہ وہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اپنی طرف سے کر پھر شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور امام احمد کے نزدیک اس کا موقوف ہونا راجح ہے۔
हज़रत इब्न अब्बास रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने एक व्यक्ति को कहते सुना “शुबरुमह की तरफ़ से लब्बैक” आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “शुबरुमह कौन है ?” उस ने कहा कि वह मेरा भाई है या क़रीबी है तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “तू ने अपनी तरफ़ से हज्ज किया है ?” उस ने कहा “नहीं ।” आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “पहले अपनी तरफ़ से कर फिर शुबरुमह की तरफ़ से कर लेना ।”
इसे अबू दाऊद और इब्न माजा ने रिवायत किया है और इब्न हब्बान ने इसे सहीह कहा है और इमाम अहमद के नज़दीक इस का मोक़ूफ़ होना राजह है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، المناسك، باب الرجل يحج عن غيره، حديث:1811، وابن ماجه، المناسك، حديث:2903، وابن حبان(الموارد):962، قتاده مدلس وعنعن، وللحديث شواهد ضعيفة.»

Ibn 'Abbas (RAA) narrated, The Messenger of Allah (ﷺ) heard a man saying, ‘O Allah! Here I am in response to Your call (saying Labbayk on behalf.. ) on behalf of Shubrumah.’ The Messenger of Allah (ﷺ) asked him. "Have you performed your own Hajj?” He replied, ‘No,’ whereupon the Prophet told him, “You must perform Hajj on your own behalf first, and then perform it on behalf of Shubrumah." Related by Abu Dawud and Ibn Majah. Ibn Hibban graded it as Sahih.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   سنن أبي داود1811عبد الله بن عباسحج عن نفسك ثم حج عن شبرمة
   سنن ابن ماجه2903عبد الله بن عباساجعل هذه عن نفسك ثم أحجج عن شبرمة
   المعجم الصغير للطبراني448عبد الله بن عباسحج عن نفسك ثم حج عن شبرمة
   بلوغ المرام588عبد الله بن عباسحج عن نفسك،‏‏‏‏ ثم حج عن شبرمة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2903  
´میت کی طرف سے حج کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لبیک عن شبرمہ» حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے کہتے ہوئے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: شبرمہ کون ہے؟ اس نے بتایا: وہ میرا رشتہ دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے کبھی حج کیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس حج کو اپنی طرف سے کر لو، پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2903]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
اور اس کی بابت تفصیلی گفتگو کی ہے۔
محققین کی اس تفصیلی گفتگو سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغليل للألباني رقم: 994 وصحيح ابن حبان (موارد الظمان)
بتحقيق حسين سليم أسد الدراني حديث: 926 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكور بشار عواد، رقم: 2903)

اس سے معلوم ہوا کہ حج بدل جائز ہے۔

(2)
بوقت ضرورت حج بدل کسی بھی انسان کی طرف سے کیا جاسکتا ہے۔
ہاں! البتہ اگر کوئی شخص حالت شرک میں مرا ہوتو اس کی طرف سے حج بدل نہیں ہوسکتا۔
واللہ اعلم۔

(3)
حج بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ حج کرنے والا پہلے اپنا حج کرچکا ہو۔

(4)
عمرے کا بھی یہی حکم ہے۔

(5)
حج بدل میں لبیک کہتے وقت اس شخص کا نام لینا چاہیے جس کی طرف سے حج یا عمرہ کرنا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2903   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 588  
´حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے سنا شبرمہ کی طرف سے لبیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شبرمہ کون ہے؟ اس کہا کہ وہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اپنی طرف سے کر پھر شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور امام احمد کے نزدیک اس کا موقوف ہونا راجح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 588]
588 لغوی تشریح:
«شُبْرُمَة» شین اور را پر پیش اور ان کے مابین با ساکن ہے۔
«أؤ قَرِيْبٌ لِي» یہ روای کا شک ہے کہ اس نے بھائی کہا یا یہ کہا کہ وہ میرا قریبی ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کی بابت سیر حاصل بحث کی ہے۔ محققین کی اس تفصیلی گفتگو سے تصیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ «والله اعلم»
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [ارواء الغليل للالباني، رقم: 994 وصحيح ابن حبان موارد الضمان بتحقيق حسين سليم اسد داراني، حديث: 962، وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 2903]

➋ حج بدل جائز ہے۔
➌ حج بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ حج کرنے والا پہلے اپنا حج کر چکا ہو۔
➍ حج بدل کرنے والا جس کی طرف سے حج کر رہا ہے احرام باندھتے وقت اسی کی طرف سے نیت کرے اور لبیک پکارتے وقت نام بھی اسی کا لے۔
➎ عمرے کا بھی یہی حکم ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 588   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1811  
´حج بدل کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے سنا: «لبيك عن شبرمة» حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: شبرمہ کون ہے؟، اس نے کہا: میرا بھائی یا میرا رشتے دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟، اس نے جواب دیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے اپنا حج کرو پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1811]
1811. اردو حاشیہ:
«شبرمه» شین اور را کے ضمہ کے ساتھ جب کہ باء ساکن اور میم مفتوح ہے۔
➋ حج بدل میں حاجی پہلےاپنا حج کر چکا ہو تو پھر وہ دوسرے کی طرف سے حج کر سکتا ہے ورنہ نہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1811   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.