الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
1. بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
१. “ व्यवसाय के नियम और वह व्यवसाय जो मना ( हराम ) हैं ”
حدیث نمبر: 666
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه احمد والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن حبان. ولابي داود: «من باع بيعتين في بيعة فله اوكسهما او الربا» .وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه أحمد والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن حبان. ولأبي داود: «من باع بيعتين في بيعة فله أوكسهما أو الربا» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیع میں دو بیعوں سے منع فرمایا ہے۔ (احمد و نسائی) اور ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ جس کسی نے ایک چیز کی دو قیمتیں مقرر کیں، وہ یا تو کم قیمت لے لے، یا پھر وہ سود ہو گا۔
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह ही से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने एक बिक्री में दो बिक्रियों से मना किया है । (अहमद और निसाई)
त्रिमीज़ी और इब्न हब्बान ने इसे सहीह ठहराया है और अबू दाऊद की रिवायत में है कि जिस किसी ने एक चीज़ की दो दरें नियुक्त कीं, वह या तो कम दर लेले, या फिर वह ब्याज होगा ।

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في النهي عن بيعتين في بيعة، حديث:1231، والنسائي، البيوع، حديث:4636، أحمد:2 /432، وابن حبان (الإحسان):7 /226، وحديث:"من باع بيعتين" أخرجه أبوداود، البيوع، حديث:3461 وسنده حسن.»

Narrated [Abu Hurairah (RA)]: Allah's Messenger (ﷺ) forbade two transactions combined in one. [Reported by Ahmad and an-Nasa'i. at-Tirmidhi and Ibn Hibban graded it Sahih (authentic)]. Abu Dawud has: "If anyone makes to transactions combined in one he is entitled to take the lower price, or (it is considered) usury."
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   سنن أبي داود3461عبد الرحمن بن صخرمن باع بيعتين في بيعة فله أو الربا
   بلوغ المرام666عبد الرحمن بن صخرمن باع بيعتين في بيعة فله أوكسهما أو الربا
   المعجم الصغير للطبراني191عبد الرحمن بن صخر لا صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس ، ولا بعد العصر حتى تغرب الشمس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3461  
´ایک بیع میں دو بیع کرنے کی ممانعت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک معاملہ میں دو طرح کی بیع کی تو جو کم والی ہو گی وہی لاگو ہو گی (اور دوسری ٹھکرا دی جائے گی) کیونکہ وہ سود ہو جائے گی ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3461]
فوائد ومسائل:
توضیح۔
اس کی وضاحت میں فقہائے کرام یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی یوں کہے کہ اس چیز کی نقد قیمت سو روپیہ اور ادھار دو سوروپیہ ہے۔
اور وہ دونوں معاملہ کرلیں۔
لیکن نقد یا ادھار میں سے کوئی سی صورت وضاحت سے متعین نہ کریں تو یہ ایک سودے میں دو سودے ہوں گے۔
اس میں چونکہ ایک قیمت متعین نہیں ہوتی۔
اس لئے بیع فاسد ہے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ کوئی کہے میں تمھیں یہ چیز سوروپے میں فروخت کرتا ہوں۔
بشرط یہ کہ تم اپنی فلاں چیز پچاس روپے میں مجھے فروخت کرو۔
یہ بھی ایک سودے میں دو سودے ہیں۔
اور غرض دو سرے کی چیز سستی لینا ہے۔
اس میں سود کا عنصر شامل ہے۔
یہ صورت بھی مذکورہ بالا باب میں بیان کردہ صورت کی طرح سود کا ایک حیلے کے طور پر اختیار کرنا ہے۔
علامہ ابن اثیر ؒ نے ایک سودے میں دو سودوں کی ایک صورت یہ بھی لکھی ہے۔
کہ کسی ایک نے دوسرے کو پانچ سو روپے دیے ہوں۔
کہ ایک مہینے میں مجھے گندم کی بوری دے دینا مگر وقت آنے پر وہ گندم نہ دے سکے تو دوسرا پہلے سے کہہ سکے کہ تم مجھے وہ بوری فروخت کردو۔
میں ایک مہینہ بعد تمھیں دو بوریاں دوں گا۔
یہ تو صریح سود ہے۔
نیز ایک معدوم شے کی بیع بھی ہے۔
جو جائز نہیں۔
خیال رہے کہ پہلی صورت میں اگر دونوں فریق کسی ایک قیمت پر متفق ہوکرعلیحدہ ہوں۔
تو کوئی حرج نہیں۔
یہ بیع بالکل صحیح ہوگی۔
علماء فقہاء کی اکثریت اس کے جواز کی قائل ہے۔
بنا بریں ان فقہاء کے نزدیک نقد ادھار کی قیمت میں فرق جائز ہے۔
اور اس طرح قسطوں پر کاروبار بھی جائز ہے۔
تاہم علماء کا ایک گروہ اس کے جواز کا قائل نہیں ہے۔
ان کے نزدیک نقد وادھار کی قیمت کا فرق حدیث کے الفاظ (فله أوكسها أو الربا) کی رو سے ربا کا واضح احتمال اپنے اندر رکھتا ہے۔
اس لئے قسطوں کا کاروبار ربا (سود) کے شائبے سے پاک نہیں ہے۔
جب ایسے ہے تو اس کاروبار سے بچنا بہرحال بہتر ہے۔
اسی طرح قسطوں پر اشیاء کا خریدنا بھی خلاف اولیٰ ہے۔
واللہ اعلم۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3461   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.