الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5378
5378. ابو نعیم وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ آپ کے ہمراہ آپ ہی کے زیر پرورش عمر بن ابی سلمہ ؓ بھی تھے توآپ نے ان سے فرمایا: ”بسم اللہ پڑھو اور اپنے اگے سے کھاؤ۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5378]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ برتن کے چاروں طرف سے بوٹیاں اٹھا کر کھانے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بیٹے! اپنے سامنے سے کھاؤ۔
“ (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5270 (2022) (2)
بہرحال کھانے کے آداب سے ہے کہ انسان اپنے سامنے سے کھائے ہاں، اگر کھانے مختلف قسم کے ہوں تو جہاں سے چاہے اپنا من پسند کھانا کھا سکتا ہے۔
مذکورہ پابندی صرف اس صورت میں ہے جب کھانا ایک ہی طرح کا ہو۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5378