مغیرہ نے شعبی سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کرتے تھے: ” جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“ (جس طرح حرام کھانے والے کی نماز قبول نہیں ہوتی۔)
حضرت جریربن عبداللہ ؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے تھےکہ: ”جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“