مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1885
´نکاح شغار کی ممانعت۔` انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں شغار نہیں ہے۔“[سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1885]
اردو حاشہ: فائدہ: اس کا مطلب یہ ہے کہ غیر مسلموں کا رواج ہے۔ مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ غیر اسلامی رسم ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1885