ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے معمر سے حدیث سنائی، ابو بکر (بن ابی شبیہ نے مزید) کہا: ہمیں ابن علیہ نے حجاج بن ابی عثمان سے حدیث سنائی، نیز اسحاق بن ابراہیم نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس اور عبدالزراق نے معمر سے خبر دی۔ اسحاق نے (مزید) کہا: ہمیں ولید بن مسلم نے شیبان سے خبر دی، ان سب (معمر، حجاج بن ابی عثمان اور شبیان) نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی، انھوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ اسحاق نے معمر اور شیبان سے جو حدیث روایت کی اس مین یہ اضافہ کیا ہے۔” یہاں تک کہ تم مجھے دیکھ لو کہ میں باہر نکل آیا ہوں۔“
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے مذکورہ بالا حدیث بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسحاق نے معمر اور شیبان کی روایت میں ”حَتّٰی تَرَوْنِیْ کے بعد کہا قَدْ خَرَجْتُ یہاں تک کہ تم مجھے دیکھ لو، میں نکل آیا ہوں۔“