صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
The Book of Prayer - Travellers
7. باب جَوَازِ الاِنْصِرَافِ مِنَ الصَّلاَةِ عَنِ الْيَمِينِ وَالشِّمَالِ:
7. باب: نماز پڑھ کے دائیں بائیں دونوں طرف مڑنے کا بیان۔
Chapter: It is permissible to leave to the right or left after finishing the prayer
حدیث نمبر: 1641
Save to word اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا وكيع ، عن سفيان عن السدي ، عن انس ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، " كان ينصرف عن يمينه ".حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ عَن السُّدِّيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ ".
سفیان بن عینیہ نے سدی سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں طرف سے رخ پھیراکرتے تھے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں طرف پھرا کرتے تھے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 708
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1641 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1641  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبد اللہ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بقول حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر بائیں طرف پھرا کرتے تھے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم عموماً دائیں طرف مڑا کرتے تھے اس طرح ہر ایک نے اپنا اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم واقعتاً دونوں طرف پھرا کرتے تھے اور دونوں طرح جائز اور سنت ہے اس لیے کسی ایک طرف کو لازم ٹھہرانا اور اس کی پابندی کرنا درست نہیں ہے یہ الگ بات ہے کہ دائیں طرف کے بہتر ہونے کی وجہ سے انسان زیادہ دائیں طرف سے پھرے لیکن چونکہ آپﷺ نے اس کی تعیین نہیں کی اس لیے اسی کو متعین کر لینا شریعت سازی ہے جو جائز نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1641   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.