الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
روزوں کے احکام و مسائل
The Book of Fasting
30. باب فَضْلِ الصِّيَامِ:
30. باب: روزے کی فضیلت۔
Chapter: The Virtue of Fasting
حدیث نمبر: 2708
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن فضيل ، عن ابي سنان ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، وابي سعيد رضي الله عنهما، قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله عز وجل يقول: " إن الصوم لي وانا اجزي به، إن للصائم فرحتين: إذا افطر فرح، وإذا لقي الله فرح "، والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم اطيب عند الله من ريح المسك،وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: " إِنَّ الصَّوْمَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، إِنَّ لِلصَّائِمِ فَرْحَتَيْنِ: إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ، وَإِذَا لَقِيَ اللَّهَ فَرِحَ "، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ،
محمد بن فضیل نے ابو سنان سے، انھوں نے ابو صالح سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فر ماتا ہے۔بلا شبہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔بلا شبہ روزہ دار کے لیے دوخوشیاں ہیں: جب وہ (روزہ) افطار کرتا ہے خوش ہو تا ہے۔اور جب وہ اللہ سے ملا قات کرے گا۔خوش ہو گا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے!اللہ کے ہاں، روزہ دار کے منہ کی بو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے بلا شبہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر و ثواب دوں گا۔ روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں جب روزہ افطار کرتا ہے خوش ہوتا ہے اور جب اللہ سے ملاقات ہو گی خوش ہو گا اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے روزہ دار کی منہ کی بو اللہ کے ہاں مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1151


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.