الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے
The Book of Jihad and Expeditions
11. باب تَحْلِيلِ الْغَنَائِمِ لِهَذِهِ الأُمَّةِ خَاصَّةً:
11. باب: اس امت کے لیے خاص لوٹ کا حلال ہونا۔
حدیث نمبر: 4555
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابن المبارك ، عن معمر . ح وحدثنا محمد بن رافع واللفظ له، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن همام بن منبه ، قال: هذا ما حدثنا ابو هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر احاديث منها، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " غزا نبي من الانبياء، فقال لقومه: لا يتبعني رجل قد ملك بضع امراة وهو يريد ان يبني بها، ولما يبن ولا آخر قد بنى بنيانا، ولما يرفع سقفها ولا آخر قد اشترى غنما او خلفات وهو منتظر ولادها، قال: فغزا فادنى للقرية حين صلاة العصر او قريبا من ذلك، فقال للشمس: انت مامورة وانا مامور اللهم احبسها علي شيئا فحبست عليه حتى فتح الله عليه، قال: فجمعوا ما غنموا، فاقبلت النار لتاكله، فابت ان تطعمه، فقال: فيكم غلول، فليبايعني من كل قبيلة رجل، فبايعوه، فلصقت يد رجل بيده، فقال: فيكم الغلول، فلتبايعني قبيلتك، فبايعته، قال: فلصقت بيد رجلين او ثلاثة، فقال: فيكم الغلول انتم غللتم، قال: فاخرجوا له مثل راس بقرة من ذهب، قال: فوضعوه في المال وهو بالصعيد، فاقبلت النار فاكلته، فلم تحل الغنائم لاحد من قبلنا ذلك بان الله تبارك وتعالى راى ضعفنا وعجزنا فطيبها لنا ".وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ، فَقَالَ لِقَوْمِهِ: لَا يَتْبَعْنِي رَجُلٌ قَدْ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا، وَلَمَّا يَبْنِ وَلَا آخَرُ قَدْ بَنَى بُنْيَانًا، وَلَمَّا يَرْفَعْ سُقُفَهَا وَلَا آخَرُ قَدِ اشْتَرَى غَنَمًا أَوْ خَلِفَاتٍ وَهُوَ مُنْتَظِرٌ وِلَادَهَا، قَالَ: فَغَزَا فَأَدْنَى لِلْقَرْيَةِ حِينَ صَلَاةِ الْعَصْرِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلشَّمْسِ: أَنْتِ مَأْمُورَةٌ وَأَنَا مَأْمُورٌ اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيَّ شَيْئًا فَحُبِسَتْ عَلَيْهِ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَجَمَعُوا مَا غَنِمُوا، فَأَقْبَلَتِ النَّارُ لِتَأْكُلَهُ، فَأَبَتْ أَنْ تَطْعَمَهُ، فَقَالَ: فِيكُمْ غُلُولٌ، فَلْيُبَايِعْنِي مِنْ كُلِّ قَبِيلَةٍ رَجُلٌ، فَبَايَعُوهُ، فَلَصِقَتْ يَدُ رَجُلٍ بِيَدِهِ، فَقَالَ: فِيكُمُ الْغُلُولُ، فَلْتُبَايِعْنِي قَبِيلَتُكَ، فَبَايَعَتْهُ، قَالَ: فَلَصِقَتْ بِيَدِ رَجُلَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ، فَقَالَ: فِيكُمُ الْغُلُولُ أَنْتُمْ غَلَلْتُمْ، قَالَ: فَأَخْرَجُوا لَهُ مِثْلَ رَأْسِ بَقَرَةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: فَوَضَعُوهُ فِي الْمَالِ وَهُوَ بِالصَّعِيدِ، فَأَقْبَلَتِ النَّارُ فَأَكَلَتْهُ، فَلَمْ تَحِلَّ الْغَنَائِمُ لِأَحَدٍ مِنْ قَبْلِنَا ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى رَأَى ضَعْفَنَا وَعَجْزَنَا فَطَيَّبَهَا لَنَا ".
ہمام بن منبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہ (احادیث) ہیں جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں، پھر انہوں نے چند احادیث بیان کیں، ان میں سے (ایک) یہ ہے: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "انبیاء میں سے کسی نبی نے جہاد کیا تو انہوں نے اپنی قوم سے کہا: میرے ساتھ وہ آدمی نہ آئے جس نے کسی عورت سے شادی کی ہے، وہ اس کے ساتھ شب زفاف گزارنا چاہتا ہے اور ابھی تک نہیں گزاری، نہ وہ جس نے گھر تعمیر کیا ہے اور ابھی تک اس کی چھتیں بلند نہیں کیں اور نہ وہ جس نے بکریاں یا حاملہ اونٹنیاں خریدی ہیں اور وہ ان کے بچہ دینے کا منتظر ہے۔ کہا: وہ جہاد کے لیے نکلے، نماز عصر کے وقت یا اس کے قریب، وہ بستی کے نزدیک پہنچے تو انہوں نے سورج سے کہا: تو بھی (اللہ کے حکم کا) پابند ہے اور میں بھی پابند ہوں، اے اللہ! اسے کچھ وقت کے لیے مجھ پر روک دے۔ تو اسے روک دیا گیا، حتی کہ اللہ نے انہیں فتح دی۔ کہا: انہیں غنیمت میں جو ملا، انہوں نے اس کو اکٹھا کر لیا، آگ اسے کھانے کے لیے آئی تو اسے کھانے سے باز رہی۔ اس پر انہوں نے کہا: تمہارے درمیان خیانت (کا ارتکاب ہوا) ہے، ہر قبیلے کا ایک آدمی میری بیعت کرے۔ انہوں نے ان کی بیعت کی تو ایک آدمی کا ہاتھ ان کے ہاتھ سے چمٹ گیا۔ انہوں نے کہا: خیانت تم لوگوں میں ہوئی ہے، لہذا تمہارا قبیلہ میری بیعت کرے۔ اس قبیلے نے ان کی بیعت کی تو (آپ کا ہاتھ) دو یا تین آدمیوں کے ہاتھ سے چمٹ گیا۔ اس پر انہوں نے کہا: خیانت تم میں ہے، تم نے خیانت کی ہے۔ کہا: تو وہ گائے کے سر کے بقدر سونا نکال کر ان کے پاس لے آئے۔ کہا: انہوں نے اسے مالِ غنیمت میں رکھا، وہ بلند جگہ پر رکھا ہوا تھا، تو آگ آئی اور اسے کھا گئی۔ اموالِ غنیمت ہم سے پہلے کسی کے لیے حلال نہ تھے، یہ (ہمارے لیے حلال) اس وجہ سے ہوا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہماری کمزوری اور عجز کو دیکھا تو اس نے ان کو ہمارے لیے حلال کر دیا۔
ھمام بن منبہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں بہت سی روایات سنائیں، ان میں سے ایک حدیث یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء میں سے ایک نبی نے غزوہ (جنگ) کا ارادہ کیا تو اپنی قوم سے فرمایا: کوئی ایسا آدمی میرے ساتھ نہ جائے، جس نے کسی عورت سے شادی کی ہے اور اب وہ اس کی رخصتی چاہتا ہے اور ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی اور نہ وہ انسان جائے، جس نے ایک عمارت بنوائی ہے، اور ابھی تک اس پر چھتیں نہیں ڈالیں اور نہ وہ انسان میرے پیچھے نکلے، جس نے بکری یا گابھن اونٹنیاں خریدی ہیں اور وہ ان کی پیدائش کا منتظر ہے، تو وہ جہاد کے لیے نکلا اور نماز عصر کے وقت یا اس کے قریب لشکر کو ایک بستی کے قریب کیا تو سورج سے مخاطب ہوئے تو حکم کا پابند ہے اور میں بھی حکم کا پابند ہوں، اے اللہ! اس کو میرے لیے کچھ وقت (اپنی طبعی رفتار سے) روک دے تو ان کی خاطر اس کو روک دیا گیا حتی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عنایت فرمائی تو فوجیوں نے تمام غنیمت جمع کی اور آگ اس کے کھانے کے لیے آئی، لیکن اسے کھانے سے باز رہی تو نبی نے فرمایا، تم میں سے کسی نے خیانت کی ہے تو ہر قبیلہ کا ایک فرد (سردار) میری بیعت کرے تو انہوں نے ان سے بیعت کی، جس سے ایک آدمی کا ہاتھ ان کے ہاتھ سے چمٹ گیا، اس پر انہوں نے کہا: "خیانت تمہارے قبیلہ کے کسی فرد نے کی ہے، اس لیے تیرا قبیلہ میری بیعت کرے، اس نے ان کی بیعت کی تو دو یا تین آدمیوں کے ہاتھ چمٹ گئے، نبی نے فرمایا: خیانت تم میں ہے یا تم نے خیانت کی ہے تو انہوں نے گائے کے سر کے برابر سونا لا کر پیش کیا اور اسے میدان میں پڑے ہوئے مال میں رکھ دیا، آگ آگے بڑھی اور اس غنیمت کو کھا گئی تو غنیمتیں ہم سے پہلے کسی کے لیے حلال قرار نہیں دی گئیں، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارا ضعف اور عجز دیکھا تو انہیں ہمارے لیے حلال پاک قرار دیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1747
   صحيح البخاري3124عبد الرحمن بن صخرغزا نبي من الأنبياء فقال لقومه لا يتبعني رجل ملك بضع امرأة وهو يريد أن يبني بها ولما يبن بها ولا أحد بنى بيوتا ولم يرفع سقوفها ولا أحد اشترى غنما أو خلفات وهو ينتظر ولادها فغزا فدنا من القرية صلاة العصر أو قريبا من ذلك فقال للشمس إنك مأمورة وأنا مأمور الل
   صحيح البخاري5157عبد الرحمن بن صخرغزا نبي من الأنبياء فقال لقومه لا يتبعني رجل ملك بضع امرأة وهو يريد أن يبني بها ولم يبن بها
   صحيح مسلم4555عبد الرحمن بن صخرغزا نبي من الأنبياء فقال لقومه لا يتبعني رجل قد ملك بضع امرأة وهو يريد أن يبني بها ولما يبن ولا آخر قد بنى بنيانا ولما يرفع سقفها ولا آخر قد اشترى غنما أو خلفات وهو منتظر ولادها قال فغزا فأدنى للقرية حين صلاة العصر أو قريبا من ذلك فقال للشمس أنت مأمورة وأ
   صحيفة همام بن منبه124عبد الرحمن بن صخرغزا نبي من الأنبياء فقال للقوم لا يتبعني رجل قد كان ملك بضع امرأة يريد أن يبني بها ولما يبني ولا آخر بنى بناء له ولما يرفع سقفها ولا آخر قد اشترى غنما أو خلفات وهو ينتظر ولادها فغزا فدنا القرية حين صلى العصر أو قريبا من ذلك فقال للشمس أنت مأمورة وأنا مأمو

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4555  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَلَكَ بُضعَ إمراة:
ایک عورت سے شادی کی اور اس سے تعلقات کا جواز پیدا ہوا ہے۔
(2)
وَلَمَّا يَبن:
تعلقات کے قیام کا جواز پیدا ہوا ہے،
لیکن ابھی تک اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
(3)
سُقْفٌ:
سَقْفٌ کی جمع ہے،
چھت،
خلفات،
خلفة کی جمع ہے،
گابھن،
حاملہ۔
فوائد ومسائل:
یہ نبی حضرت یوشع بن نون علیہ السلام تھے،
جو جمعہ کے دن،
عصر کے وقت جبکہ سورج کے غروب میں تھوڑا سا وقت باقی تھا،
لشکر لے کر اریحا نامی بستی کے قریب پہنچے اور انہوں نے سورج کو مخاطب کیا اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ اس کی رفتار سست کر دی جائے یا اس کو روک لیا جائے،
تاکہ میں سورج کے غروب سے پہلے پہلے اس بستی کو فتح کر لوں تو اللہ تعالیٰ نے بطور معجزہ ان کے لیے سورج کی رفتار سست کر دی یا رفتار کو روک لیا،
پہلی امتوں کے لیے غنیمت کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں تھا،
اس کو یکجا کر دیا جاتا،
آسمان سے آگ اترتی تھی اور اسے کھا جاتی تھی۔
اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ ذمہ داری اس کے سپرد کرنی چاہیے،
جو اس کو فارغ البال ہو کر ادا کر سکے،
اس کا دل کسی اور کام میں اٹکا ہوا نہ ہو،
کیونکہ وہ اس صورت میں پوری توجہ اور ہمت کام میں نہیں لا سکے گا،
اس لیے کام صحیح طور پر انجام نہیں پا سکے گا۔
نوٹ:
۔
۔
۔
سورج کو روکنے کا واقعہ،
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے بھی بیان کیا جاتا ہے کہ ان کی نماز کا وقت نکل رہا تھا،
کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ران پر سر رکھ کر سو گئے تھے تو سورج کو واپس لایا گیا،
جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھ لی تو غروب ہو گیا،
سوال یہ ہے کہ کیا انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی،
اگر کسی وجہ سے رہ گئی تھی تو جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ران پر سر رکھ کر سونا چاہتے تھے تو انہوں نے آپﷺ کو یہ نہ بتایا کہ میں نے ابھی نماز پڑھنی ہے،
پھر اگر مجبوری کی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو ایک رکعت کا وقت بھی باقی ہو تو نماز پڑھی جا سکتی ہے،
غروب کے بعد بھی پڑھی جا سکتی ہے،
جیسا کہ غزوہ خندق میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سورج کے غروب ہونے کے بعد نماز پڑھی،
آپﷺ کے لیے سورج کو واپس کیوں نہیں لایا گیا اور حضور کا فرمان ہے کہ سورج صرف حضرت یوشع بن نون کے لیے روکا گیا،
کسی اور انسان کے لیے نہیں روکا گیا،
اس لیے اس حدیث کی صحت میں اختلاف ہے،
کچھ ائمہ اس کو موضوع قرار دیتے ہیں اور کچھ صحیح،
لیکن اگر صحیح سند سے ثابت ہو جائے تو یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء کے نتیجہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہو گا اور معجزہ اللہ کا فعل ہے،
اس میں کوئی اشکال نہیں ہے،
سوال صرف صحت سند کا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4555   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.