الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
The Book of the Merits of the Companions
12. باب فَضَائِلِ خَدِيجَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا:
12. باب: ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6271
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن نمير ، وابو اسامة . ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، وابن نمير ، ووكيع ، وابو معاوية . ح وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا عبدة بن سليمان كلهم، عن هشام بن عروة ، واللفظ حديث ابي اسامة. ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، عن هشام ، عن ابيه ، قال: سمعت عبد الله بن جعفر ، يقول: سمعت عليا بالكوفة، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " خير نسائها مريم بنت عمران، وخير نسائها خديجة بنت خويلد "، قال ابو كريب: واشار وكيع إلى السماء والارض.حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، ووكيع ، وأبو معاوية . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ كُلُّهُمْ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَاللَّفْظُ حَدِيثُ أَبِي أُسَامَةَ. ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيًّا بِالْكُوفَةِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ "، قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: وَأَشَارَ وَكِيعٌ إِلَى السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابوکریب نے ابو اسامہ، ابن نمیر، وکیع اور ابو معاویہ سے حدیث بیان کی۔اسحاق بن ابراہیم نے کہا: ہمیں عبدہ بن سلیمان نے خبر دی۔ان سب نے ہشام بن عروہ سے روایت کی۔الفاظ حدیث ابو اسامہ کے ہیں۔ہشام نے اپنے والد سے روایت کی، انھوں نےکہا: میں نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا، میں نے کوفہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " (اپنے دور کی) تمام عورتوں میں سے بہترین مریم بنت عمران علیہ السلام ہیں اور (اس دور کی) تمام عورتوں میں سے بہترین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد رضی اللہ عنہا ہیں۔" ابو کریب نے کہا: وکیع نے آسمان وزمین کی طرف اشارہ کرکے بتایا (کہ ان دونوں کے درمیان بہترین خواتین یہ ہیں۔)
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ میں بتایا،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے سنا،"اپنے دور کی بہترین عورت،مریم بنت عمران تھی اور اپنے دورکی بہترین عورت خدیجہ بنت خویلد ہیں۔"ابوکریب کہتے ہیں،وکیع نے آسمان اور زمین کی طرف اشارہ کیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2430
   صحيح البخاري3815عبد الله بن جعفرخير نسائها مريم خير نسائها خديجة
   صحيح البخاري3432عبد الله بن جعفرخير نسائها مريم ابنة عمران خير نسائها خديجة
   صحيح مسلم6271عبد الله بن جعفرخير نسائها مريم بنت عمران خير نسائها خديجة بنت خويلد
   جامع الترمذي3877عبد الله بن جعفرخير نسائها خديجة بنت خويلد خير نسائها مريم ابنة عمران

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6271  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا،
انتہائی شریف النفس،
سمجھدار،
سلیقہ شعار اور آپ کی غمگسار محبوب بیوی تھیں،
جس سے آپ نے پچیس سال کی عمر میں،
جبکہ ان کی عمر چالیس تھی اور شوہر دیدہ تھیں،
شادی کی اور ان کی زندگی میں کسی اور عورت سے شادی نہیں کی اور حضرت ابراہیم کے سوا آپ کی تمام اولاد انہیں کے بطن سے تھی اور آپ کی ہمدرد و خیرخواہی اور جانثاری میں ان کا درجہ سب پر فائق ہے،
جس طرح حضرت مریم اپنے دور کی تمام عورتوں سے افضل اور برتر تھیں،
اس طرح حضرت خدیجہ اپنے عہد کی تمام عورتوں سے بہتر تھیں،
لیکن حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھن تو ابھی چھوٹی تھیں،
گویا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے دور میں ابھی قابل ذکر ہی نہ تھیں،
انہیں جو امتیاز و شرف حاصل ہوا،
وہ حضرت خدیجہ کے عہد کے بعد سے تعلق رکھتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 6271   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.