الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل
Divorce (Kitab Al-Talaq)
47. باب فِي عِدَّةِ الْحَامِلِ
47. باب: حاملہ کی عدت کا بیان۔
Chapter: The Waiting Period Of A Pregnant Woman.
حدیث نمبر: 2307
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، ومحمد بن العلاء، قال عثمان: حدثنا، وقال ابن العلاء: اخبرنا ابو معاوية، حدثنا الاعمش، عن مسلم، عن مسروق، عن عبد الله، قال:" من شاء لاعنته لانزلت سورة النساء القصرى بعد الاربعة الاشهر وعشرا".
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ عُثْمَانُ: حَدَّثَنَا، وَقَالَ ابْنُ الْعَلَاءِ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ لَأُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ الْقُصْرَى بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ وَعَشْرًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو بھی چاہے مجھ سے اس بات پر لعان ۱؎ کر لے کہ چھوٹی سورۃ نساء (سورۃ الطلاق) چار مہینے دس دن والے حکم کے بعد نازل ہوئی ۲؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/ تفسیرسورة الطلاق 2 (4909)، سنن النسائی/الطلاق 56 (3552)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 7 (2030)، (تحفة الأشراف: 9578) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: اس سے مراد مباہلہ ہے۔
۲؎: جو کہ سورہ البقرہ میں ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مطلب یہ کہ عام متوفی عنہا زوجہا کے چار ماہ دس دن عدت گزارنے کا حکم سورہ بقرہ میں ہے ، اور حاملہ متوفی عنہا زوجہا کی عدت صرف وضع حمل تک ہے کا تذکرہ سورہ طلاق کے اندر ہے جو کہ سورہ بقرہ کے بعد اتری ہے اس لئے یہ حکم خاص اس حکم عام کو خاص کرنے والا ہے۔

Narrated Abdullah ibn Masud: I can invoke the curse of Allah on anyone who wishes: The smaller surat an-Nisa (i. e. Surat at-Talaq) was revealed after the verse regarding the waiting period of four months and ten days had been revealed.
USC-MSA web (English) Reference: Book 12 , Number 2300


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2030)
الأعمش مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة (انظر ضعيف سنن النسائي: 3552)
وحديث البخاري (4532) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 86

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2307  
´حاملہ کی عدت کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو بھی چاہے مجھ سے اس بات پر لعان ۱؎ کر لے کہ چھوٹی سورۃ نساء (سورۃ الطلاق) چار مہینے دس دن والے حکم کے بعد نازل ہوئی ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2307]
فوائد ومسائل:
1: سورۃ الطلاق میں ہے کہ (وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) (الطلاق:4) اور حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وضع حمل ہو جائے اور اس سورت کو سورۃالنساء القصر۔
(چھوٹی سورۃ النسا) اس لیے کہا کہ جہاں معروف بڑی سورۃنساء میں عورتوں کے احکام ومسائل بیان ہوئے ہیں، وہاں اس سورت میں بھی انہی مسائل ذکر کیے گئے ہیں۔

2: حضرت عبداللہ رضی اللہ کا یہ قول معروف فقہی اصول کی اساس ہے کہ کسی مسئلے میں جہاں کہیں دو ہدایات وارد ہوں ان میں سے قابل عمل وہی ہوتی ہے جو بعد میں نازل ہوئی ہو۔

3: سورۃ البقرہ کی آیت کریمہ (والذینَ یُتوفونَ منکم۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
أشھُرٍ و عَشرًا)
 (البقرة: 234) اور سورۃ الطلاق کی آیت میں تعارض نہیں ہے، بلکہ چار ماہ دس دن کی عدت ایسی عورتوں کے لئے جو حمل سے نہ ہوں اوراگر حمل ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2307   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.