الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
Battles (Kitab Al-Malahim)
14. باب خُرُوجِ الدَّجَّالِ
14. باب: دجال کے نکلنے کا بیان۔
Chapter: The appearance of the Dajjal.
حدیث نمبر: 4324
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا هدبة بن خالد، حدثنا همام بن يحيى، عن قتادة، عن عبد الرحمن بن آدم، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ليس بيني وبينه نبي يعني عيسى، وإنه نازل فإذا رايتموه فاعرفوه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض بين ممصرتين كان راسه يقطر، وإن لم يصبه بلل، فيقاتل الناس على الإسلام فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويهلك الله في زمانه الملل كلها إلا الإسلام ويهلك المسيح الدجال، فيمكث في الارض اربعين سنة ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون".
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ يَعْنِي عِيسَى، وَإِنَّهُ نَازِلٌ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ بَيْنَ مُمَصَّرَتَيْنِ كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ، وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ، فَيُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَى الْإِسْلَامِ فَيَدُقُّ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ وَيُهْلِكُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ، فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يُتَوَفَّى فَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اور ان یعنی عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں، یقیناً وہ اتریں گے، جب تم انہیں دیکھنا تو پہچان لینا، وہ ایک درمیانی قد و قامت کے شخص ہوں گے، ان کا رنگ سرخ و سفید ہو گا، ہلکے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوں گے، ایسا لگے گا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے گو وہ تر نہ ہوں گے، تو وہ لوگوں سے اسلام کے لیے جہاد کریں گے، صلیب توڑیں گے، سور کو قتل کریں گے اور جزیہ معاف کر دیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے زمانہ میں سوائے اسلام کے سارے مذاہب کو ختم کر دے گا، وہ مسیح دجال کو ہلاک کریں گے، پھر اس کے بعد دنیا میں چالیس سال تک زندہ رہیں گے، پھر ان کی وفات ہو گی تو مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13589)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/406، 437) (صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Abu Hurairah: The Prophet ﷺ said: There is no prophet between me and him, that is, Jesus ﷺ. He will descent (to the earth). When you see him, recognise him: a man of medium height, reddish fair, wearing two light yellow garments, looking as if drops were falling down from his head though it will not be wet. He will fight the people for the cause of Islam. He will break the cross, kill swine, and abolish jizyah. Allah will perish all religions except Islam. He will destroy the Antichrist and will live on the earth for forty years and then he will die. The Muslims will pray over him.
USC-MSA web (English) Reference: Book 38 , Number 4310


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
قتادة صرح بالسماع عند أحمد (2/437)
   سنن أبي داود4324عبد الرحمن بن صخرعيسى وإنه نازل فإذا رأيتموه فاعرفوه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض بين ممصرتين كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل فيقاتل الناس على الإسلام فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويهلك الله في زمانه الملل كلها إلا الإسلام ويهلك المسيح الدجال

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4324  
´دجال کے نکلنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اور ان یعنی عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں، یقیناً وہ اتریں گے، جب تم انہیں دیکھنا تو پہچان لینا، وہ ایک درمیانی قد و قامت کے شخص ہوں گے، ان کا رنگ سرخ و سفید ہو گا، ہلکے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوں گے، ایسا لگے گا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے گو وہ تر نہ ہوں گے، تو وہ لوگوں سے اسلام کے لیے جہاد کریں گے، صلیب توڑیں گے، سور کو قتل کریں گے اور جزیہ معاف کر دیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے زمانہ میں سوائے اسلام کے سارے مذاہب کو ختم کر دے گا، وہ مسیح دجال کو ہلاک کریں گے، پھر اس کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4324]
فوائد ومسائل:
سیدنا عیسیٰ ؑ آسمان پر زندہ ہیں۔
اللہ تعالی نے انہیں یہودیوں کے مکرو فریب اور حملے سے محفوظ فرما کر آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
یہ مضمون صریح اور صحیح احادیث کے علاوہ قرآن مجید میں بھی بیان ہو ہے۔
ارشادِ باری تعالی ہے: (وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ) انھوں نے نہ انھیں قتل کیا اور نہ سولی چڑھایا؛ بلکہ انہیں شبے میں ڈال دیا گیا۔
(بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ) بلکہ اللہ تعالٰی نے انھیں اپنی طرف اٹھا لیا۔
(النساء 158) اسی طرح سورۃ آلِ عمران آیت 55 میں بھی ہے۔
 پھر قیامت کے قریب جب دجال کا ظہور ہوگا حضرت عیسیٰ ؑ کا دمشق میں ظہور ہوگا دجال کو قتل کریں گے۔
انکا نزول احادیثِ صحیحہ کے علاوہ قرآن مجید میں بھی وارد ہے ارشادِ باری تعالی ٰ ہے: (وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا) اور بلا شبہ حضرت عیسیٰ ؑ قیامت کی علامات میں سے ہیں تو اس میں ہرگز شبہ نہ کریں۔
الزخرف 61 اور دوسرے مقام پر فرمایا: (وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا) اور اہلِ کتاب میں سے ایک بھی ایسا نہیں بچے گا جو حضرت عیسیٰ ؑ کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لا چکے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواہ ہونگےز النساء 159 اور یہ اعتراض کہ نبورت ختم ہو چکی ہے اور محمد ﷺ کے بعد کو ئی بنی نہیں تو اس کا جواب ان احادیث میں مذکور ہے کہ آنجناب شریعتِ محمدیہ کی تنفیذ ہی فرمائیں گےز جیسے کہ سیدنا موسٰی ؑ کے بارے میں فرمایا گیاز اگر موسیٰ ؑ زندہ ہوتے تو انہیں میری اتباع کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو تا۔
(مسند ذحمد: 3 /387)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4324   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.