الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
The Book of Purification and its Sunnah
19. بَابُ : الاِسْتِبْرَاءِ بَعْدَ الْبَوْلِ
19. باب: پیشاب کے بعد طہارت کا بیان۔
حدیث نمبر: 326
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع . ح وحدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا ابو نعيم ، قال: حدثنا زمعة بن صالح ، عن عيسى بن يزداد اليماني ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا بال احدكم فلينتر ذكره ثلاث مرات".
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ يَزْدَادَ الْيَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْتُرْ ذَكَرَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
یزداد یمانی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنے عضو تناسل کو تین مرتبہ سونت لے (زور سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے اندر جو قطرات ہیں، وہ نکل جائیں)۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 82، ومصباح الزجاجة: 133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/247) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں زمعہ بن صالح ضعیف اور عیسیٰ بن زیاد الیمانی مجہول الحال ہیں، نیز یزداد کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1621)

It was narrated from 'Eisa bin Yazdad Al-Yamani that his father said: "The Messenger of Allah said: 'When anyone of you urinates, let him squeeze his penis three times (to remove the remaining urine drops)." (Da'if) Another chain with similar wording.
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ”إسناده ضعيف …… وزمعة ضعيف“ وعيسي بن يزداد مجهول الحال (تقريب: 5338)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 388
   سنن النسائى الصغرى134موضع إرسالإذا توضأ أخذ حفنة من ماء فقال بها هكذا
   سنن النسائى الصغرى135موضع إرسالتوضأ ونضح فرجه
   سنن أبي داود166موضع إرسالبال يتوضأ وينتضح
   سنن أبي داود167موضع إرسالبال ثم نضح فرجه
   سنن أبي داود168موضع إرسالبال ثم توضأ ونضح فرجه
   سنن ابن ماجه326موضع إرسالبال أحدكم فلينتر ذكره ثلاث مرات
   سنن ابن ماجه461موضع إرسالتوضأ ثم أخذ كفا من ماء فنضح به فرجه
   بلوغ المرام92موضع إرسالإذا بال احدكم فلينتر ذكره ثلاث مرات

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 92  
´پیشاب سے فراغت کے بعد عضو مخصوص کو تین مرتبہ سوتنا یا جھاڑنا`
«. . . وعن عيسى بن يزداد (برداد) ‏‏‏‏ عن ابيه رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏إذا بال احدكم فلينتر ذكره ثلاث مرات . . .»
. . . سیدنا عیسیٰ بن یزدار نے اپنے والد سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی پیشاب کرے تو عضو مخصوص کو تین مرتبہ جھاڑ لے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 92]
لغوی تشریح:
«فَلْيَنْتُرْ» نتر سے ماخوذ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد عضو مخصوص کو کھینچ کر نچوڑ لے، یعنی زور سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے اندر پیشاب کے جو قطرات باقی ہیں، وہ نکل جائیں۔ بعض نسخوں میں «فَلْيَنْتُرْ» کی بجائے «فَلْيَنْثُرْ» کے الفاظ ہیں، یعنی تا کی بجائے ثا ہے۔ تاہم مفہوم دونوں کا تقریباً ایک ہی ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ پیشاب سے فراغت کے بعد عضو مخصوص کو تین مرتبہ سوتنا یا جھاڑنا اس لیے ہے کہ اگر قابل خارج قطرہ پیشاب کہیں رک گیا ہو تو وہ خارج ہو جائے اور پوری طرح اطمینان ہو جائے۔
➋ یہ روایت گو ضعیف ہے مگر پیشاب کے قطروں سے محفوظ رہنے کی روایت اس کی مؤید ہے۔ جس میں ذکر ہے کہ انھیں عذاب قبر اس لیے ہو رہا ہے کہ وہ پیشاب کے قطروں سے بچتے نہ تھے۔

راویٔ حدیث: (عیسیٰ بن یزداد) یہ دونوں باپ بیٹا مجہول ہیں۔ ابن معین کہتے ہیں: عیسیٰ اور اس کے باپ کی کوئی جان پہچان نہیں ہے۔ عقیلی کہتے ہیں: ان کی متابعت نہیں کی گئی اور نہ ان کا تعارف ہے۔ یزداد کو یا اور زا کے ساتھ پڑھا گیا ہے اور با اور را سے بھی پڑھا گیا ہے، یعنی برداد۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 92   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 168  
´وضو کے بعد شرم گاہ والی جگہ پر چھینٹے مارنا`
«. . . ابْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ . . .»
. . . حکم یا ابن حکم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکا . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 168]
فوائد و مسائل:
وضو کے بعد شرم گاہ والی جگہ پر چھینٹے مار لینا مسنون و مستحب ہے۔ سنت پر ثواب کے علاوہ یہ فائدہ بھی ہے کہ مثانہ کی کمزوری کے باعث بعض اوقات قطرات آ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس سے وسواس کا دفعیہ (خاتمہ) ہو جاتا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 168   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 134  
´پانی چھڑکنے کا بیان۔`
سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو ایک چلو پانی لیتے اور اس طرح کرتے، اور شعبہ نے کیفیت بتائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑکتے، (خالد بن حارث کہتے ہیں) میں نے اس کا ذکر ابراہیم سے کیا تو انہیں یہ بات پسند آئی۔ ابن السنی کہتے ہیں کہ حکم سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 134]
134۔ اردو حاشیہ:
➊ شرم گاہ پر چھینٹے مارنا وضو کا حصہ نہیں ہے، تاہم مسنون عمل ہے۔
➋ اس عمل کی حکمت یہ ہو سکتی ہے کہ کبھی انسان کو کسی مرض وغیرہ کی وجہ سے یہ شبہ پڑ جاتا ہے کہ پیشاب کا کوئی قطرہ نکلا ہے، ایسا انسان معذور ہے، لہٰذا اس عذر کے پیش نظر یا شبہ دور کرنے کے لیے یہ طریقہ تجویز کیا گیا کہ وضو کے بعد شرم گاہ پر چھینٹے مارے جائیں تو شبہ دور ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
➌ جس آدمی کو مندرجہ بالا صورت حال پیش آئے وہ ایسا کر لے اور جسے یہ صورت پیش نہ آئے اس کے لیے بھی چلو بھر پانی سے چھینٹے مارنا مسنون ہے کیونکہ مذکورہ وجہ اور علت حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
➍ بعض محققین کا خیال ہے کہ وہ آدمی جو تندرست ہو اور سلس البول کا مریض بھی نہ ہو، اور پیشاب سے اچھی طرح فراغت کے بغیر ہی کھڑا ہو جاتا ہو، نیز اسے وضو کرنے کے بعد یا اثنائے نماز قطرہ گرنے کا یقین بھی ہو تو ایسے آدمی کو چھینٹے کفایت نہ کریں گے بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیشاب سے آلودہ مقام دھوئے اور پھر وضو کر کے نماز پڑھے کیونکہ پیشاب نجس ہے، خواہ وہ قطرہ ہو یا اس سے زیادہ۔ دلائل کے اعتبار سے یہ موقف مضبوط اور راجح معلوم ہوتا ہے۔ واللہ أعلم۔
«تَوَضَّأَ» کے معنی ہوں گے، جب وضو سے فارغ ہوتے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 134   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 135  
´پانی چھڑکنے کا بیان۔`
حکم بن سفیان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی کا چھینٹا مارا۔ احمد کی روایت میں «و نضح فرجه» کی جگہ «فنضح فرجه» ہے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 135]
135۔ اردو حاشیہ: مذکورہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنے دو اساتذہ عباس بن محمد دوری اور احمد بن حرب سے بیان کی ہے جیسا کہ سند پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے۔ مندرجہ بالا الفاظ سے امام صاحب کا مقصد یہ ہے کہ میرے ایک استاذ نے «ونَضَحَ فَرْجَهُ» کہا:، جب کہ دوسرے استاد نے «فَنَضَحَ فَرْجَهُ» کہا:۔ گویا واو اور فاء کا فرق ہے۔ فء ترتیب کا تقاضا کرتی ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کام وضو کی تکمیل کے بعد کیا۔ واو میں یہ مفہوم نہیں ہوتا۔ ایسے باریک اختلافات کو ضبط کرنا محدثین کی امانت و دیانت اور محنت شاقہ کی واضح دلیل ہے۔ رحمھم اللہ رحمة واسعة۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 135   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث461  
´وضو کے بعد ستر پر چھینٹے مارنے کا بیان۔`
حکم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، پھر ایک چلو پانی لے کر شرمگاہ پر چھینٹا مارا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 461]
اردو حاشہ:
(1)
یہ عمل وضو کا حصہ نہیں تاہم وضو کے بعد ایسا کرنا سنت ہے۔

(2)
جسم کے خاص حصے (شرم گاہ)
پر پانی چھڑکنے کا مطلب اس کپڑے پر پانی کے چھینٹے ڈالنا ہے جس سے جسم کا وہ حصہ چھپا ہوا ہے۔

(3)
علمائے کرام نے اس کی حکمت یہ بیان کی ہے کہ اس سے پیشاب کا قطرہ نکل جانے کے وسوسے کا ازالہ ہوجاتا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 461   

حدیث نمبر: 326M
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
قال ابو الحسن بن سلمة: حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا ابو نعيم، حدثنا زمعة، فذكر نحوه.
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَمْعَةُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی زمعہ نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.