الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
The Book of Purification and its Sunnah
45. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
45. باب: ایک ایک بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 412
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا ابو كريب ، حدثنا رشدين بن سعد ، انبانا الضحاك بن شرحبيل ، عن زيد بن اسلم ، عن ابيه ، عن عمر ، قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك،" توضا واحدة واحدة".
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنْبَأَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ،" تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطہارة 3 (42 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 10403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/23) (حسن) (سند میں ”رشدین بن سعد“ ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاید کی بناء پر یہ حدیث قوی ہے)» ‏‏‏‏

It was narrated that 'Umar said: "I saw the Messenger of Allah during the campaign of Tabuk performing ablution, washing each part once."
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ”ھو إسناد ضعيف لضعف رشدين بن سعد“ وھو ضعيف
وتابعه ابن لھيعة عند أحمد (1/ 23 ح 149) وسنده ضعيف
لأنه لم يعلم تحديث ابن لھيعة به قبل اختلاطه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392
   سنن ابن ماجه412عمر بن الخطابتوضأ واحدة واحدة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث412  
´ایک ایک بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔`
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 412]
اردو حاشہ:
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ شیخ البانی ؒ نے حسن اور الموسوعة الحديثية کے محققین نے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے نیز انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی بابت صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ایک دفعہ وضو کیا تو وضو کے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعه الحديثية مسند أحمد: 293/1، حديث: 151، 149)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 412   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.