ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور بآواز بلند اعلان کیا: ”مسجد کسی حائضہ اور جنبی کے لیے حلال نہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18251، ومصباح الزجاجة: 242) (ضعیف)» (اس سند میں ابوالخطاب الہجری، اور محدوج الذہلی دونوں مجہول الحال ہیں)
It was narrated that Jasrah said:
"Umm Salamah told me: 'The Messenger of Allah entered the courtyard of this mosque and called out at the top of his voice: 'The mosque is not permissible for anyone who is sexually impure or any woman who is menstruating.''"
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو الخطاب و محدوج مجھولان (تقريب: 8081،6498) والحديث ضعفه البوصيري وحديث أبي داود (232) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 401
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث645
´حائضہ عورت مسجد سے دور رہے۔` ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور بآواز بلند اعلان کیا: ”مسجد کسی حائضہ اور جنبی کے لیے حلال نہیں۔“[سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 645]
اردو حاشہ: اس حدیث کی سند بعض کے نزدیک ضعیف اور بعض کے نزدیک شواہد کی بناء پر حسن ہے اس لیے اس میں بیان کردہ مسئلہ صحیح ہے اور اس پر علماءکا اتفاق ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 645