الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Medicine
28. بَابُ : الاِسْتِشْفَاءِ بِالْقُرْآنِ
28. باب: قرآن سے شفاء حاصل کرنے کا بیان۔
Chapter: Seeking a cure with the Qur’an
حدیث نمبر: 3501
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن عبيد بن عتبة بن عبد الرحمن الكندي , حدثنا علي بن ثابت , حدثنا سعاد بن سليمان , عن ابي إسحاق /a> , عن الحارث , عن علي رضي الله عنه , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" خير الدواء القرآن".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ , حَدَّثَنَا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق /a> , عَنْ الْحَارِثِ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ الدَّوَاءِ الْقُرْآنُ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین دوا قرآن ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10056، ومصباح الزجاجة: 1221) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں حارث اعور ضعیف راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث الآتي (3533)
في الحديث علل منها ضعف الحارث الأعور: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3501  
´قرآن سے شفاء حاصل کرنے کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین دوا قرآن ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3501]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
تاہم دیگر دلائل سے ثابت ہوتا ہے۔
کہ قرآن کے ذریعے سے علاج کا صحیح طریقہ قرآنی آیات و ادعیہ پڑھ کرمریض پر پھونک مارنا ہے۔
جیسے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس شخص کو دم کیا تھا۔
جسے سانپ نے ڈس لیا تھا۔
رسول اللہﷺ سے دریافت کیا گیا تو رسول اللہ ﷺنے اس کی تایئد فرمائی۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الطب، باب الرقی بفاتحة الکتاب، حدیث: 5736)

(3)
قرآن کی تلاوت اور اس کا فہم قلبی اور روحانی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3501   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.