الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4777
´غصہ پی جانے والے کی فضیلت کا بیان۔`
معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنا غصہ پی لیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے سب لوگوں کے سامنے بلائے گا یہاں تک کہ اسے اللہ تعالیٰ اختیار دے گا کہ وہ بڑی آنکھ والی حوروں میں سے جسے چاہے چن لے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4777]
فوائد ومسائل:
قرآن مجید میں اللہ تعالی نے()(آلِ عمران:134) کے الفاظ سے غصہ پی جانے کو اہلِ ایمان کی اہم صفات میں شمار کیا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4777