الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
Chapters on Zuhd
37. بَابُ : ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ
37. باب: شفاعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4317
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا هشام بن عمار , حدثنا صدقة بن خالد , حدثنا ابن جابر , قال: سمعت سليم بن عامر , يقول: سمعت عوف بن مالك الاشجعي , يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" اتدرون ما خيرني ربي الليلة؟" , قلنا: الله ورسوله اعلم , قال:" فإنه خيرني بين ان يدخل نصف امتي الجنة وبين الشفاعة , فاخترت الشفاعة" , قلنا: يا رسول الله , ادع الله ان يجعلنا من اهلها , قال:" هي لكل مسلم".
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ , قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ , يَقُولُ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ؟" , قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ , قَالَ:" فَإِنَّهُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ , فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ" , قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِهَا , قَالَ:" هِيَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ".
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس بات کا اختیار دیا ہے؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ میری آدھی امت جنت میں داخل ہو یا شفاعت کروں تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا، ہم نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجئیے کہ وہ ہمیں بھی شفاعت والوں میں بنائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شفاعت ہر مسلمان کو شامل ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10909)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/صفة القیامة 13 (2441) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح
   جامع الترمذي2441عوف بن مالكخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة
   سنن ابن ماجه4317عوف بن مالكخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4317  
´شفاعت کا بیان۔`
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس بات کا اختیار دیا ہے؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ میری آدھی امت جنت میں داخل ہو یا شفاعت کروں تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا، ہم نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجئیے کہ وہ ہمیں بھی شفاعت والوں میں بنائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شفاعت ہر مسلمان کو شامل ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4317]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
 
(1)
شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جو اسلام پہ فوت ہو۔

(2)
شفاعت کی امید پہ گناہ کرتے چلے جانا عقل مندی نہیں۔
کیونکہ بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جنکے نتیجے میں ایمان کی نعمت چھین بھی سکتی ہے
(3)
مزید فوائد کے لیے ملاحظہ فرمائیں حدیث نمبر: 4311
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4317   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.