الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: حج کے احکام و مناسک
The Book of Hajj
210. بَابُ : الْوَقْتِ الَّذِي يُصَلَّى فِيهِ الصُّبْحُ بِالْمُزْدَلِفَةِ
210. باب: مزدلفہ میں فجر پڑھنے کے وقت کا بیان۔
Chapter: The Time When Subh Is To Be Performed At Al-Muzdalifah
حدیث نمبر: 3041
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا محمد بن العلاء، قال: حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن عمارة، عن عبد الرحمن بن يزيد، عن عبد الله، قال:" ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى صلاة قط إلا لميقاتها، إلا صلاة المغرب والعشاء صلاهما بجمع وصلاة الفجر يومئذ قبل ميقاتها".
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً قَطُّ إِلَّا لِمِيقَاتِهَا، إِلَّا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ صَلَّاهُمَا بِجَمْعٍ وَصَلَاةَ الْفَجْرِ يَوْمَئِذٍ قَبْلَ مِيقَاتِهَا".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کوئی نماز بغیر اس کے وقت کے پڑھتے نہیں دیکھا سوائے مغرب و عشاء کے جنہیں آپ نے مزدلفہ میں پڑھی، اور اسی دن کی فجر جسے آپ نے اس کے مقررہ وقت سے پہلے پڑھی۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 609 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3041  
´مزدلفہ میں فجر پڑھنے کے وقت کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کوئی نماز بغیر اس کے وقت کے پڑھتے نہیں دیکھا سوائے مغرب و عشاء کے جنہیں آپ نے مزدلفہ میں پڑھی، اور اسی دن کی فجر جسے آپ نے اس کے مقررہ وقت سے پہلے پڑھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3041]
اردو حاشہ:
(1) حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی یہ نفی عام حالات کے اعتبار سے ہے ورنہ ہر شخص جانتا ہے کہ سفر میں نمازوں کا حج کرنا اپ سے صحیح احادیث سے قطعاً ثابت ہے۔ اسی طرح حج میں عرفہ کے دن عصر کو ظہر کے ساتھ پڑھنا بھی متفقہ مسئلہ ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کسی مخصوص پس منظر میں ارشاد فرمائے ہوں جس کی تعیین مشکل ہے، الا یہ کہ دو نمازوں سے مراد یوم عرفہ کی عصر اور مغرب ہوں اور بے وقت پڑھنے کا مطلب یہ ہو کہ انھیں حکماً مقدم یا موخر پڑھنا لازم کر دیا گیا ہو کیونکہ یوم عرفہ کی عصر کو ظہر کے وقت میں ظہر کے ساتھ ملا کر پڑھنا لازم ہے اور مغرب کو اپنے وقت سے موخر کر کے عشاء کے ساتھ پڑھنا لازم ہے، جبکہ سفر وغیرہ میں دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھنے کی رخصت ہے، لازم نہیں۔
(2) صبح کی نماز اس سے ظاہر الفاظ مراد نہیں کیونکہ کسی کے نزدیک بھی مزدلفہ میں صبح کی نماز طلوع فجر سے پہلے ادا کرنا جائز نہیں، اس لیے ترجمے میں لفظ معتاد کا اضافہ کیا گیا ہے، یعنی عموماً رسول اللہﷺ طلوع فجر اور نماز صبح کی ادائیگی میں کچھ وقفہ فرماتے تھے تاکہ لوگ جمع ہو جائیں۔ مزدلفہ میں لوگ پہلے سے موجود اور تیار تھے، لہٰذا جو نہی فجر طلوع ہوئی، آپ نے کوئی وقفہ یا فاصلہ کیے بغیر فوراً نماز پڑھائی تاکہ بعد میں ذکر اور وقوف کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔ سابقہ معمول کی نسبت یہ نماز بہت جلد ادا کی گئی تھی، اس لیے مبالغے کے طور پر اسے وقت سے پہلے کہا گیا۔
(3) بعض احناف نے اس روایت سے استدلال کیا ہے کہ نماز صبح اسفار میں پڑھنی چاہیے کیونکہ مزدلفہ میں آپ نے نماز صبح غلس میں پڑھی تھی۔ اور بقول ابن مسعود رضی اللہ عنہ باقی دنوں میں اس وقت نہ پڑھتے تھے۔ گویا اسفار میں پڑھتے تھے۔ یہ بات درست نہیں۔ اس روایت کی صحیح توجیہ اوپر بیان ہوگئی ہے۔ باقی رہا رسول اللہﷺ کا عموماً صبح کی نماز غلس (اندھیرے) میں پڑھنا تو یہ بہت سی صحیح روایات سے قطعاً ثابت ہے۔ کیا صریح الفاظ کے مقابلے میں اس قسم کی مبہم روایت بلکہ اس کے مفہوم سے استدلال درست ہو سکتا ہے؟ ہاں اسفار (روشنی) میں نماز منع نہیں مگر رسول اللہﷺ غلس ہی میں پڑھا کرتے تھے، لہٰذا یہی افضل ہے۔ (تفصیلی بحث کتاب المواقیت کے ابتدائیے میں ملاحظہ فرمائیں)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3041   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.