الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: شراکت کے مسائل کے بیان میں
The Book of Partnership
10. بَابُ الاِشْتِرَاكِ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ الصَّرْفُ:
10. باب: سونے، چاندی اور ان تمام چیزوں میں شرکت جن میں بیع صرف ہوتی ہے۔
(10) Chapter. Sharing gold, silver and other articles used in money exchange.
حدیث نمبر: 2498
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا عمرو بن علي، حدثنا ابو عاصم، عن عثمان يعني ابن الاسود، قال: اخبرني سليمان بن ابي مسلم، قال: سالت ابا المنهال عن الصرف يدا بيد، فقال: اشتريت انا وشريك لي شيئا يدا بيد ونسيئة، فجاءنا البراء بن عازب فسالناه، فقال: فعلت انا وشريكي زيد بن ارقم، وسالنا النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك، فقال:" ما كان يدا بيد فخذوه، وما كان نسيئة فذروه".حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ عَنِ الصَّرْفِ يَدًا بِيَدٍ، فَقَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا وَشَرِيكٌ لِي شَيْئًا يَدًا بِيَدٍ وَنَسِيئَةً، فَجَاءَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فَسَأَلْنَاهُ، فَقَالَ: فَعَلْتُ أَنَا وَشَرِيكِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَخُذُوهُ، وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَذَرُوهُ".
ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے عثمان نے جو اسود کے بیٹے ہیں، کہا کہ مجھے سلیمان بن ابی مسلم نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوالمنہال سے بیع صرف نقد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے ایک شریک نے کوئی چیز (سونے اور چاندی کی) خریدی نقد پر بھی اور ادھار پر بھی۔ پھر ہمارے یہاں براء بن عازب رضی اللہ عنہ آئے تو ہم نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شریک زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بھی یہ بیع کی تھی اور ہم نے اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو نقد ہو وہ لے لو اور جو ادھار ہو اسے چھوڑ دو۔

Narrated Sulaiman bin Abu Muslim: I asked Abu Minhal about money exchange from hand to hand. He said, "I and a partner of mine bought something partly in cash and partly on credit." Al-Bara' bin `Azib passed by us and we asked about it. He replied, "I and my partner Zaid bin Al-Arqam did the same and then went to the Prophet and asked him about it. He said, 'Take what was from hand to hand and leave what was on credit.' "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 44, Number 677

   صحيح البخاري2498براء بن عازبما كان يدا بيد فخذوه وما كان نسيئة فذروه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2498  
2498. سلیمان بن ابو مسلم سے روایت ہے، سلیمان بن ابو مسلم سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے ابو منہال سے دست بدست بیع صرف کرنے کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا: میں نے اور میرے شریک کاروبار نے کچھ چیزیں نقد اور کچھ چیزیں ادھار خریدیں۔ پھر ہمارے پاس حضرت براء بن عازب ؓ تشریف لائے تو ہم نے ان سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ انھوں نے فرمایا: میں نے اورمیرے شریک حضرت زید بن ارقم ؓ نے ایسا ہی کیاتھا تو ہم نے نبی کریم ﷺ سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا: جو سودانقد ہو اسے رکھ لو اور جو ادھار پر ہے اسے ترک کردو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2498]
حدیث حاشیہ:
(1)
بیع صرف سے مراد کرنسی کا تبادلہ ہے۔
یہ کاروبار نقد بنقد ہونا چاہیے کیونکہ ادھار کی شکل میں کمی بیشی کا خطرہ ہے۔
چونکہ سونے چاندی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، اس لیے کرنسی کا کاروبار دست بدست ہونا چاہیے، ادھار پر کاروبار جائز نہیں۔
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے سونے چاندی اور دیگر اشیائے تبادلہ میں شراکت جائز ہے جبکہ ہر شریک کی طرف سے سونا یا چاندی ہو لیکن شرط یہ ہے کہ دونوں کا مال آپس میں اکٹھا کر لیا جائے حتیٰ کہ ان میں امتیاز ختم ہو جائے۔
اگر ایک طرف سے سونا اور دوسری طرف سے چاندی ہو تو اس میں شراکت کے متعلق اختلاف ہے۔
اکثر علما اسے ناجائز کہتے ہیں لیکن امام نووی ؒ کا موقف ہے کہ اگر ایک شریک کے درہم اور دوسرے کے دینار ہوں اور وہ انہیں ملا کر کرنسی کا کاروبار کریں تو ایسا کرنا جائز ہے۔
امام بخاری ؒ نے عنوان میں کوئی پابندی ذکر نہیں کی۔
ان کا رجحان امام نووی والا معلوم ہوتا ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
(فتح الباري: 166/5)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 2498   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.