الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: جہاد کا بیان
The Book of Jihad (Fighting For Allah’S Cause)
95. بَابُ قِتَالِ التُّرْكِ:
95. باب: ترکوں سے جنگ کا میدان۔
(95) Chapter. Fighting against the Turks.
حدیث نمبر: 2928
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا سعيد بن محمد، حدثنا يعقوب، حدثنا ابي، عن صالح، عن الاعرج، قال: قال ابو هريرة رضي الله عنه، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا الترك صغار الاعين حمر الوجوه ذلف الانوف، كان وجوههم المجان المطرقة، ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر".حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنْ الْأَعْرَجِ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا التُّرْكَ صِغَارَ الْأَعْيُنِ حُمْرَ الْوُجُوهِ ذُلْفَ الْأُنُوفِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ".
ہم سے سعید بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے باپ ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے صالح بن کیسان نے، ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ترکوں سے جنگ نہ کر لو گے، جن کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی، چہرے سرخ ہوں گے، ناک موٹی پھیلی ہوئی ہو گی، ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہ بند چمڑا لگی ہوئی ہوتی ہے اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کر لو گے جن کے جوتے بال کے بنے ہوئے ہوں گے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "The Hour will not be established until you fight with the Turks; people with small eyes, red faces, and flat noses. Their faces will look like shields coated with leather. The Hour will not be established till you fight with people whose shoes are made of hair."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 52, Number 179


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2928  
2928. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی تاآنکہ تم ترکوں سے جنگ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی چھوٹی، چہرے سرخ اور ناک چپٹی ہوگی۔ گویا ان کے چہرے چمڑے چڑھی ڈھالوں کی طرح چوڑے چوڑے اور تہہ بہ تہہ ہوں گے۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تم ایسے لوگوں سےجنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2928]
حدیث حاشیہ:

اس قسم کے کچھ واقعات 617 ہجری میں ہو چکے ہیں جبکہ ترکوں کا ایک عظیم لشکر نکلا اور انھوں نے ماوراء النہر کے لوگوں کو قتل کیا۔
پھر خراسان کے تمام شہروں میں لوٹ مار مچائی۔
صرف وہی لوگ بچے جو غاروں میں چھپ گئے۔
انھوں نے اسلامی شہروں میں کہرام مچایا۔
مسلمان عورتوں کو اپنے لیے حلال سمجھا۔
ان کی اولاد کو قتل کیا پھر مساجد میں ستونوں کے ساتھ اپنے گھوڑے باندھے۔

ترک سے مرادتاتاری قوم ہے جو رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدین ﷺ کے زمانے تک کافر رہے یہاں تک کہ ہلاکوں خاں ترک نے عربوں پر چڑھائی کر کے خلافت عباسیہ کاکام تمام کردیا۔
واللہ أعلم۔
(عمدة القاري: 247/10)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 2928   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.