الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: انبیاء علیہم السلام کے بیان میں
The Book of The Stories of The Prophets
6M. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ} شَدِيدَةٍ:
6M. باب: اللہ تعالیٰ نے (سورۃ الحاقہ میں) فرمایا ”لیکن قوم عاد، تو انہیں ایک نہایت تیز تند آندھی سے ہلاک کیا گیا، جو بڑی غضبناک تھی“۔
(6b) And also the Statement of Allah: " And as for Ad, they were destroyed by a furious violent wind!"
حدیث نمبر: 3345
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا خالد بن يزيد، حدثنا إسرائيل، عن ابي إسحاق، عن الاسود، قال: سمعت عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم:" يقرا فهل من مدكر سورة القمر آية 15".حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقْرَأُ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ سورة القمر آية 15".
ہم سے خالد بن یزید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے ان سے اسود نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ آیت «فهل من مدكر‏» کی تلاوت فرما رہے تھے۔

Narrated `Abdullah: I heard the Prophet reciting: "Fahal Min Muddakir."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 55, Number 559

   صحيح البخاري4874عبد الله بن مسعودفهل من مذكر فقال النبي فهل من مدكر
   صحيح البخاري3376عبد الله بن مسعودقرأ النبي فهل من مدكر
   صحيح البخاري3341عبد الله بن مسعودقرأ فهل من مدكر
   صحيح البخاري4869عبد الله بن مسعوديقرأ فهل من مدكر
   صحيح البخاري4873عبد الله بن مسعودقرأ فهل من مدكر
   صحيح البخاري3345عبد الله بن مسعوديقرأ فهل من مدكر
   صحيح البخاري4871عبد الله بن مسعوديقرؤها فهل من مدكر
   صحيح البخاري4870عبد الله بن مسعوديقرأ فهل من مدكر
   صحيح البخاري4872عبد الله بن مسعودقرأ فهل من مدكر
   صحيح مسلم1915عبد الله بن مسعوديقرأ هذا الحرف فهل من مدكر
   صحيح مسلم1914عبد الله بن مسعودمدكر دالا
   جامع الترمذي2937عبد الله بن مسعوديقرأ فهل من مدكر
   سنن أبي داود3994عبد الله بن مسعوديقرؤها فهل من مدكر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2937  
´سورۃ القمر میں «مدکر» کو دال مہملہ سے پڑھنے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «فهل من مدكر» ۱؎ پڑھتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2937]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہی مشہور قراء ت ہے یعنی دال مہملہ کے ساتھ اس کی اصل ہے (مُذْتَکِر) (بروزن (مُجْتَنِب) تاء کو دال مہملہ سے بدل دیا اور ذال کو دال میں مدغم کر دیا تو  ﴿مُدَّکِر﴾  ہو گیا،
بعض قراء نے (مُذَّکِر) (ذال معجم کے ساتھ) پڑھا ہے بہرحال معنی ہے:
پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا (القمر: 40)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2937   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3345  
3345. حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو یہ آیت پڑھنے سنا ﴿فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴾ کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3345]
حدیث حاشیہ:
یہ آیت سورۃ قمر میں قوم عاد کے قصہ میں بھی آئی ہے۔
اس مناسبت سے یہ حدیث بیان کی۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3345   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3345  
3345. حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو یہ آیت پڑھنے سنا ﴿فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴾ کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3345]
حدیث حاشیہ:
یہ آیت کریمہ قوم عاد کی ہلاکت کے واقعے کے ضمن میں بیان ہوئی ہے۔
امام بخاری ؒنے اسی مناسبت سے اس حدیث کو بیان کیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
﴿كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ (18)
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ (19)
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ (20)
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ (21)
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ﴾
قوم عاد نے جھٹلایا پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا؟ ہم نے ایک منحوس دن میں ان پر سناٹے کی آندھی چھوڑدی جو مسلسل چلی۔
وہ لوگوں کو یوں اکھاڑ کر پھینک رہی تھی جڑے اکھڑے ہوئے کھجوروں کے تنے ہوں پھر میرا عذاب اورڈرانا کیسا رہا؟ ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا پھر کیا ہے کوئی نصیحت ماننے والا۔
(القمر: 18، 22)
یہ عذاب ٹھنڈا یخ آندھی کا تھا جو مضبوط قلعوں میں گھس کر لوگوں کو پٹخ پٹخ کر زمین پر مارتی اور ان کی گردن توڑ کر رکھ دیتی تھی۔
أعا ذنااللہ منها۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3345   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.