الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
11. بَابُ شُهُودِ الْمَلاَئِكَةِ بَدْرًا:
11. باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا۔
(11) Chapter. The participation of angels in (the battle of) Badr.
حدیث نمبر: 3994
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا إسحاق بن منصور، اخبرنا يزيد،اخبرنا يحيى، سمع معاذ بن رفاعة، ان ملكا سال النبي صلى الله عليه وسلم نحوه , وعن يحيى، ان يزيد بن الهاد اخبره، انه كان معه يوم حدثه معاذ هذا الحديث، فقال يزيد: فقال معاذ:" إن السائل هو جبريل عليه السلام".حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ،أَخْبَرَنَا يَحْيَى، سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَةَ، أَنَّ مَلَكًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ , وَعَنْ يَحْيَى، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ الْهَادِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ يَوْمَ حَدَّثَهُ مُعَاذٌ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ يَزِيدُ: فَقَالَ مُعَاذٌ:" إِنَّ السَّائِلَ هُوَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام".
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ہم کو یزید بن ہارون نے خبر دی، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی اور انہوں نے معاذ بن رفاعہ سے سنا کہ ایک فرشتے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ یزید بن ہاد نے انہیں خبر دی کہ جس دن معاذ بن رفاعہ نے ان سے یہ حدیث بیان کی تھی تو وہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ یزید نے بیان کیا کہ معاذ نے کہا تھا کہ پوچھنے والے جبرائیل علیہ السلام تھے۔

Narrated Mu`adh: The one who asked (the Prophet) was Gabriel (refer to Hadith 5.327).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 329


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3994  
3994. حضرت معاذ بن رفاعہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک فرشتے نے نبی ﷺ سے سوال کیا۔ (راوی حدیث) حضرت یحییٰ کہتے ہیں کہ جس دن معاذ بن رفاعہ انہیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے وہ یزید بن ہاد کے ہمراہ تھے۔ یزید نے کہا: معاذ ؓ نے بیان کیا کہ (رسول اللہ ﷺ سے) سوال کرنے والے حضرت جبریل ؑ تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3994]
حدیث حاشیہ:
یعنی بدر والوں کو جیسا کہ اوپر گزرا ہے حضرت رافع ؓ بیعت عقبہ میں شریک ہونے کو بدر میں شریک ہونے سے افضل جانتے تھے۔
کیو نکہ بیعت عقبہ ہی آنحضرت ﷺ کی کا میابی اور ہجرت کا باعث بنی تو اسلام کی بنیاد یہی ٹھہری۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3994   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3994  
3994. حضرت معاذ بن رفاعہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک فرشتے نے نبی ﷺ سے سوال کیا۔ (راوی حدیث) حضرت یحییٰ کہتے ہیں کہ جس دن معاذ بن رفاعہ انہیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے وہ یزید بن ہاد کے ہمراہ تھے۔ یزید نے کہا: معاذ ؓ نے بیان کیا کہ (رسول اللہ ﷺ سے) سوال کرنے والے حضرت جبریل ؑ تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3994]
حدیث حاشیہ:

اس روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید بن ہادنے یحییٰ کو خبر دی کہ جس دن معاذ نے تمھیں حدیث بیان کی اس دن میں بھی تمھارے ساتھ تھا۔
یزید نے یہ بھی بیان کیا کہ معاذ نے سائل کانام لیا تھا لیکن یحییٰ بھول گئے انھیں یاد نہیں رہا۔
وہ حضرت جبرئیل ؑ تھے2۔
سوال کیا تھا اس کا ذکر حدیث 3992۔
میں ہو چکا ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3994   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.