الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
70. بَابٌ في الْهَدْيِ الصَّالِحِ:
70. باب: اچھے چال چلن کے بارے میں۔
(70) Chapter. The righteous way or guidance.
حدیث نمبر: 6098
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا ابو الوليد، حدثنا شعبة، عن مخارق، سمعت طارقا، قال: قال عبد الله" إن احسن الحديث كتاب الله واحسن الهدي هدي محمد صلى الله عليه وسلم".حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُخَارِقٍ، سَمِعْتُ طَارِقًا، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ" إِنَّ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مخارق نے، انہوں نے کہا میں نے طارق سے سنا، کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلاشبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ (چال چلن) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔

Narrated Tariq: `Abdullah said, "The best talk is Allah's Book (Qur'an), and the best guidance is the guidance of Muhammad."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 120


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6098  
6098. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: یقیناً سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد ﷺ کی سیرت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6098]
حدیث حاشیہ:
اقبال مرحوم نے اس حدیث کے مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے۔
بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست دگر باد نرسید ی تمام بو لہی استدین یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ قدم چلا جائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دین محمدی نہیں ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6098   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6098  
6098. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: یقیناً سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد ﷺ کی سیرت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6098]
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث موقوف ہے، بعض روایات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان الفاظ میں مروی ہے:
اچھی بات تو کتاب اللہ ہے اور بہترین سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔
(مسند أحمد: 319/3) (2)
اصل دین یہی ہے کہ تمام معاملات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کو اختیار کیا جائے، اس کے علاوہ دین محمدی نہیں بلکہ ابو لہب کا طریقہ ہے، علامہ اقبال نے خوب کہا ہے:
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6098   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.