الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
The Book of Invocations
19. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَصَلِّ عَلَيْهِمْ} :
19. باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ التوبہ میں) فرمان «وصل عليهم‏» ۔
(19) Chapter. The Statement of Allah: “...And invoke Allah for them...”.
حدیث نمبر: 6334
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا سعيد بن الربيع، حدثنا شعبة، عن قتادة، قال: سمعت انسا، قال: قالت ام سليم للنبي صلى الله عليه وسلم: انس خادمك، قال:" اللهم اكثر ماله وولده، وبارك له فيما اعطيته".حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَسٌ خَادِمُكَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ".
ہم سے سعید بن ربیع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، کہا کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ انس آپ کا خادم ہے اس کے حق میں دعا فرمائیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی «اللهم أكثر ماله وولده،‏‏‏‏ وبارك له فيما أعطيته» یا اللہ! اس کے مال و اولاد کو زیادہ کر اور جو کچھ تو نے اسے دیا ہے، اس میں اسے برکت عطا فرمائیو۔

Narrated Anas: Um Sulaim said to the Prophet "Anas is your servant." The Prophet said, "O Allah! increase his wealth and offspring, and bless (for him) what ever you give him."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 75, Number 346

   صحيح البخاري6344أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته
   صحيح البخاري6334أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته
   صحيح البخاري6380أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته
   صحيح البخاري6378أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته
   صحيح مسلم6376أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيه
   صحيح مسلم6376أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده
   صحيح مسلم1501أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيه
   صحيح مسلم6375أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته
   جامع الترمذي3829أنس بن مالكاللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3829  
´انس بن مالک رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
ام سلیم رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! انس آپ کا خادم ہے، آپ اللہ سے اس کے لیے دعا فرما دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: «اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته» اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں زیادتی عطا فرما اور جو تو نے اسے عطا کیا ہے اس میں برکت دے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3829]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎: دیکھئے پچھلی حدیث کے حواشی۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3829   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6334  
6334. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدہ ام سلیم‬ ؓ ن‬ے نبی ﷺ سے عرض کی: یہ انس آپ کا خادم ہے۔ (اس کے حق میں دعا فرمائیں) آپ نے بایں الفاظ فرمائی: اے اللہ! اس کا مال زیادہ کر دے اور جو کچھ تو نے اسے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6334]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے تین دعائیں فرمائیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شرف قبولیت سے نوازا:
ایک دعا یہ تھی کہ ان کے مال میں فراوانی ہو، دوسری یہ کہ ان کی اولاد بکثرت ہو اور تیسری یہ کہ ان کی عمر لمبی ہو۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی کے لیے کثرت مال و اولاد کی دعا کرنا جائز ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعائیں صرف حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے کیں، خود کو ان دعاؤں میں شریک نہیں کیا۔
وهو المقصود
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6334   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.