صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
طہارت کے احکام و مسائل
The Book of Purification
9. باب وُجُوبِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ بِكَمَالِهِمَا:
9. باب: وضو میں مکمل پاؤں دھونے کے واجب ہونے کا بیان۔
Chapter: The obligation of washing the feet completely
حدیث نمبر: 566
Save to word اعراب
حدثنا هارون بن سعيد الايلي ، وابو الطاهر ، واحمد بن عيسى ، قالوا: اخبرنا عبد الله بن وهب ، عن مخرمة بن بكير ، عن ابيه ، عن سالم مولى شداد، قال: دخلت على عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، يوم توفي سعد بن ابي وقاص، فدخل عبد الرحمن بن ابي بكر، فتوضا عندها، فقالت: يا عبد الرحمن، اسبغ الوضوء، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " ويل للاعقاب من النار ".حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، وَأَبُو الطَّاهِرِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى شَدَّادٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَدَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، أَسْبِغْ الْوُضُوءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ".
مخرمہ بن بکیر نے اپنےوالد سے، انہوں نے شداد کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت کی، انہوں نے کہا: جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فوت ہوئے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے اور ان کے پاس وضو کیا تو انہو ں نےفرمایا: عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو کیونکہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: (وضوکے پانی سےتر نہ ہونے والی) ایڑیوں کےلیے آگ کا عذاب ہے۔
شداد  کے آزاد کردہ غلام سالم بیان کرتے ہیں، جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ فوت ہوئے، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا، عبدالرحمٰن بن ابی بکرؓ نے آکر ان کے سامنے وضو کیا، تو انھوں نے کہا: اے عبدالرحمٰن! وضو پورا (کامل) کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ایڑیوں کے لیے آگ (جہنم) کی تباہی ہے (یعنی خشک رہنے کی صورت میں عذاب ہو گا)۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 240

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (16092)»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
   صحيح مسلم566عائشة بنت عبد اللهويل للأعقاب من النار
   سنن ابن ماجه452عائشة بنت عبد اللهويل للعراقيب من النار
   مسندالحميدي161عائشة بنت عبد اللهويل للأعقاب من النار



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.