🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ التَّبَسُّمِ وَالضَّحِكِ:
باب: مسکرانا اور ہنسنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6093 (کل: 97 مقامات، 21 کتب)
صحیح بخاری: 6093، 932، 933، 1013، 1014، 1015، 1016، 1017، 1018، 1019، 1021، 1031، 1033، 3565، 3582، 3637، 6342
صحیح مسلم: 2076، 2078، 2079، 2080، 7076
سنن ابوداود: 1170، 1174
سنن نسائی: 1505، 1514، 1518، 1519، 1529، 1749
سنن ابن ماجہ: 1180
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 440
بلوغ المرام: 408
مشکوۃ المصابیح: 1498، 5854، 5902
مسند احمد: 12867، 13154، 13187، 13257، 13303، 13566، 13693، 13743، 14006
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 450
صحیح ابن خزیمہ: 1411، 1423، 1788، 1791، 1792
اللؤلؤ والمرجان: 516، 517، 1785
المنتقى ابن الجارود: 256
سنن دارقطنی: 1808، 1838
الفتح الربانی: 2933، 2934، 5599
صحیح ابن حبان: 992، 2857، 2858، 2863
المستدرک علی الصحیحین: 1235
مسند امام شافعی: 517
الجامع الكامل: 2959، 2964، 2965، 8576، 9453، 9662، 9699، 9700، 10888، 10973، 11077، 11085، 13448، 13885
السنن الكبرى للبيهقي: 5839، 6383، 6432، 6433، 6436، 6444، 6445، 6446
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2935، 2958، 2966، 2987، 3066، 3067، 3113، 3334، 3502
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1180
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا عِنْدَ الِاسْتِسْقَاءِ، فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بھی دعا میں اپنے ہاتھ (مبالغہ کے ساتھ) نہیں اٹھاتے تھے، البتہ آپ استسقاء میں اپنے ہاتھ اتنا اوپر اٹھاتے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1180]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے مگر بارش کی دعا کرتے وقت ہاتھ (اس قدر) بلند کرتے تھے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الاستسسقاء 22 (1031) المناقب 23 (3565)، الدعوات 23 (6341)، صحیح مسلم/الاستسقاء 1 (895)، سنن ابی داود/الصلاة260 (1770)، قیام اللیل 43 (1749)، (تحفة الأشراف: 1168)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الاستسقاء 9 (1512)، مسند احمد (3/282)، سنن الدارمی/الصلاة 189 (1576) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ روایت ان بہت سی روایتوں کی معارض ہے جن سے استسقاء کے علاوہ بھی بہت سی جگہوں پر دعا میں دونوں ہاتھوں کا اٹھانا ثابت ہے، لہذا اولیٰ یہ ہے کہ انس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کو اس بات پر محمول کیا جائے کہ آپ نے جو نفی کی ہے، وہ اپنے علم کی حد تک کی ہے، جس سے دوسروں کے علم کی نفی لازم نہیں آتی ہے، یا یہ کہا جائے کہ اس میں ہاتھ زیادہ اٹھانے کی نفی ہے، یعنی دوسری دعاؤں میں آپ اپنے ہاتھ اتنے اونچے نہیں اٹھاتے تھے جتنا استسقاء میں اٹھاتے تھے، حتی «رأيت بياض إبطيه» کے ٹکڑے سے اس قول کی تائید ہو رہی ہے، اس سے مطلق قنوت میں ہاتھ نہ اٹھانے پر استدلال صحیح نہیں، اس لئے کہ قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھانا صحیح روایتوں سے ثابت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 440
448- مالك عن شريك بن عبد الله بن أبى نمر عن أنس بن مالك قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله هلكت المواشي وانقطعت السبل فادع الله، فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فمطرنا من الجمعة إلى الجمعة، قال: فجاء رجل إلى النبى صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، تهدمت البيوت وانقطعت السبل وهلكت المواشي، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ”اللهم على رؤوس الجبال والآكام وبطون الأودية ومنابت الشجر“ قال: فانجابت عن المدينة انجياب الثوب.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! مویشی ہلاک ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ دعا فرمائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ پھر جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک (مسلسل) بارش جاری رہی۔ پھر اس آدمی نے آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! گھر گر گئے، راستے بند ہو گئے اور مویشی ہلاک ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”اے اللہ! اسے پہاڑوں کی چوٹیوں، ٹیلوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہ پر برسا۔“ پھر مدینے سے بادل اس طرح چھٹ گئے جس طرح کپڑا پھٹ جاتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 440]
تخریج الحدیث: «448- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 191/1 ح 451، ك 13 ب 2 ح 3) التمهيد 61/22، الاستذكار: 420، و أخرجه البخاري (1016، 1017) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 408
وعن أنس أن رجلا دخل المسجد يوم الجمعة والنبي صلى الله عليه وآله وسلم قائم يخطب.فقال: يا رسول الله هلكت الأموال وانقطعت السبل فادع الله عز وجل يغيثنا فرفع يديه ثم قال: «‏‏‏‏اللهم أغثنا اللهم أغثنا» ‏‏‏‏فذكر الحديث وفيه الدعاء بإمساكها. متفق عليه
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے روز مسجد میں داخل ہوا، اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، وہ بولا یا رسول اللہ! اموال (مویشی) ہلاک ہو گئے اور آمدورفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ اللہ کے حضور دعا فرمائیں کہ وہ ہم پر بارش نازل فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وقت اپنے ہاتھ اوپر اٹھائے اور دعا فرمائی۔ «‏‏‏‏اللهم أغثنا اللهم أغثنا» ‏‏‏‏ یا الٰہی! بارش سے ہماری فریاد رسی فرما۔ یا الٰہی! باران رحمت سے ہماری فریاد رسی فرما۔ ساری حدیث بیان فرمائی۔ اس میں بارش کے بند کروانے کی دعا کا بھی ذکر ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 408]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «أَنَّ» کہ – «رَجُلًا» ایک آدمی – «دَخَلَ الْمَسْجِدَ» مسجد میں داخل ہوا – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالنَّبِيُّ» جبکہ نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَائِمٌ» کھڑے – «يَخْطُبُ» خطبہ دے رہے تھے – «فَقَالَ» تو اس نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول – «هَلَكَتِ الْأَمْوَالُ» مال (مویشی) ہلاک ہو گئے – «وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ» اور راستے منقطع ہو گئے – «فَادْعُ اللَّهَ» پس اللہ سے دعا کیجیے – «عَزَّ وَجَلَّ» جو غالب اور بزرگ ہے – «يُغِيثُنَا» کہ وہ ہمیں بارش دے – «فَرَفَعَ يَدَيْهِ» تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «اللَّهُمَّ أَغِثْنَا» اے اللہ ہمیں بارش دے – «اللَّهُمَّ أَغِثْنَا» اے اللہ ہمیں بارش دے۔ – «فَذَكَرَ الْحَدِيثَ» پھر (پوری) حدیث ذکر کی – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے – «الدُّعَاءُ» دعا کرنا – «بِإِمْسَاكِهَا» اس (بارش) کے روکنے کی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے خطبہ دے رہے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! مال مویشی ہلاک ہو گئے اور راستے بند ہو گئے، لہٰذا اللہ عزوجل سے دعا فرمائیے کہ وہ ہم پر بارش برسائے۔ تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”اے اللہ! ہمیں بارش دے، اے اللہ! ہمیں بارش دے۔“ پھر (راوی نے پوری) حدیث ذکر کی، اور اس میں (بعد میں) بارش روکنے کی دعا کا ذکر بھی ہے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاستسقاء، باب الاستسقاء في المسجد الجامع، حديث:1013، ومسلم، صلاة الاستسقاء، باب الدعاء في الاستسقاء، حديث:897.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1498
1498 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ، فَإِنَّهُ يَرْفَعُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صرف بارش طلب کرنے کے موقع پر ہاتھ اٹھا کر دعا کیا کرتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں اس قدر اٹھاتے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگتی۔ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1498]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1031) و مسلم (895/5)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5854
5854 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً، فَأَرَاهُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ  حَتَّى رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَهُمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں کوئی معجزہ دکھائیں، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے ہوتے ہوئے دکھایا، حتیٰ کہ انہوں نے حرا کو ان دو ٹکڑوں کے درمیان دیکھا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5854]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3868) و مسلم (46/ 2802)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5902
5902 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَصَابَتِ النَّاسَ سَنَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلَكَ الْمَالُ، وَجَاعَ الْعِيَالُ، فَادْعُ اللَّهَ لَنَا  . فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا وَضَعَهَا حَتَّى ثَارَ السَّحَابُ أَمْثَالَ الْجِبَالِ، ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ عَنْ مِنْبَرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ الْمَطَرَ يَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَمُطِرْنَا يَوْمَنَا ذَلِكَ، وَمِنَ الْغَدِ، وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ حَتَّى الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى، وَقَامَ ذَلِكَ الْأَعْرَابِيُّ - أَوْ غَيْرُهُ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! تَهَدَّمَ الْبِنَاءُ، وَغَرِقَ الْمَالُ، فَادْعُ اللَّهَ لَنَا، فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: (اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا) . فَمَا يُشِيرُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ السَّحَابِ إِلَّا انْفَرَجَتْ وَصَارَتِ الْمَدِينَةُ مِثْلَ الْجَوْبَةِ، وَسَالَ الْوَادِي قَنَاةُ شَهْرًا، وَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلَّا حَدَّثَ بِالْجَوْدِ. وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: (اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ، وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ) . قَالَ: فَأَقْلَعَتْ، وَخَرَجْنَا نَمْشِي فِي الشَّمْسِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں لوگ قحط سالی کا شکار ہو گئے، اس دوران کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے، ایک اعرابی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مال مویشی ہلاک ہو گئے اور بال بچے بھوک کا شکار ہو گئے، اللہ سے ہمارے لیے دعا فرمائیں“، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہاتھ بلند فرمائے، اس وقت ہم آسمان پر بادل کا کوئی ٹکڑا تک نہیں دیکھ رہے تھے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابھی انہیں نیچے نہیں کیا تھا کہ پہاڑوں کی طرح بادل چھا گئے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے منبر سے نیچے نہیں اترے تھے کہ میں نے بارش کے قطرے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی داڑھی مبارک پر گرتے ہوئے دیکھے، اس روز، اگلے روز، یہاں تک کہ دوسرے جمعے تک بارش ہوتی رہی، پھر دوسرے جمعہ کو وہی اعرابی یا کوئی اور شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مکان گر گئے اور مال ڈوب گیا، آپ اللہ سے ہمارے لیے دعا فرمائیں“، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا، ہم پر نہ برسا“، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بادلوں کے جس کونے کی طرف اشارہ فرماتے تو ادھر سے بادل چھٹ جاتا اور مدینہ حوض کی طرح بن چکا تھا، جبکہ وادی قناۃ کا نالہ مہینہ بھر بہتا رہا، اور مدینہ کے آس پاس سے جو بھی آتا وہ خوب سیرابی کی بات کرتا تھا۔ ایک دوسری روایت میں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ» ”اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا، ہم پر نہ برسا، اے اللہ! ٹیلوں پر، پہاڑوں پر، وادیوں میں اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر بارش برسا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ بارش تھم گئی اور ہم نکلے تو ہم دھوپ میں چل رہے تھے۔ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5902]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (933) و مسلم (8، 9 / 897)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12867
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ، قَالَ:" لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ وَقَالَ يَحْيَى: مَرَّةً مِنَ الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ، فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی دعاء میں ہاتھ نہ اٹھاتے تھے، سوائے استسقاء کے موقع پر کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ بلند فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی تک دکھائی دیتی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12867]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1031، م: 896، وقال النووي فى شرح مسلم: ويتأول حديث أنس على أنه لم يرفع الرفع البليغ بحيث يرى بياض إبطيه إلا في الاستسقاء ۔۔۔ وانظر فتح الباري: 143/11، 142
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13154
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، حَدَّثَنَا أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً، فَأَرَاهُمْ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ مَرَّتَيْنِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اہل مکہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ دکھانے کی فرمائش کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو مرتبہ شق قمر کا معجزہ دکھایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13154]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3637، م: 2802.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13187
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، سَمِعَ أَنَسًا ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: إِنَّمَا ذَاكَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ، قَالَ: قُلْتُ: أَسَمِعْتَهُ مِنْ أَنَسٍ؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! قَالَ: قُلْتُ: أَسَمِعْتَهُ مِنْهُ؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ!.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ اتنے بلند فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی تک دکھائی دیتی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13187]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح من حدیث ثابت، خ: 1031، م: 896 وعلی بن زید بن جدعان ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13257
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ، قال: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، فَقَالَ: إِنَّمَا ذَلِكَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ أَنَسٍ؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ!.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعاء میں اپنے ہاتھ اتنے بلند فرماتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی تک دکھائی دیتی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13257]

الحكم على الحديث:
إسناد حديث ثابت صحيح، خ: 1031، م: 895، وعلي بن زيد بن جدعان ضعيف.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں