الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. بَابُ مَنْ أَثْنَى عَلَى صَاحِبِهِ إِنْ كَانَ آمِنًا بِهِ
جس کے فتنے میں پڑنے کا ڈر نہ ہو اس کی تعریف کرنی جائز ہے
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 338 (کل: 19 مقامات، 14 کتب)
صحیح الادب المفرد: 989
مشکوۃ المصابیح: 4829
مسند احمد: 25254
مسند الشهاب: 1124
اللؤلؤ والمرجان: 1672
الفتح الربانی: 9935
صحیح ابن حبان: 5696
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12631
المعجم الاوسط: 7618
11 تا 19
حدیث نمبر: 1672
1672 صحيح حَدِيثُ عَائِشَةَ رَضي الله عنها، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «ائْذَنُوا لَهُ، بِئْسَ أَخو العَشِيرَةِ، أَو ابْنُ العَشِيرَةِ» فَلَمَّا دَخَلَ، أَلاَنَ لَهُ الكَلاَمَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ الله! قُلْتَ الَّذِي قُلْتَ، ثُمَّ أَلَنْتَ لَهُ الكَلاَمَ! قَالَ: «أَيْ عَائِشةُ! إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْ تَرَكَهُ النَّاسُ (أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ) اتِّقَاءَ فُحْشِهِ»
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، فلاں قبیلہ کا یہ برا آدمی ہے۔“ جب وہ شخص اندر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ بڑی نرمی سے گفتگو کی۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کے متعلق جو کچھ کہنا تھا وہ ارشاد فرمایا اور پھر اس کے ساتھ نرم گفتگو کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! وہ آدمی بدترین ہے جسے اس کی بدکلامی کے ڈر سے لوگ چھوڑ دیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1672]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 48 باب ما یجوز من اغتیاب أہل الفساد والریب۔»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 9935
عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ هَشَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَانْبَسَطَ إِلَيْهِ ثُمَّ خَرَجَ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ يَنْبَسِطْ إِلَيْهِ كَمَا انْبَسَطَ إِلَى الْآخَرِ وَلَمْ يَهَشَّ لَهُ كَمَا هَشَّ فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَأْذَنَ فُلَانٌ فَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ ثُمَّ هَشَشْتَ لَهُ وَانْبَسَطْتَ إِلَيْهِ وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ وَلَمْ أَرَكَ صَنَعْتَ بِهِ مَا صَنَعْتَ لِلْآخَرِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ الُّقِيَ لِفُحْشِهِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا آدمی ہے۔ پھر جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ خوشی اور بے تکلفی سے پیش آئے، پھر وہ آدمی چلا گیا، اتنے میں ایک دوسرا آدمی آ گیا، اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا بہترین آدمی ہے۔ پھر جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ نہ اس طرح بے تکلفی سے پیش نہ آئے، جیسے پہلے سے آئے تھے اور نہ اس کے ساتھ خوش ہوئے، جب وہ یہ آدمی بھی چلا گیا تو میں (عائشہ) نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب فلاں آدمی نے آپ سے اجازت طلب کی تو آپ نے اس کو خاندان کا برا آدمی قرار دیا، لیکن پھر اس کے ساتھ خوش اور بے تکلفی سے پیش آئے اور فلاں آدمی کے بارے میں تبصرہ تو اچھا کیا، لیکن اس کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا، جو پہلے سے کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! بدترین لوگ وہ ہیں کہ جن کے شر سے بچا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9935]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25254 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25768»
وضاحت: فوائد: … بالاتفاق غیبت حرام ہے۔ امام نووی نے کہا: کسی صحیح شرعی مقصد کے لیے غیبت کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس مقصد تک اس کے بغیر پہنچنا ناممکن ہو۔ جواز کی چھ صورتیں ہیں، (تلخیص کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں):
۱۔ دست درازی کا ہونا: مظلوم کے لیے جائز ہے کہ بادشاہ یا قاضی کے سامنے اپنے ظالم کی زیادتی کا تفصیلی بیان کرے۔
۲۔ خلافِ شرع امور کو روکنا اور برائیوں کے مرتکب کو راہِ راست پر لانے کے لیے مدد حاصل کرنا: مثلا برے آدمی کی برائی کا کسی ایسے آدمی کے سامنے تذکرہ کرنا، جس کو غالب گمان کے مطابق اسے اس برائی سے روکنے پر قدرت حاصل ہو۔
۳۔ فتوی طلب کرنا: جیسے کوئی مظلوم کسی مفتی کے پاس جا کر کہے کہ میرے باپ یا بھائی وغیرہ نے مجھ پر یوں ظلم کیا ہے، کیا اسے یہ حق پہنچتا ہے اور میرے حق میں شریعت کا کیافیصلہ ہے؟
۴۔ مسلمانوں کی خیرخواہی کرنا: جیسے سند کے راویوں پر جرح کرنا،کسی مسئلہ میں گواہی دینے والے فاسق گواہوں کے فسق و فجور کی وضاحت کر دینا۔
۵۔ جو آدمی کھلم کھلا فسق و فجور اور بدعت کا ارتکاب کر رہا ہو، جیسے کوئی علانیہ شراب نوشی کر رہا ہو یا ظلماً ٹیکس وصول کر رہا ہو یا باطل کاموں کی سرپرستی کر رہا ہو، وغیرہ، وغیرہ۔ ایسے لوگوں کے جرائم بیان کرنا جائز ہے تاکہ ان کا ازالہ کیا جا سکے۔
۶۔ معروف نام سے پکارنا: مفاہیم و معانی کے اعتبار سے کوئی لقب اچھا نہ ہو، لیکن اگر کوئی آدمی اس لقب کے ساتھ مشہور ہو گیا ہو تو اس لقب کے ساتھ اسے پکارنا جائز ہے۔ جیسے: اعمش (چندھا)، اعرج (لنگڑا)۔ لیکن توہین و تنقیص کا ارادہ نہیں ہونا چاہیے۔ (ریاض الصالحین: باب بیان مایباح من الغیبۃ)
اس باب کی حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو غیبت کی مثال پیش کی ہے، یہ جواز کی کون سی صورت سے متعلق ہے؟ امام بخاری کے استدلال سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا سبب یہ تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اس کی ظاہری حالت سے دھوکہ کھا جائیں۔ معلوم ہوا کہ جو شخص برے کردار کا حامل ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ لوگ اس کے دام تزویر میں پھنس جائیں گے، جس سے ان کے دین اور دنیا دونوں یا کسی ایک کا نقصان ہو جائے گا، ایسے شخص کی غیبت کرنا جائز ہو گی۔ اس اعتبار سے یہ جواز کی چوتھی صورت معلوم ہوتی ہے۔
اوریہ بھی ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس برے آدمی کا اس انداز میں تذکرہ کر کے اس میں پائے جانے والی برائی کی قباحت و شناعت بیان کرنا چاہتے ہوں، تاکہ دوسرے مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندازِ غیبت سے اس برائی کی سنگینی کو بھانپ لیں اور عبرت حاصل کریں اور اس بدی سے محفوظ رہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد وہ نیک آدمییہ انداز اختیار کر سکتا ہے، جس کا اس قسم کا طعنہ لوگوں کے لیے باعث ِ عبرت ہو اور ان کو فکر مند کر دینے والا ہو۔

حديث صحيح
حدیث نمبر: 5696
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نيار ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلاً اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا سَمِعَ صَوْتَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَائِشَةَ:" بِئْسَ الرَّجُلُ، أَوْ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا خَرَجَ، كَلَّمَتْهُ عَائِشَةُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتَ: بِئْسَ الرَّجُلُ، أَوْ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، شَرُّ النَّاسِ مَنْ يَتَّقِي النَّاسُ فُحْشَهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”یہ برا شخص ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ اپنے خاندان کا برا فرد ہے“ جب وہ شخص اندر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ خوش اخلاقی کی، جب وہ چلا گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ کہا تھا: ”یہ برا شخص ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ اپنے خاندان کا برا فرد ہے“ لیکن جب وہ اندر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہوتا ہے جس کی بدزبانی سے لوگ بچنے کی کوشش کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5696]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6032، 6054، 6131، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4538، 5696، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9995، 9996، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4791، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1996، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21212، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24740، والحميدي فى (مسنده) برقم: 251» «رقم طبعة با وزير 5666»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1049): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 12068
12068- عن عائشة قالت: استأذن على النبي صلى الله عليه وسلم رجل فقال: ائذنوا له، بئس ابن العشيرة، أو بئس أخو العشيرة فلما دخل ألان له الكلام، فقلت له: يا رسول الله، قلت ما قلت، ثم ألنت له في القول؟ فقال: أي عائشة! إن شر الناس منزلة عند الله من تركه –أو ودعه- الناس اتقاء فحشه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (6131) ومسلم في البر والصلة (2591) كلاهما عن قتيبة بن سعيد، حدثنا سفيان، عن ابن المنكدر، حدثه عن عروة بن الزبير، أن عائشة أخبرته فقالت: فذكرته، ولفظهما سواء.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 13906
13906- عن عائشة قالت: أنه استأذن على النبي صلى الله عليه وسلم رجل فقال: ائذنوا له، فبئس ابن العشيرة - أو بئس أخو العشيرة - فلما دخل ألان له الكلام، فقلت له: يا رسول الله، قلت ما قلت، ثم ألنت له في القول؟ فقال: أي عائشة، إن شر الناس منزلة عند الله من تركه - أو ودعه الناس - اتقاء فحشه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (6131)، ومسلم في البر والصلة (2591) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، عن ابن المنكدر، عن عروة بن الزبير، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 12631
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ". فَلَمَّا دَخَلَ هَشَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْبَسَطَ، ثُمَّ خَرَجَ. فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ". فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ يَنْبَسِطْ إِلَيْهِ، وَلَمْ يَهُشَّ لَهُ كَمَا هَشَّ لِلْآخَرِ. فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَأْذَنَ فُلَانٌ فَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ، ثُمَّ هَشَشْتَ لَهُ وَانْبَسَطْتَ، وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ، وَلَمْ أَرَكَ صَنَعْتَ بِهِ مَا صَنَعْتَ بِالْآخَرِ؟ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ لِفُحْشِهِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، آپ نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا فرد ہے، لیکن جب وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خندہ پیشانی سے اس سے ملاقات کی، پھر وہ چلا گیا، اس کے بعد ایک اور شخص نے اندر آنے کی اجازت مانگی، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اپنے خاندان کا اچھا فرد ہے، جب وہ اندر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ زیادہ خندہ پیشانی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس طرح پیش نہیں آئے، جس طرح پہلے شخص کے ساتھ پیش آئے تھے، جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے فلاں شخص نے آپ سے آنے کی اجازت مانگی اور آپ نے اس کے بارے میں ایک بات کہی، لیکن پھر آپ نے اس کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملاقات کی اور فلاں شخص کے بارے میں آپ نے دوسری بات کہی، لیکن میں نے یہ دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں رکھا، جس طرح کا رویہ پہلے شخص کے ساتھ رکھا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! لوگوں میں سے سب سے برے وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کی فحش کلامی سے بچا جاتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12631]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12631]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (150/6)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5707، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2591، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1996، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4792، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24726، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20144، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7614»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4823
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نِيَارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَهُ قَالَ: بِئْسَ الرَّجُلُ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا خَرَجَ، كَلَّمَتْهُ عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْتَ: بِئْسَ الرَّجُلُ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ فُحْشُهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاضر ہونے کی اجازت طلب کی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آواز سنی تو (اس کے شر سے آگاہ کرنے کے لیے) فرمایا: ”یہ کتنا برا آدمی ہے اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرزند ہے!“ پھر جب وہ شخص اندر داخل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ نہایت خندہ پیشانی اور نرمی سے پیش آئے۔ جب وہ شخص چلا گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کے متعلق پہلے تو یہ فرمایا تھا کہ ”کتنا برا آدمی ہے اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرزند ہے!“ لیکن جب وہ آپ کے پاس آیا تو آپ اس کے ساتھ اتنی خندہ پیشانی سے ملے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! لوگوں میں بدترین وہ ہے جس کی بدکلامی اور فحش گوئی کے ڈر سے لوگ اس سے بچنے لگیں یا اس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4823]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5685، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2591، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1996، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4791، 4792، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24726، وأخرجه فتح الباري برقم: 5685، 5707، 5780، 5781، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20144، 20617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2886، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1702، 7614، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12631، 12636، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4804»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4832
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نِيَارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: فُلَانٌ، فَقَالَ: بِئْسَ الرَّجُلُ وَبِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ - أَوْ كَمَا قَالَ - ائْذَنُوا لَهُ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : قُلْتَ: بِئْسَ الرَّجُلُ، وَبِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، ثُمَّ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ؟ فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ تَرَكَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ شَرِّهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ فلاں شخص ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا برا آدمی ہے اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرد ہے - یا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - اسے اندر آنے کی اجازت دے دو۔“ پھر جب وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ بڑی خندہ پیشانی اور نرمی سے پیش آئے، جس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ آپ نے تو اس کے متعلق پہلے یہ فرمایا تھا کہ یہ کتنا برا شخص اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرد ہے، پھر آپ خود ہی اس کے ساتھ اتنی خوش اخلاقی سے پیش آئے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مرتبے کے اعتبار سے بدترین انسان وہ ہوگا جسے لوگ اس کی بدزبانی اور شر کے ڈر سے چھوڑ دیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4832]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 4823)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5685، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2591، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1996، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4791، 4792، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23586، 23984، 24277، 24726، 24878، وأخرجه فتح الباري برقم: 5685، 5707، 5780، 5781، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20144، 20617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2886، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1702، 7614، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12631، 12636، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4538، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1595، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4813»

حدیث نمبر: 7618
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبِي ، نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ I " فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ أَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ وَحَدَّثَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْتَ: I " بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ I "، فَلَمَّا دَخَلَ أَقْبَلْتَ عَلَيْهِ بِوَجْهِكَ وَحَدَّثْتَهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ يُتَّقَى لِشَرِّهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَاذَانُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَاذَانُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اندر آنے کی) اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔“ پھر جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے گفتگو فرمائی۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا: ”یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے“، پھر جب وہ آیا تو آپ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے بات چیت کی؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک برے لوگوں میں سے وہ بھی ہیں جن کے شر کی وجہ سے ان سے بچا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عامر خزاز سے حجاج بن نصیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شاذان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7618]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عامر خزاز سے حجاج بن نصیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شاذان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7618]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: هو حديث مجتمع على صحته وأصح أسانيده محمد بن المنكدر عن عروة عن عائشة «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 24، ص 260» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6032، 6054، 6131، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2591، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4538، 5696، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9995، 9996، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4792، 4791، (4/398) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1996، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24740، 25143، 25891، 26043، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1509، 1558، والحميدي فى «مسنده» برقم: 251، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4823، 4832، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1511، والبزار فى «مسنده» برقم: 250 / 225، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20144، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25834، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 350، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1681»

صحيح