الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَمْرُ تَبْدِيلِ الحَيَوَانَاتِ)
جانوروں کو بدلنے کا حکم
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2712 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2712
سنن ابوداود: 1864
المستدرک علی الصحیحین: 1806
الجامع الكامل: 4758
حدیث نمبر: 2712
الْفَصْلُ الثَّانِي 2712 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُبَدِّلُوا الْهَدْيَ الَّذِي نَحَرُوا عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَفِي سَنَدِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم فرمایا کہ ”انہوں نے حدیبیہ کے سال جو قربانی کی تھی اس کے بدلے میں اب عمرۃ القضاء میں قربانی کریں۔“ ابو داود۔ اس میں قصہ ہے اور اس کی سند میں محمد بن اسحاق (مدلس) ہے۔ حسن، رواہ ابو داود۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2712]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1864)
٭ محمد بن إسحاق بن يسار: صرح بالسماع عند البيھقي في دلائل النبوة (320/4) و للحديث شاھد قوي عند الحاکم (485/1)»
٭ محمد بن إسحاق بن يسار: صرح بالسماع عند البيھقي في دلائل النبوة (320/4) و للحديث شاھد قوي عند الحاکم (485/1)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 1864
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاضِرٍ الْحِمْيَرِيَّ يُحَدِّثُ أَبِي مَيْمُونَ بْنَ مِهْرَانَ، قَالَ: خَرَجْتُ مُعْتَمِرًا عَامَ حَاصَرَ أَهْلُ الشَّامِ ابْنَ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَبَعَثَ مَعِي رِجَالٌ مِنْ قَوْمِي بِهَدْيٍ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى أَهْلِ الشَّامِ مَنَعُونَا أَنْ نَدْخُلَ الْحَرَمَ، فَنَحَرْتُ الْهَدْيَ مَكَانِي ثُمَّ أَحْلَلْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ خَرَجْتُ لِأَقْضِيَ عُمْرَتِي، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ:" أَبْدِلِ الْهَدْيَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُبَدِّلُوا الْهَدْيَ الَّذِي نَحَرُوا عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ".
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے ابوحاضر حمیری سے سنا وہ میرے والد میمون بن مہران سے بیان کر رہے تھے کہ جس سال اہل شام مکہ میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا محاصرہ کئے ہوئے تھے میں عمرہ کے ارادے سے نکلا اور میری قوم کے کئی لوگوں نے میرے ساتھ ہدی کے جانور بھی بھیجے، جب ہم اہل شام (مکہ کے محاصرین) کے قریب پہنچے تو انہوں نے ہمیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا، چنانچہ میں نے اسی جگہ اپنی ہدی نحر کر دی اور احرام کھول دیا اور لوٹ آیا، جب دوسرا سال ہوا تو میں اپنا عمرہ قضاء کرنے کے لیے نکلا، چنانچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ قضاء کے عمرہ میں تم نے جس ہدی کی نحر کر لی تھی اس کا بدل دو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تھا کہ وہ عمرہ قضاء میں اس ہدی کا بدل دیں جو انہوں نے حدیبیہ کے سال نحر کی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1864]
عمرو بن میمون رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوحاضر حمیری رحمہ اللہ کو سنا، وہ میرے والد میمون بن مہران رحمہ اللہ سے بیان کر رہے تھے کہ ”جس سال اہل شام نے مکہ میں ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا محاصرہ کیا تھا، میں (ابوحاضر حمیری) عمرے کی غرض سے روانہ ہوا۔ میرے ساتھ قوم کے کچھ افراد نے اپنی قربانیاں بھی بھیجی تھیں۔ جب ہم اہل شام کے پاس پہنچے تو انہوں نے ہمیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا۔ چنانچہ میں نے قربانی اسی جگہ نحر کر دی اور پھر حلال ہو گیا اور واپس لوٹ آیا۔ پھر جب اگلا سال آیا اور میں اپنے عمرے کی قضا کے لیے چلا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: ”اپنی قربانی کا بدل بھی دو۔ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضا میں اپنے صحابہ سے فرمایا تھا کہ حدیبیہ کے سال انہوں نے جو قربانیاں کی تھیں ان کے عوض قربانیاں بھی کریں۔““ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5873) (ضعیف)» (اس کے راوی ابن اسحاق مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (2712)
محمد بن إسحاق بن يسار صرح بالسماع عند البيھقي في دلائل النبوة (4/ 320) و للحديث شاھد قوي عند الحاكم (1/ 485)
مشكوة المصابيح (2712)
محمد بن إسحاق بن يسار صرح بالسماع عند البيھقي في دلائل النبوة (4/ 320) و للحديث شاھد قوي عند الحاكم (1/ 485)
حدیث نمبر: 1806
أخبرَناه أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا النُّفَيلي، حدثنا محمد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، عن عمرو بن ميمون بن مِهْران قال: سمعتُ أبا حاضر الحِمْيَري يحدِّث أبي ميمونَ بن مِهْران قال: خرجتُ معتمرًا عامَ حاصَرَ أهلُ الشام ابنَ الزبير بمكة، وبَعَثَ معي رجالٌ من قومي بهديٍ، فلما انتهينا إلى أهل الشام مَنَعُونا أن ندخل الحرم، فنحرتُ الهدي مكاني وأحللتُ، ثم رجعتُ، فلما كان من العام المُقبِل خرجتُ لأقضيَ عُمرتي، فأتيتُ ابن عباس فسألته، فقال: أبدِلِ الهديَ، فإنَّ رسولَ الله ﷺ أَمَرَ أصحابه أن يُبدِلوا الهديَ الذي نَحَروا عام الحديبية في عُمْرة القضاء. قال عمرو: وكان أبي قد أهمَّه ذلك، يقول: لا أدري هل أبدلَ أصحابُ النبيِّ ﷺ الهديَ الذي نحروا بالحديبية في عمرة القضاء، أم لا، حتى حدَّثه أبو حاضر (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو حاضر شيخٌ من أهل اليمن مقبولٌ صدوق.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو حاضر شيخٌ من أهل اليمن مقبولٌ صدوق.
ابو حاضر الحمیری سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں اس سال عمرہ کے لیے نکلا جب اہل شام نے مکہ میں ابن زبیر کا محاصرہ کیا ہوا تھا، میری قوم کے کچھ لوگوں نے میرے ساتھ ہدی کے جانور بھیجے، جب ہم شامی لشکر کے پاس پہنچے تو انہوں نے ہمیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا، چنانچہ میں نے وہیں جانور ذبح کر دیے اور احرام کھول دیا، پھر اگلے سال میں اپنی قضا عمرہ کے لیے نکلا اور ابن عباس سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”ہدی کا جانور دوبارہ پیش کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حدیبیہ کے سال ذبح کیے گئے جانوروں کا نعم البدل عمرۃ القضا میں پیش کریں۔“ عمرو کہتے ہیں کہ میرے والد اس بات پر فکرمند رہتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے معلوم نہیں کہ صحابہ نے حدیبیہ کے جانوروں کا نعم البدل عمرۃ القضا میں دیا تھا یا نہیں، یہاں تک کہ ابو حاضر نے یہ حدیث بیان کی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، ابو حاضر اہل یمن کے مقبول اور سچے راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1806]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، ابو حاضر اہل یمن کے مقبول اور سچے راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1806]
تخریج الحدیث: «حديث قوي، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار - وقد صرَّح بالتحديث عند البيهقي في "الدلائل" فانتفت شبهة تدليسه، وقد توبع. النفيلي: هو عبد الله بن محمد، ومحمد بن سلمة: هو الباهلي.» [ترقيم الرساله 1806] [ترقيم الشركة 1792]
الحكم على الحديث:
حديث قوي
حدیث نمبر: 4758
4758. عن ميمون بن مهران قال: خرجت معتمرا عام حاصر أهلُ الشام ابنَ الزبير بمكة، وبعث معي رجالٌ من قومي بهدي، فلما انتهينا إلى أهل الشام منعونا أن ندخل الحرم، فنحرت الهدى مكاني، ثم أحللت ثم رجعت، فلما كان من العام المقبل خرجت لأقضى عمرتي فأتيت ابن عباس فسألته فقال: أبدل الهدي فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر أصحابه أن يبدلوا الهدي الذي نحروا عام الحديبية فى عمرة القضاء.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (1864) عن النفيلي، ثنا محمد بن مسلمة، عن محمد بن إسحاق، عن عمرو بن ميمون قال: سمعت أبا حاضر الحميرى، يحدث أبي: ميمون بن مهران، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن