🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2080 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2080، 2755
الفتح الربانی: 7327
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8024
المعجم الکبیر للطبرانی: 11757
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3635
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2080
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجُبْنَةٍ، قَالَ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ضَعُوا السِّكِّينَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے پنیر آیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے لاٹھی سے ہلانے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھریاں رکھ دو اور بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2080]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف جابر ، وقد توبع.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2755
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ، فَقَالَ:" أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ؟" , فَقَالُوا: بِفَارِسَ، وَنَحْنُ نُرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةً , فَقَالَ:" اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا" , ذَكَرَهُ شَرِيكٌ مَرَّةً أُخْرَى، فَزَادَ فِيهِ: فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے پنیر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کہاں سے تیار ہو کر آیا ہے؟“ لوگوں نے بتایا: فارس سے، اور ہمارا خیال ہے کہ اس میں مردار ملایا گیا ہوگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھری سے ہلا لو اور بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2755]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شريك سيئ الحفظ وجابر ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7327
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ فَقَالُوا بِفَارِسَ وَنَحْنُ نُرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا ذَكَرَهُ شَرِيكٌ مَرَّةً أُخْرَى فَزَادَ فِيهِ فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ ایک غزوہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پنیر پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہاں تیار کیا گیا؟ انہوں نے کہا: یہ فارس کے علاقہ میں تیار کیا گیا اور ہمارا خیال ہے کہ اس میں مردار کا گوشت ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے چھری سے کاٹو اور بسم اللہ پڑھ کر کھا لو۔ دوسری مرتبہ جب شریک نے روایت کی تو یہ اضافہ کیا: لوگوں نے اسے لاٹھیوں کے تیزدھار حصہ کے ساتھ کاٹنا شروع کر دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7327]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه الطبراني: 11807، والبيھقي: 10/ 6، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2755 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2755»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اُتِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِجُبْنَۃٍ فِیْ تَبُوْکَ، فَدَعَا بِسِکِّیْنٍ فَسَمّٰی وَقَطَعَ۔ … تبوک کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پنیر کا ٹکڑا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری منگوائی اور اللہ تعالی کا نام لے کر اس کو کاٹا۔ (ابوداود: ۳۸۱۹)

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8024
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ:" أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ؟" قَالُوا: بِفَارِسَ وَنَحْنُ نَرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ:" اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک غزوہ کے دوران پنیر لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کہاں سے لایا گیا ہے؟ آپ کو بتایا گیا یہ اہل فارس تیار کرتے ہیں اور ہمارا یہ خیال ہے کہ اس میں مردار کی کوئی چیز ڈالی جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں چھری لگاؤ اور اللہ کا نام لے کے کھانا شروع کرو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8024]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2878) اخرجه احمد فى المسند (2080)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2750، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3635/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11757
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ (ح) ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا شَرِيكٌ ، وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزْوَةِ الطَّائِفِ، فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَضْرِبُونَهَا بِعِصِيِّهِمْ وَيَقُولُونَ: نَخْشَى أَنْ يَكُونَ فِيهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَعُوا فِيهَا السِّكِّينَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غزوہ طائف میں پنیر کا ایک ٹکڑا لایا گیا، تو آپ کے صحابہ اسے اپنی لاٹھیوں سے کریدنے لگے اور کہنے لگے: ہمیں خدشہ ہے کہ اس میں مردار کا اثر ہو، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر چھری رکھو اور اس پر اللہ کا نام لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 303، حدیث 11807»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3635
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ رَأَى جُبْنَةً فَقَالَ: مَا هَذِهِ؟! قَالُوا: طَعَامٌ يُصْنَعُ بِأَرْضِ الْعَجَمِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَعُوا فِيهِ السِّكِّينَ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجُبْنَةٍ، قَالَ: فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَعُوا السِّكِّينَ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَسْوَدُ ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ، عَبَّاسٍ قَالَ: "أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ، فَقَالَ: أَيَنْ صُنِعَتْ هَذِهِ؟ قَالُوا: بِفَارِسَ وَنَحْنُ نَرَى أَنَّهُ يُجْعَلَ فِيهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: اطْعَنُوا فِيهَا، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا".
ذَكَرَهُ شَرِيكٌ مَرَّةً أُخْرَى فَزَادَ فِيهِ: "فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهَا بِالْعَصِيِّ ".
قُلْتُ: مَدَارُ هَذِهِ الْأَسَانِيدِ عَلَى جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ... فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو ایک پنیر دیکھا اور دریافت فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ صحابہ نے عرض کی کہ یہ ایک ایسا کھانا ہے جو اہل عجم کی سرزمین میں تیار کیا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر چھری چلاؤ، اللہ کا نام لو اور اسے کھاؤ۔“ امام احمد بن حنبل کی روایت میں ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پنیر لایا گیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے (سخت ہونے کی وجہ سے) لاٹھیوں سے مارنے لگے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر چھری رکھو...“ (پھر وہی سابقہ الفاظ ذکر کیے)۔ ایک اور طریق میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”ایک غزوے کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پنیر پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ کہاں تیار ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ ملکِ فارس میں، اور ہمارا گمان ہے کہ اس کی تیاری میں مردار کا جزو (پنیر مایہ وغیرہ) شامل کیا جاتا ہے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اسے (چھری یا نیزے سے) چبھوؤ، اللہ کا نام لو اور اسے کھاؤ۔“ راویِ حدیث شریک نے ایک مرتبہ یہ اضافہ بھی نقل کیا کہ ”صحابہ اسے لاٹھیوں سے مارنے لگے۔“ ان تمام اسانید کا مدار جابر الجعفی نامی راوی پر ہے جو کہ ضعیف ہے۔ امام بیہقی نے بھی اس روایت کو اپنی سنن میں امام ابو داؤد طیالسی کی سند سے انہی الفاظ میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3635]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار هذه الأسانيد على جابر الجعفي، وهو ضعيف»
«(3635/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 2081، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5371، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2413»
«(3635/3) أخرجه مسند أحمد برقم: 2750، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8023»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں