🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
976. حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22188 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 22188
الفتح الربانی: 601، 602
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1126
المعجم الکبیر للطبرانی: 8030
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2191
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22188
حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ مَيْمُونٍ , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هُوَ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ نُوحٍ وَهُوَ الْمَضْرُوبُ , حَدَّثَنَا أَبُو خُرَيْمٍ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ , حَدَّثَنِي أَبُو غَالِبٍ الرَّاسِبِيُّ , أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا أُمَامَةَ بِحِمْصَ , فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْيَاءَ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَسْمَعُ أَذَانَ صَلَاةٍ , فَقَامَ إِلَى وَضُوئِهِ , إِلَّا غُفِرَ لَهُ بِأَوَّلِ قَطْرَةٍ تُصِيبُ كَفَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ , فَبِعَدَدِ ذَلِكَ الْقَطْرِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ وُضُوئِهِ , إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ , وَقَامَ إِلَى صَلَاتِهِ وَهِيَ نَافِلَةٌ" , قَالَ أَبُو غَالِبٍ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا , غَيْرَ مَرَّةٍ , وَلَا مَرَّتَيْنِ , وَلَا ثَلَاثٍ , وَلَا أَرْبَعٍ , وَلَا خَمْسٍ , وَلَا سِتٍّ , وَلَا سَبْعٍ , وَلَا ثَمَانٍ , وَلَا تِسْعٍ , وَلَا عَشْرٍ , وَعَشْرٍ وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ.
ابو غالب راسبی کہتے ہیں کہ شہر حمص میں ان کی ملاقات حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کچھ سوالات حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھے اسی دوران حضرت ابو امام رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو بندہ مسلم نماز کے لئے اذان کی آواز سنتا ہے اور وضو کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے ہاتھوں پر پانی کا پہلا قطرہ ٹپکتے ہی اس کے گناہ معاف ہونے لگتے ہیں اور پانی کے ان قطرات کی تعداد کے اعتبار سے جب وہ وضو کر کے فارغ ہوتا ہے تو اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اس کے درجات کی بلندی کا سبب بنتی ہے۔ اور غالب نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے واقعی یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! اس ذات کی قسم جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بشیرونذیر بنا کر بھیجا تھا ایک دو مرتبہ نہیں دسیوں مرتبہ سنا ہے اور سارے اعداد ذکر کے دونوں ہاتھوں سے تالی بجائی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22188]

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى غالب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 601
عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْحِمْصِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْوُضُوءُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً) ) ، فَقِيلَ لَهُ: أَسَمِعْتَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرْتَيْنِ وَلَا ثَلَاثٍ وَلَا أَرْبَعٍ وَلَا خَمْسٍ
سیدنا ابو امامہ حمصی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو پہلے والے گناہوں کو مٹا دیتا ہے، پھر نماز زائد ہوتی ہے۔“ کسی نے پوچھا: ”کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں ایک، دو، تین، چار اور پانچ بار نہیں (بلکہ اس سے زیادہ دفعہ)۔“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 601]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه وشواهده۔ أخرجه الطيالسي: 1129، و ابن ابي شيبة: 1/ 6، والطبراني في الكبير: 7570، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22162 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22515»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواهده۔ أخرجه الطيالسي: 1129
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 602
عَنْ أَبِي غَالِبٍ الرَّاسِبِيِّ أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا أُمَامَةَ بِحِمْصَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْيَاءَ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: ( (مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَسْمَعُ أَذَانَ صَلَاةٍ فَقَامَ إِلَى وَضُوئِهِ إِلَّا غُفِرَ لَهُ بِأَوَّلِ قَطْرَةٍ تُصِيبُ كَفَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ فَبِعَدَدِ ذَلِكَ الْقَطْرِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الْوُضُوءِ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ وَقَامَ إِلَى صَلَاتِهِ وَهِيَ نَافِلَةٌ) ) قَالَ أَبُو غَالِبٍ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرْتَيْنِ وَلَا ثَلَاثٍ وَلَا أَرْبَعٍ وَلَا خَمْسٍ وَلَا سِتٍّ وَلَا سَبْعٍ وَلَا ثَمَانِيٍ وَلَا تِسْعٍ وَلَا عَشْرٍ وَعَشْرٍ وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ
ابو غالب راسبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابو امامہ حمصی رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں سوال کیے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کسی نماز کی اذان سن کر وضو کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی ہتھیلی کو لگنے والے پانی کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی اس کو بخش دیا جاتا ہے، ان قطروں کی تعداد کے برابر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ وضو سے فارغ ہوتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کیے جا چکے ہوتے ہیں اور اس کی پڑھی جانے والی نماز زائد ہوتی ہے۔“ ابو غالب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”کیوں نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بشیر و نذیر بنا کر بھیجا! ایک دفعہ نہیں، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس اور دس بار نہیں،“ پھر انہوں نے اس تعداد کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے تالی بجائی۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 602]
تخریج الحدیث: «صحيح بطرقه وشواهده۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 8071، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22188 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22541»

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه وشواهده ۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 8071
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1126
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا أُمَامَةَ بِحِمْصَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْيَاءَ، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَسْمَعُ أَذَانَ صَلَاةٍ، فَقَامَ إِلَى وُضُوئِهِ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ بِأَوَّلِ قَطْرَةٍ تُصِيبُ كَفَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ، فَبِعَدَدِ ذَلِكَ الْقَطْرِ، حَتَّى يَفْرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ، وَقَامَ إِلَى صِلَاتِهِ وَهِيَ نَافِلَةٌ". قَالَ أَبُو غَالِبٍ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَيْ وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا، غَيْرَ مَرَّةٍ، وَلَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا ثَلَاثٍ، وَلَا أَرْبَعٍ، وَلَا خَمْسٍ، وَلَا سِتٍّ، وَلَا سَبْعٍ، وَلَا ثَمَانٍ، وَلَا تِسْعٍ، وَلَا عَشْرٍ وَعَشْرٍ وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: ”حمص“ میں اُن کی ملاقات سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کچھ چیزوں کے بارے میں سوال کیا، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مسلمان بندہ نماز کے لئے اذان سن کر وضو کرنے کے لیے اٹھتا ہے تو اس پانی میں سے اس کی ہتھیلی کو جو پہلا قطرہ لگتا ہے اس کے ہمراہ اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے اور ان قطروں کے حساب سے (اس کی مغفرت ہوتی ہے) یہاں تک کہ جب وہ وضو سے فارغ ہوتا ہے، تو اس کے گزشتہ تمام گناہوں کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، اور جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اس کے لئے اضافی (اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہوتی ہے“۔ ابوغالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ خوشخبری سنانے والا، اور ڈرانے والا، بنا کر مبعوث کیا ہے، ایک مرتبہ نہیں، دو مرتبہ نہیں، تین مرتبہ نہیں، چار مرتبہ نہیں، پانچ مرتبہ نہیں، چھ مرتبہ نہیں، سات مرتبہ نہیں، آٹھ مرتبہ نہیں، نو مرتبہ نہیں، دس مرتبہ نہیں، دس (مزید) مرتبہ (نہیں، یعنی اس سے بھی زیادہ مرتبہ، میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے) اُنہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر یہ بات کہی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21684، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8030
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الصَّهْبَاءِ ، ثَنَا أَبُو غَالِبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَسْمَعُ أَذَانًا، فَقَامَ إِلَى وَضُوئِهِ إِلَّا غُفِرَ لَهُ فِي أَوَّلِ قَطْرَةٍ يَصُبُّ كَفُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ، فَبَعْدَ ذَلِكَ الْقَطْرِ يَغْفِرُ اللهُ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ، فَيَقُومُ إِلَى صَلَاتِهِ وَهِيَ نَافِلَةٌ ". قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا أَبَا أُمَامَةَ ؟ قَالَ: " وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا غَيْرَ مَرَّةٍ، وَلَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا ثَلَاثًا، وَلَا أَرْبَعًا، وَلَا عَشْرًا " وَطَبَّقَ بِيَدِهِ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عقبة عن أبي الصهباء) والمثبت من نسخة فيض الله
ابوغالب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی مسلمان اذان سنے اور وضو کے لیے اٹھ کھڑا ہو تو اس پانی کا جو پہلا قطرہ اس کی ہتھیلی سے گرتا ہے اسی وقت اسے بخش دیا جاتا ہے، اور اس قطرے کے بعد اللہ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے، پھر وہ اپنی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور وہ نفل ہوتی ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا، میں نے یہ ایک بار نہیں، دو بار نہیں، تین بار نہیں، چار بار نہیں، دس بار نہیں (بلکہ اس سے بھی زیادہ بار سنا ہے)۔“ اور انہوں نے اپنے ہاتھ (کی انگلیوں) کو بار بار بند کر کے اشارہ کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8030]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 276، حدیث 8061»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22592، 22618، 22626، 22640، 22660، 22684، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1225، 1231، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4842، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7561، 7569، 7572، 7571، 7570، 8060، 8062، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4499»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2191
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الصَّوْمُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ، ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً. فَقِيلَ لِأَبِي أُمَامَةَ: سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ وَلَا ثَلَاثٍ وَلَا أَرْبَعٍ وَلَا خَمْسٍ - وَعَقَدَ بِأَصَابِعِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روزہ اپنے سے پہلے (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے، پھر (اس کے بعد ادا کی جانے والی) نماز نفل (یعنی مزید اضافۂ درجات کا باعث) بن جاتی ہے“، جس پر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ نے یہ (ارشاد) خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ تو انہوں نے اپنی انگلیوں پر گرہ لگا کر (شمار کرتے ہوئے) فرمایا: ”جی ہاں، صرف ایک، دو، تین، چار یا پانچ مرتبہ ہی نہیں (بلکہ اس سے بھی زائد مرتبہ سنا ہے)“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2191]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى، ورجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21750»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں