🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2349 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 2349
الفتح الربانی: 1230
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1797
المعجم الکبیر للطبرانی: 12173
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 446
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2375
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1416
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2349
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَعَرَّسَ مِنَ اللَّيْلِ فَرَقَدَ، وَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ، قَالَ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ" , قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا تَسُرُّنِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَا , يَعْنِي: الرُّخْصَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر میں تھے، رات کے آخری حصے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور سو گئے اور آنکھ اس وقت تک نہیں کھلی جب تک سورج نہ نکل آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اذان دی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ رخصت کی جو سہولت ہمیں دی گئی ہے، مجھے اس کے بدلے میں اگر دنیا و مافیہا بھی دے دی جائے تو میں خوش نہ ہوں گا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2349]

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح، وهذا إسناد ضعيف، لضعف يزيد وجهالة شيخه فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1230
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسَ مِنَ اللَّيْلِ فَرَقَدَ وَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ، قَالَ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَذَّنَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قَالَ (الرَّاوِي) : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا تَسُرُّنِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَا يَعْنِي الرُّخْصَةَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو پڑاؤ ڈالا اور سو گئے اور سورج کی گرمی کے ساتھ ہی بیدار ہوئے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا بلال ؓ کو حکم دیا، انھوں نے اذا ن دی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا: اس رخصت کے مقابلے میں مجھے دنیا وما فیہا بھی خوش نہیں کر سکتی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1230]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 82، وابويعلي: 2375، والطبراني: 12225، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2349 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2349»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 82
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَعَرَّسَ مِنَ اللَّيْلِ فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ. قَالَ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَأَذَّنَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا يَسُرُّنِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا - يَعْنِي لِلرُّخْصَةِ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي بِهِ الدُّنْيَا، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، فَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر کر رہے تھے آپ نے رات کے وقت پڑاؤ کیا (سب لوگ سو گئے) اور دھوپ کی وجہ سے بیدار ہوئے راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: دنیا اور اس میں موجود کوئی بھی چیز مجھے اتنا خوش نہیں کرتی راوی بیان کرتے ہیں: ان کی مراد یہ تھی کہ رخصت کے حوالے سے ایسا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس کے عوض میں دنیا مجھے خوش نہیں کرے گی۔ یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد نے اسے یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے، جبکہ امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے اسے یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے تمیم بن سلمہ کے حوالے سے مسروق کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12173
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسَ، فَلَمْ يُوقِظْهُ إِلَّا الشَّمْسُ، فَقَامَ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے آخری حصے میں پڑاؤ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف سورج نے ہی جگایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے تو مؤذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر نماز پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12173]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 432، حدیث 12225»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 446
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: (خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْرَسَ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَذَّنَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ) .
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَمَا يَسُرُّنِي بِهِ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا - يَعْنِي الرُّخْصَةَ -.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایک سفر کے دوران) باہر تشریف لے گئے، پھر رات کے آخری پہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آرام کی غرض سے پڑاؤ ڈالا، پس (نیند کے غلبے کی وجہ سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار نہ ہو سکے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو (اذان کا) حکم دیا، چنانچہ انہوں نے اذان دی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فجر کی) دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”مجھے اس رخصت (اور شرعی سہولت) کے بدلے میں دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس کا ملنا بھی اس قدر خوشی نہیں دے سکتا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 446]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: خرجه الإمام أحمد وخرج أيضا بإسناده عن ابن عباس أنه قال عقب روايته لهذا الحديث ما يسرني به الدنيا وما فيها يعني للرخصة وفي إسناده مقال وقد روي عن مسروق مرسلا وأن هذا الكلام في آخره من قول مسروق وهو أصح قاله أبو زرعة وأبو حاتم الرازيان (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 3، ص 327)»
«قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ أخطأ فيه عبيدة ورواه جماعة فقالوا عن تميم بن سلمة عن مسروق مرسل فقط قلت لهما الوهم ممن هو قالا من عبيدة (الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 347)»
«قال أبو زرعة الرازي: هذا خطأ أخطأ فيه عبيدة ورواه جماعة فقالوا عن تميم بن سلمة عن مسروق مرسل فقط قلت لهما الوهم ممن هو قالا من عبيدة (الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 347)»
«قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ أخطأ فيه عبيدة رواه جماعة فقالوا عن تميم بن سلمة عن مسروق قال كان النبي صلى الله عليه وسلم في سفر مرسل فقط قلت لهما الوهم ممن هو قالا من عبيدة (علل الحديث، ج 2، ص 131)»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2385، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2375، والبزار فى «مسنده» برقم: 5314، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4923، 4924، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 446، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12225، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5556»

الحكم على الحديث:
في إسناده مقال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2375
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَسَ مِنَ اللَّيْلِ، فَرَقَدَ فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا ، فَأَذَّنَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَمَا يَسُرُّنِي بِهِ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، يَعْنِي الرُّخْصَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سفر پر) روانہ ہوئے، پھر رات کے آخری پہر آرام کی غرض سے پڑاؤ ڈالا اور سو گئے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار نہ ہوئے مگر سورج طلوع ہونے پر، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں ادا فرمائیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”مجھے اس (رخصت) کے بدلے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس کا ملنا بھی خوش نہیں کرتا۔“ یعنی آپ رضی اللہ عنہ کی مراد اس سے ثابت ہونے والی شرعی رخصت و سہولت تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2375]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول ابن عباس»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 625، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2345، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2371»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1416
قَالَ: وَثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَسَ مِنَ الْلَيْلِ، فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَمَا يَسُرُّنِي بِهِ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا - يَعْنِي: الرُّخْصَةَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سفر کے دوران) باہر تشریف لے گئے اور رات کے آخری پہر پڑاؤ ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ سورج نکلنے پر ہی کھلی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں (سنتیں) ادا فرمائیں“؛ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اس (واقعے میں ثابت ہونے والی شرعی رخصت) کے بدلے میں مجھے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ملنا بھی اتنی خوشی نہیں دے سکتا (یعنی یہ رخصت میرے نزدیک پوری دنیا سے بہتر ہے)۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1416]
تخریج الحدیث: «يزيد بن أبي زياد الهاشمي: ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن (التقريب)؛ عبيدة بن حميد: صدوق نحوي ربما أخطأ (التقريب)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2345، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1797»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں