الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1075. حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23513 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 23513
بلوغ المرام: 677
مسند الشهاب: 456
الفتح الربانی: 5911
المعجم الکبیر للطبرانی: 4065
حدیث نمبر: 23513
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ ، حَدَّثَنِي حُيَيُّ بنُ عَبدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ يَحْصَب، عَنْ أَبي عَبدِ الرَّحْمَنِ الْحُبلِيِّ ، عَنْ أَبي أَيُّوب الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ فَرَّقَ بيْنَ الْوَلَدِ وَوَالِدِهِ فِي الْبيْعِ، فَرَّقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بيْنَهُ وَبيْنَ أَحِبتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص والد اور اس کی اولاد میں تفریق کرتا ہے قیامت کے دن اللہ اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان تفریق کر دے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23513]
الحكم على الحديث:
حسن بمجموع طرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف رشدين وحيي بن عبدالله
حدیث نمبر: 677
وعن أبي أيوب الأنصاري رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «من فرق بين والدة و ولدها، فرق الله بينه ووبين أحبته يوم القيامة» رواه أحمد، وصححه الترمذي والحاكم، لكن في إسناده مقال، وله شاهد.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ”جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈالی، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے اور اس کے اعزہ و اقرباء کے درمیان میں جدائی ڈال دے گا۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے، لیکن اس کی سند میں کلام ہے۔ اس کا شاھد موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 677]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ» ابو ایوب انصاری – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ» میں نے اللہ کے رسول کو سنا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «مَنْ فَرَّقَ» جس نے جدائی ڈالی – «بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا» ماں اور اس کے بچے کے درمیان – «فَرَّقَ اللَّهُ» اللہ جدائی ڈال دے گا – «بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ» اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان – «يَوْمَ الْقِيَامَةِ» قیامت کے دن۔ – «رَوَاهُ أَحْمَدُ» اسے احمد نے روایت کیا – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ وَالْحَاكِمُ» ترمذی اور حاکم نے – «لَكِنْ فِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ» لیکن اس کی سند میں کلام ہے – «وَلَهُ شَاهِدٌ» اور اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) ہے۔
اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے (لونڈی) ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈالی، اللہ قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے، لیکن اس کی سند میں کلام ہے، اور اس کا ایک شاہد بھی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 677]

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في كراهية الفرق بين الأخوين، حديث:1283، وأحمد:5 /413، والحاكم:2 /55.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 456
456 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، خَلَفُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُقْرِي أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الْوَرْدِ، ثنا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أبنا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ حُيَيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان تفریق ڈالی اللہ قیامت کے دن اس کے اور اس کے عزیزوں کے درمیان تفریق ڈالے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2347، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1283، 1566، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2479، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18377، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23982، 23996، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4080»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں صلہ رحمی کا درس دیا گیا ہے کہ اولاد کو والدین سے اور والدین کو اولاد سے دور نہ کیا جائے۔ پرانے دور میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ غلام اور لونڈیوں کی خرید و فروخت کے وقت ان کے نابالغ بچوں کو ان سے جدا کر دیا جاتا، جدا جدا جگہ اور الگ الگ آدمیوں کے ہاتھوں فروخت کیا جاتا، اسی طرح کبھی والدین کو تو فروخت کر دیا جاتا یا ہبہ کر دیا جاتا اور ان کے بچوں کو مالک اپنے پاس روک لیتا یا بچے کو کسی کے ہاتھ فروخت کر دیتا یا ہبہ کر دیتا لیکن اس کے والدین کو اپنے پاس روک لیتا، اسلام نے اس سے منع کیا ہے اور بتایا ہے کہ جو شخص ایسا کرے گا وہ قیامت کے دن جب ساری مخلوق اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ جمع ہوگی اللہ تعالیٰ ٰ اسے اس کے عزیز واقارب مثلاً ماں باپ یا اولاد وغیرہ سے جدا کر دے گا۔
حدیث مبارک میں ماں کا ذکر اس لیے آیا ہے کہ عموماً ماؤں ہی کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہوتا رہا ہے اور اس لیے بھی کہ ایک ماں اپنے نابالغ بچے اور نابالغ بچے کو اپنے ماں سے بچھڑنے کا جو غم اور صدمہ ہوتا ہے، باپ کو وہ بہر حال نہیں ہوتا، تاہم اس حکم میں باپ بھی شامل ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی اس سے ملتی جلتی صورت موجود ہے، عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ خاوند اور بیوی میں طلاق ہو جائے تو بچے اگر خاوند کے پاس ہوں تو وہ انہیں ان کی ماں سے نہیں ملنے دیتا اور اگر ماں کے پاس ہوں تو وہ انہیں باپ سے نہیں ملنے دیتی، یوں اولاد کو والدین اور والدین کو اولاد کے سلسلے میں صدمہ اور تکلیف پہنچائی جاتی ہے، حالانکہ قرآن کا صاف حکم ہے:
﴿لَا تُضَارَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ﴾ (البقرة: 233)
”نہ ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے اور نہ باپ کو اس کے بچے کی وجہ سے ستایا جائے۔“
اہل علم کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ جانوروں میں بھی اگرچہ جدائی ڈالنے کی ممانعت تو نہیں، تاہم جہاں تک ممکن ہو ان میں جدائی ڈالنے سے بچا جائے خصوصاً جب کسی جانور کا بچہ بالکل چھوٹا ہو۔ واللہ اعلم

إسناده حسن
حدیث نمبر: 5911
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَلَدِ وَوَالِدِهِ فِي الْبَيْعِ فَرَّقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے (غلاموں کی) تجارت کرتے ہوئے اولاد اور اس کے والدین کے درمیان تفریق ڈال دی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان تفریق ڈال دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5911]
تخریج الحدیث: «حسن بمجموع طرقه وشواھده۔ أخرجه الترمذي: 1283، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23513 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23910»
الحكم على الحديث:
حسن بمجموع طرقه وشواھده۔ أخرجه الترمذي: 1283
حدیث نمبر: 18309
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". وَرُوِيَ ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ.
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کر دی تو قیامت والے دن اللہ اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان تفریق کر دے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18309]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 18310
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِجَازَةً، ثنا أَبُو عُتْبَةَ، ثنا بَقِيَّةُ، ثنا خَالِدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ⦗٢١٣⦘ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَلَدِ وَأُمِّهِ فَرَّقَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بچے اور اس کی ماں کے درمیان جدائی ڈال دی، اللہ رب العزت قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18310]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4065
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ حُيَيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن عبد الحكم) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن عبد الحكم) .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص کسی ماں کو اس کی اولاد سے جدا کرے، اللہ قیامت کے دن اسے اس کے پیاروں سے جدا کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4065]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 182، حدیث 4080»