الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1075. حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23542 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 23542
الفتح الربانی: 8216
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8856
حدیث نمبر: 23542
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بنُ حَيَّانَ ، عَنْ أَبي وَاصِلٍ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبا أَيُّوب الْأَنْصَارِيَّ ، فَصَافَحَنِي، فَرَأَى فِي أَظْفَارِي طُولًا، فَقَالَ: قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبرِ السَّمَاءِ، وَهُوَ يَدَعُ أَظْفَارَهُ كَأَظَافِيرِ الطَّيْرِ يَجْتَمِعُ فِيهَا الْجَنَابةُ، وَالْخَبثُ، وَالتَّفَثُ!" ، وَلَمْ يَقُلْ وَكِيعٌ مَرَّةً: الْأَنْصَارِيَّ. قَالَ غَيْرُهُ: أَبو أَيُّوب الْعَتَكِيُّ , قَالَ أَبو عَبد الرَّحْمَنِ: قَالَ أَبي: سَبقَهُ لِسَانُهُ يَعْنِي وَكِيعٌ، فَقَالَ: لَقِيتُ أَبا أَيُّوب الْأَنْصَارِيَّ، وَإِنَّمَا هُوَ أَبو أَيُّوب الْعَتَكِيُّ.
ابو واصل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا تو میرے ناخن بڑھے ہوئے نظر آئے انہوں نے فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے ہر شخص آسمانی خبریں پوچھتا ہے جب کہ اپنے ناخنوں کو اس طرح چھوڑ دیتا ہے جیسے پرندوں کے ناخن ہوتے ہیں کہ ان میں جنابت، گندگی اور میل کچیل جمع ہوتا رہے۔ بعض محدثین کہتے ہیں کہ اس حدیث کے راوی حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نہیں ہے بلکہ ابو ایوب عتکی رحمہ اللہ ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23542]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة أبى واصل، ثم إنه مرسل، أبو أيوب هو أبو أيوب العتكي الأزدي، ليس هو الأنصاري
حدیث نمبر: 8216
عَنْ أَبِي وَاصِلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَصَافَحَنِي فَرَأَى فِي أَظْفَارِي طُولًا فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَهُوَ يَدَعُ أَظْفَارَهُ كَأَظَافِرِ الطَّيْرِ يَجْتَمِعُ فِيهَا الْجَنَابَةُ وَالْخَبَثُ وَالتَّفَثُ وَلَمْ يَقُلْ وَكِيعٌ مَرَّةً الْأَنْصَارِيَّ قَالَ غَيْرُهُ أَبُو أَيُّوبَ الْعَتَكِيُّ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَبِي سَبَقَهُ لِسَانُهُ يَعْنِي وَكِيعًا فَقَالَ لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَإِنَّمَا هُوَ أَبُو أَيُّوبَ الْعَتَكِيُّ
۔ ابو واصل کہتے ہیں: میں سیدنا ابو ایوب انصاری سے ملا،انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور جب میرے لمبے ناخن دیکھے تو کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم باتیں تو آسمان کی پوچھتے ہو، لیکن ناخن پرندوں کے ناخنوں کی مانند لمبے لمبے رکھتے ہو، ان میں جنابت، خباثت اور میل کچیل جمع ہو جاتی ہے۔ وکیع نے ایک بار ابو ایوب کے نام کے ساتھ انصاری کا لفظ نہیں کہا اور دوسرے راویوں نے ابو ایوب عتکی کہا ہے، ابو عبد الرحمن نے کہا: میرے باپ نے کہا: امام وکیع سے سبقت لسانی ہو گئی اور انھوں نے کہہ دیا کہ میں ابو ایوب انصاری کو ملا ہوں، جبکہ یہ تو ابو ایوب عتکی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الادب/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة ابي واصل، ثم انه مرسل، فان ابا ايوب ھذا ليس ھو الانصاري الصحابي فيما قاله غير واحد من اھل العلم، بل ھو تابعي ثقة، أخرجه الطيالسي: 599، والبيھقي: 1/ 175، والطبراني: 4086، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23542 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23938»
وضاحت: فوائد: … آسمان کی باتیں پوچھنے سے مراد شرعی حکم دریافت کرنا ہے، گویا کہ اس حدیث میں طنز کیا جا رہا ہے کہ شریعت کے مسائل ا س کو دریافت کرنے چاہئیں جو شرعی احکام پر عمل کر رہا ہو، یعنی عملی طور پر بھی شریعت کا پابند ہونا چاہیے اور مسائل بھی دریافت کرنے چاہئیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة ابي واصل
حدیث نمبر: 8856
وَعَنْ أَبِي وَاصِلٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ فَصَافَحَنِي فَرَأَى فِي أَظْفَارِي طُولًا فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَهُوَ يَدَعُ أَظَافِرَهُ كَأَظَافِيرِ الطَّيْرِ تَجْتَمِعُ فِيهَا الْخَبَاثَةُ وَالْخُبْثُ وَالتَّفَثُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: سَبَقَهُ لِسَانُهُ - يَعْنِي وَكِيعًا - فَقَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَإِنَّمَا هُوَ [ أَبُو أَيُّوبَ ] الْعَتَكِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا وَاصِلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: سَبَقَهُ لِسَانُهُ - يَعْنِي وَكِيعًا - فَقَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَإِنَّمَا هُوَ [ أَبُو أَيُّوبَ ] الْعَتَكِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا وَاصِلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوواصل بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی انہوں نے میرے ساتھ مصافحہ کیا انہوں نے میرے ناخن بڑے دیکھے، تو فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم میں سے کوئی ایک شخص آسمان کی خبر کے بارے میں دریافت کرتا ہے حالانکہ اپنے ناخنوں کو یوں چھوڑ دیتا ہے جس طرح پرندوں کے ناخن ہوتے ہیں اور اس میں خباثت اور خبیث چیزیں اور گندگی اکٹھے ہو جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں ان کی یعنی وکیع کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے یہ کہا: تھا: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی حالانکہ وہ ابوایوب عتکی ہیں (جن سے راوی کی ملاقات ہوئی تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوواصل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8856]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں ان کی یعنی وکیع کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے یہ کہا: تھا: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی حالانکہ وہ ابوایوب عتکی ہیں (جن سے راوی کی ملاقات ہوئی تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوواصل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4086) اخرجه احمد فى المسند (417/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح