الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1075. حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23567 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 23567
المعجم الکبیر للطبرانی: 4041
حدیث نمبر: 23567
حَدَّثَنَا عَتَّاب بنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَبدُ اللَّهِ ، أَخْبرَنَا عَبدُ اللَّهِ بنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بنُ أَبي حَبيب ، أَنَّ أَسْلَمَ أَبا عِمْرَانَ التُّجِيبيّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبا أَيُّوب الْأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ: صَفَفْنَا يَوْمَ بدْرٍ، فَنَدَرَتْ مِنَّا نَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ:" مَعِي مَعِي" ، وَكَذَا، قَالَ مَعْمَرٌ: فَبدَرَتْ مِنَّا بادِرَةٌ، وَقَالَ: صَفَفْنَا يَوْمَ بدْرٍ.
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگوں نے جنگ بدر کے دن صف بندی کی تو ہم میں سے ایک آدمی صف سے آگے نکل گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا میرے ساتھ رہو میرے ساتھ رہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23567]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4969
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ، فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (مَعِيَ مَعِيَ) )
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے بدر والے دن صفیں بنائیں، کچھ لوگ صف سے آگے بڑھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھا اور فرمایا: میرے ساتھ رہو، میرے ساتھ رہو (یعنی آگے نہ بڑھو)۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4969]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه الطبراني: 4056، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23569 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23965»
وضاحت: فوائد: … لشکر کی ہر قسم کی ترتیب میں امام اور امیر کی پیروی کرنی چاہیے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 10718
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ فَنَدَرَتْ مِنَّا نَادِرَةٌ (وَفِي رِوَايَةٍ فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ) أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ مَعِي مَعِي
سیدناابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن ہم نے صف بندی کی تو ہم میں سے بعض جلد بازوں نے جلدی کی اور صف سے آگے نکل گئے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: میرے ساتھ ساتھ رہو۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10718]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه الطبراني: 4056، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23569 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23965»
وضاحت: فوائد: … جنگ میں حسن نظام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ مل کر جہاد کرتے تھے اور ساتھ ساتھ ان کی قیادت بھی کرتے تھے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 7896
7896- عن أبي أيوب الأنصاري قال: صففنا يوم بدر، فندرت منا نادرة أمام الصف، فنظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إليهم فقال: معي، معي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (23567) من طريق عبد الله (هو ابن المبارك)- والطبراني في الكبير (4/208-210) من طريق عبد الله بن يوسف- كلاهما عن عبد الله بن لهيعة، حدثني يزيد بن أبي حبيب، أن أسلم أبا عمران التجيبي حدثه أنه سمع أبا أيوب الأنصاري، يقول: فذكره. والسياق لأحمد، وسياق الطبراني أتم.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8748
8748- عن أبي عمران التجيبي يقول: إنه سمع أبا أيوب الأنصاري يقول: صففنا يوم بدر، فندرت منا نادرة أمام الصف، فنظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إليهم فقال: معي معي كذا.
قال معمر: فبدرت منا بادرة وقال: صففنا يوم بدر.
قال معمر: فبدرت منا بادرة وقال: صففنا يوم بدر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (23569،23567) من طريقين عن ابن لهيعة، حدثني يزيد بن أبي حبيب، أن أسلم أبا عمران التجيبي حدث فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 9669
عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: صَفَّنَا يَوْمَ بَدْرٍ فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَعِي مَعِي".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَا قَالَ أَبِي. وَقَالَ: وَصَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَا قَالَ أَبِي. وَقَالَ: وَصَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اسلم ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جنگ بدر کے دن ہم نے صف قائم کی ہم میں سے ایک شخص آگے نکلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: میرے ساتھ رہو! میرے ساتھ رہو!“۔ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے اسی طرح بیان کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ہم نے غزوہ بدر کے دن صف بنائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح قول یہ ہے کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت نہیں کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9669]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح قول یہ ہے کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت نہیں کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9669]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23055»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9950
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ:" إِنِّي أُخْبِرْتُ عَنْ عِيرِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهَا مُقْبِلَةٌ، فَهَلْ لَكُمْ أَنْ نَخْرُجَ قَبْلَ هَذَا الْعِيرِ، لَعَلَّ اللَّهَ يُغْنِمْنَاهَا؟". قُلْنَا: نَعَمْ. فَخَرَجَ وَخَرَجْنَا مَعَهُ فَلَمَّا سِرْنَا يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ، قَالَ لَنَا:" مَا تَرَوْنَ فِي الْقَوْمِ، فَإِنَّهُمْ أُخْبِرُوا بِمُخْرَجِكُمْ؟". فَقُلْنَا: لَا وَاللَّهِ مَا لَنَا طَاقَةٌ بِقِتَالِ الْعَدُوِّ، وَلَكِنْ أَرَدْنَا الْعِيرَ، ثُمَّ قَالَ:" مَا تَرَوْنَ فِي الْقَوْمِ؟". فَقُلْنَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ عَمْرٍو: إِذًا لَا نَقُولُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى لِمُوسَى: فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ قَالَ: فَتَمَنَّيْنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَنَّا قُلْنَا كَمَا قَالَ الْمِقْدَادُ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَنْ يَكُونَ لَنَا مَالٌ عَظِيمٌ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَارِهُونَ يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ وَقَالَ: وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللَّهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ، وَالشَّوْكَةُ: الْقَوْمُ. وَغَيْرُ ذَاتِ الشَّوْكَةِ: الْعِيرُ. فَلَمَّا وَعَدَ اللَّهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ: إِمَّا الْقَوْمَ، وَإِمَّا الْعِيرَ طَابَتْ أَنْفُسُنَا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ يَنْظُرُ مَا قَبْلَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ سَوَادًا وَلَا أَدْرِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمُ هُمُ، هَلُمُّوا أَنْ نَتَعَادَ". فَإِذَا نَحْنُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَأَخْبَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعِدَّتِنَا فَسَّرَهُ ذَلِكَ، وَقَالَ:" عِدَّةُ أَصْحَابِ طَالُوتَ". ثُمَّ إِنَّا اجْتَمَعْنَا مَعَ الْقَوْمِ فَصَفَفْنَا، فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ، فَقَالَ:" مَعِي مَعِي".
ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ وَعْدَكَ". فَقَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُشِيرَ عَلَيْكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْظَمُ مِنْ أَنْ نُشِيرَ عَلَيْهِ، وَاللَّهُ أَعْظَمُ مِنْ أَنْ نَنْشُدَهُ وَعْدَهُ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، لَأَنْشُدَنَّ اللَّهَ وَعْدَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ". فَأَخَذَ قَبْضَةً مِنَ التُّرَابِ فَرَمَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ ; فَانْهَزَمُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى فَقَتَلْنَا وَأَسَرْنَا.
فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَرَى أَنْ تَكُونَ لَكَ أَسْرَى، فَإِنَّمَا نَحْنُ دَاعُونَ مُؤَلِّفُونَ. فَقُلْنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ: إِنَّمَا يَحْمِلُ عُمَرُ عَلَى مَا قَالَ حَسَدٌ لَنَا. فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ اسْتَيْقَظَ، فَقَالَ:" ادْعُوَا لِي عُمَرَ". فَدُعِيَ لَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عَلَيَّ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ وَعْدَكَ". فَقَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُشِيرَ عَلَيْكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْظَمُ مِنْ أَنْ نُشِيرَ عَلَيْهِ، وَاللَّهُ أَعْظَمُ مِنْ أَنْ نَنْشُدَهُ وَعْدَهُ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، لَأَنْشُدَنَّ اللَّهَ وَعْدَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ". فَأَخَذَ قَبْضَةً مِنَ التُّرَابِ فَرَمَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ ; فَانْهَزَمُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى فَقَتَلْنَا وَأَسَرْنَا.
فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَرَى أَنْ تَكُونَ لَكَ أَسْرَى، فَإِنَّمَا نَحْنُ دَاعُونَ مُؤَلِّفُونَ. فَقُلْنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ: إِنَّمَا يَحْمِلُ عُمَرُ عَلَى مَا قَالَ حَسَدٌ لَنَا. فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ اسْتَيْقَظَ، فَقَالَ:" ادْعُوَا لِي عُمَرَ". فَدُعِيَ لَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عَلَيَّ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جب مدینہ منورہ میں موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے ابوسفیان کے قافلے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آ رہا ہے، تو کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ ہم اس قافلے کی طرف جائیں ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں وہ قافلہ غنیمت کے طور پر عطا کر دے ہم نے عرض کی: ٹھیک ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ کے ساتھ ہم بھی نکلے ہم ایک یا دو دن تک چلتے رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا خیال ہے ان لوگوں کو تمہارے نکلنے کی اطلاع مل گئی ہے ہم نے عرض کی: جی نہیں۔ اللہ کی قسم! ہمارے اندر دشمن کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے ہم تو قافلے کے حوالے سے نکلے تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کی کیا رائے ہے ہم نے اس کی مانند عرض کی پھر سیدنا مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ ایسی صورت حال میں ہم آپ کو وہ بات نہیں کہیں گے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ کے ساتھ ہے:) ”آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور جنگ کریں ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں“ انہوں نے کہا: اے انصار کے گروہ ہماری یہ آرزو ہے کہ ہم نے بھی اسی طرح بات کہی ہوتی، جس طرح مقداد نے کہی ہے تو یہ چیز ہمارے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہونی تھی کہ ہمیں بہت سا مال ملتا، پھر اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل کی: ”جس طرح تمہارے پروردگار نے تمہیں تمہارے گھر سے حق کے ہمراہ نکلوایا، اور اہل ایمان کا ایک گروہ اس بات کو ناپسند کرتا تھا، وہ حق کے بارے میں تمہارے ساتھ بحث کر رہے تھے، اس کے بعد کہ وہ واضح ہو چکا تھا، یوں جیسے انہیں موت کی طرف ہانک کر لے جایا جا رہا ہو اور وہ دیکھ رہے ہیں“ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں، تو تم لوگ ان لوگوں کو ثابت رکھو، جو ایمان لائے، میں عنقریب کافر لوگوں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا، اور تم ان کی گردنوں پر ضرب لگاؤ اور ہر ان کے ہر جوڑ پر ضرب لگاؤ“۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ، دو میں سے ایک گروہ کا وعدہ کیا کہ وہ تمہیں ملے گا، اور تم یہ چاہتے تھے کہ تمہیں وہ گروہ ملے جو ”شوکہ“ والا نہ ہو“۔ یہاں ”شوکہ“ سے مراد قوم (یعنی کفار مکہ کا لشکر) ہے اور ”غیر ذات الشوکہ“ سے مراد (ان کا تجارتی) قافلہ ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے دو میں سے ایک کا وعدہ کر لیا کہ یا قوم (یعنی کفار قریش) ہوں گے، یا قافلہ ہو گا، تو ہمارے دل مطمئن ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بھیجا جو قوم کی صورت حال کا جائزہ لے تو اس نے بتایا میں نے لوگ دیکھے ہیں لیکن مجھے انداز نہیں ہو پایا کہ (وہ کون ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہی لوگ ہیں وہی لوگ ہیں تم لوگ آگے آؤ! تاکہ ہم گنتی کر لیں۔ راوی کہتے ہیں: ہم تین سو تیرہ افراد تھے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی تعداد کے بارے میں بتایا، تو آپ اس بات سے خوش ہوئے اور فرمایا: یہ طالوت کے ساتھیوں جتنی تعداد ہے، پھر ہم دشمن کے سامنے اکٹھے ہوئے، ہم نے صف بندی کی، ہم میں سے کوئی شخص صف سے آگے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: میرے ساتھ رہو! میرے ساتھ رہو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا: اے اللہ! میں تجھے تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں۔ سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں، حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں کہ کوئی آپ کو مشورہ دے، اور اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ عظیم ہے کہ ہم اسے اس کے وعدے کے حوالے سے واسطہ دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن رواحہ! میں اللہ تعالیٰ کو اس کے وعدے کے حوالے سے واسطہ ضرور دوں گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی لی، پھر آپ نے اسے دشمن کی طرف پھینکا، تو وہ لوگ پسپا ہو گئے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ہے: اور جب تم نے پھینکا، تو تم نے نہیں پھینکا، بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکا“ تو ہم نے (دشمن کے افراد کو) قتل بھی کیا اور قیدی بھی بنایا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ قیدی نہ رکھیں، کیونکہ ہم تو دعوت دینے والے اور الفت پیدا کرنے والے لوگ ہیں، تو ہم نے یعنی انصار نے یہ کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جو یہ بات کہی ہے، یہ ہمارے ساتھ حسد کی وجہ سے کہی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، جب آپ بیدار ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: عمر کو میرے پاس بلا کے لاؤ! انہیں بلا کر لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ آیت نازل کی ہے: ”نبی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ (کفار) اس کے پاس قیدیوں کے طور پر ہوں (اور وہ فدیہ وصول کر لے) اسے تو زمین میں خون بہانا چاہیے، تم لوگ دنیاوی مال و اسباب چاہتے ہو، اور اللہ تعالیٰ (تمہارے لیے) آخرت (کی بھلائی کا ارادہ رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ غالب (اور) حکمت والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9950]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4056)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10039
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ - يَعْنِي الْمُشْرِكِينَ - هَلُمُّوا أَنْ نَتَعَادَّ". فَإِذَا نَحْنُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَأَخْبَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَّرَهُ ذَلِكَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ:" عِدَّةُ أَصْحَابِ طَالُوتَ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ غَزْوَةِ بَدْرٍ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک طویل حدیث منقول ہے، جس میں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ یعنی مشرکین (کتنے ہیں؟) تم آؤ! تاکہ ہم بھی گنتی کر لیں (کہ ہماری تعداد کتنی ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں:) تو ہم تین سو تیرہ افراد تھے ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ اس بات پر خوش ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور ارشاد فرمایا: یہ طالوت کے ساتھیوں جتنی تعداد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے“۔
یہ روایت غزوہ بدر سے متعلق باب کے آغاز میں گزر چکی ہے اور اس پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10039]
یہ روایت غزوہ بدر سے متعلق باب کے آغاز میں گزر چکی ہے اور اس پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10039]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4041
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ: إِنِّي أُخْبِرْتُ عَنْ عِيرِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهَا مُقْبِلَةٌ، فَهَلْ لَكُمْ أَنْ نُخْرِجَ قِبَلَ هَذَا الْعِيرِ؟ لَعَلَّ اللهُ يُغْنِمُنَاهَا، فَقُلْنَا: نَعَمْ، فَخَرَجَ وَخَرَجْنَا، فَلَمَّا سِرْنَا يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ، قَالَ لَنَا: مَا تَرَوْنَ فِي الْقَوْمِ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أُخْبِرُوا بِمَخْرَجِكُمْ؟ فَقُلْنَا: لَا وَاللهِ مَا لَنَا طَاقَةٌ بِقِتَالِ الْعَدُوِّ، وَلَكِنْ أَرَدْنَا الْعِيرَ ثُمَّ قَالَ: مَا تَرَوْنَ فِي قِتَالِ الْقَوْمِ؟ فَقُلْنَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ عَمْرٍو : إِذَنْ لَا نَقُولُ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى لِمُوسَى: فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلا إِنَّا هَا هُنَا قَاعِدُونَ، قَالَ: فَتَمَنَّيْنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ لَوْ أَنَّا قُلْنَا كَمَا قَالَ الْمِقْدَادُ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَنْ يَكُونَ لَنَا مَالٌ عَظِيمٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ: كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَارِهُونَ يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ ثُمَّ أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ وَقَالَ: وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ، وَالشَّوْكَةُ الْقَوْمُ، وَغَيْرُ ذَاتِ الشَّوْكَةِ الْعِيرُ، فَلَمَّا وَعَدَنَا إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ إِمَّا الْقَوْمُ وَإِمَّا الْعِيرُ طَابَتْ أَنْفُسُنَا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا لِيَنْظُرَ مَا قِبَلَ الْقَوْمِ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ سَوَادًا وَلَا أَدْرِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُمْ هُمْ هَلُمُّوا أَنْ نَتَعَادَّ فَفَعَلْنَا، فَإِذَا نَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَأَخْبَرْنَا رَسُولَ اللهِ بِعِدَّتِنَا، فَسَرَّهُ ذَلِكَ فَحَمِدَ اللهَ وَقَالَ: عِدَّةُ أَصْحَابِ طَالُوتَ ثُمَّ إِنَّا اجْتَمَعْنَا مَعَ الْقَوْمِ فَصَفَفْنَا، فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: مَعِي مَعِي ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ وَعْدَكَ، فَقَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُشِيرَ عَلَيْكَ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ مَنْ يُشِيرُ عَلَيْهِ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعْظَمُ مِنْ أَنْ تَنْشُدَهُ وَعْدَهُ، فَقَالَ: يَا ابْنَ رَوَاحَةَ لَأَنْشُدَنَّ اللهَ وَعْدَهُ، فَإِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ، فَأَخَذَ قَبْضَةً مِنَ التُّرَابِ فَرَمَى بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ، فَانْهَزَمُوا فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى فَقَتَلْنَا وَأَسَرْنَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَرَى أَنْ يَكُونَ لَكَ أَسْرَى، فَإِنَّمَا نَحْنُ دَاعُونَ مُوَلِّفُونَ، فَقُلْنَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ: إِنَّمَا يَحْمِلُ عُمَرَ عَلَى مَا قَالَ حَسَدٌ لَنَا، فَنَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِي عُمَرَ ، فَدُعِيَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عَلَيَّ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللهُ يُرِيدُ الآخِرَةَ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، جب ہم مدینہ میں تھے، فرمایا: ”مجھے خبر دی گئی ہے کہ ابوسفیان کا قافلہ آ رہا ہے، کیا تم اس قافلے کی طرف نکلنے کے لیے تیار ہو؟ شاید اللہ ہمیں یہ غنیمت عطا فرما دے۔“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور ہم بھی نکلے۔ جب ہم ایک یا دو دن چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تمہاری اس قوم کے بارے میں کیا رائے ہے؟ انہیں تمہارے نکلنے کی خبر ہو چکی ہے۔“ ہم نے عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم! ہمیں دشمن سے جنگ کرنے کی طاقت نہیں، ہم تو صرف قافلہ (لینے) کا ارادہ رکھتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قوم سے جنگ کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟“ ہم نے پھر وہی جواب دیا۔ اس پر مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم تو ہرگز آپ سے وہ بات نہیں کہیں گے جو قومِ موسیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی: ”آپ اور آپ کا رب جائیں اور لڑیں، ہم یہیں بیٹھے ہیں“ [سورۃ المائدہ: 24] ۔ (ابوایوب رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: ہم انصار نے تمنا کی کہ کاش ہم بھی وہی کہتے جو مقداد نے کہا، یہ ہمیں بہت بڑے مال سے بھی زیادہ محبوب لگا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی: ”جیسے آپ کے رب نے آپ کو حق کے ساتھ آپ کے گھر سے نکالا، حالانکہ مومنوں کا ایک گروہ اسے ناپسند کر رہا تھا، وہ حق کے واضح ہو جانے کے بعد بھی آپ سے جھگڑا کر رہے تھے، گویا وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہوں اور دیکھ رہے ہوں“، پھر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں، پس تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھو، میں عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا، پس تم ان کی گردنوں کے اوپر ضربیں لگاؤ اور ان کے پور پور پر ضرب لگاؤ“ [سورۃ الانفال: 12] ، اور فرمایا: ”اور جب اللہ تم سے دونوں گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کر رہا تھا کہ وہ تمہارے لیے ہو گا، اور تم چاہتے تھے کہ غیر مسلح گروہ تمہیں مل جائے“ [سورۃ الانفال: 7] — اور (مذکورہ) 'شوکت والا گروہ' سے مراد لڑاکا فوج ہے اور 'غیر مسلح گروہ' سے مراد قافلہ ہے۔ چنانچہ جب اللہ نے ہم سے دونوں گروہوں میں سے ایک — یا تو (لڑاکا) قوم یا قافلہ — کا وعدہ کیا تو ہمارے دل مطمئن ہو گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا کہ وہ دیکھے قوم کہاں تک پہنچی ہے، اس نے کہا: میں نے ایک (لشکر کی) سیاہی دیکھی ہے، اور مجھے مزید کچھ معلوم نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی ہیں، وہی ہیں، آؤ ہم اپنی گنتی کریں۔“ چنانچہ ہم نے ایسا کیا تو ہم تین سو تیرہ آدمی نکلے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری تعداد بتائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوئے، اللہ کا شکر ادا کیا اور فرمایا: ”یہ اصحابِ طالوت کی تعداد ہے۔“ پھر ہم قوم کے مقابل جمع ہو کر صف بستہ ہوئے، تو ہم میں سے ایک شخص صف سے آگے بڑھ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”میرے ساتھ رہو، میرے ساتھ رہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرا وعدہ مانگتا ہوں۔“ اس پر عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں — حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بہتر مشورہ دینے والے ہیں — بے شک اللہ عزوجل اس سے کہیں بڑا ہے کہ آپ اس سے اس کا وعدہ مانگیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن رواحہ! میں ضرور اللہ سے اس کا وعدہ مانگوں گا، بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کی ایک مٹھی اٹھائی اور اسے قوم کے چہروں کی طرف پھینکا، تو وہ شکست کھا گئے۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور (اے نبی!) جب آپ نے (کنکریاں) پھینکیں تو (حقیقت میں) آپ نے نہیں پھینکیں بلکہ اللہ نے پھینکیں“ [سورۃ الانفال: 17] ۔ چنانچہ ہم نے (دشمنوں کو) قتل کیا اور قیدی بنائے۔ اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری رائے یہ نہیں کہ آپ کے لیے قیدی رکھے جائیں، ہم تو (لوگوں کو اسلام کی طرف) بلانے اور مانوس کرنے والے ہیں۔ ہم انصار نے (آپس میں) کہا: عمر کو یہ بات کہنے پر ہم سے حسد ابھار رہا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو فرمایا: ”عمر کو میرے پاس بلاؤ۔“ چنانچہ انہیں بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے مجھ پر یہ آیت نازل فرمائی ہے: 'کسی نبی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک وہ زمین میں (دشمن کو) اچھی طرح کچل نہ دے، تم دنیا کا سامان چاہتے ہو جبکہ اللہ آخرت چاہتا ہے، اور اللہ زبردست حکمت والا ہے'“ [سورۃ الانفال: 67] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4041]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 174، حدیث 4056»