الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2409 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 2409
السنن الكبرى للبيهقي: 168
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18269
المعجم الکبیر للطبرانی: 12558
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 464
حدیث نمبر: 2409
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا، فَوَجَدَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِخْلَافًا، فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَسْتَاكُ؟" , فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ , فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا فَآوَاهُ، وَقَضَى لَهُ حَاجَتَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی آئے، ان دونوں کی ضرورت ایک جیسی تھی، ان میں سے ایک نے جب اپنی بات شروع کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے منہ سے بدبو محسوس ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے کہا: کرتا ہوں، لیکن مجھے تین دن سے کچھ کھانے کو نہیں ملا (اس کی وجہ سے منہ سے بدبو آرہی ہے)، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا جس نے اسے ٹھکانہ مہیا کر دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ضرورت پوری کر دی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2409]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، قابوس ضعيف
حدیث نمبر: 574
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا حَسَنٌ ثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ قَابُوسٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ نَبِيَّ اللَّهِ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِخْلَافًا فَقَالَ لَهُ: ( (أَلَا تَسْتَاكُ؟) ) فَقَالَ: إِنِّي لَا أَفْعَلُ وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا فَآوَاهُ وَقَضَى لَهُ حَاجَتَهُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: دو آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، دونوں کی ایک قسم کی ضرورت تھی، جب ان میں سے ایک آدمی نے گفتگو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے بدبو محسوس کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے کہا: ”جی میں ضرور کرتا ہوں، اصل بات یہ ہے کہ میں نے تین دنوں سے کھانا نہیں کھایا،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا، پس اس نے اس کو جگہ دی اور اس کی ضرورت پوری کی۔ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، قابوس بن ابي ظبيان ليِّن يكتب حديثه ولا يحتج به۔ أخرجه الطبراني: 12611، والبيھقي: 1/ 39، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2409 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2409»
وضاحت: فوائد: … مسواک کے عام دلائل روزے دار کو بھی شامل ہیں، جبکہ خاص دلائل بھی موجود ہیں، نیز کوئی ایسی دلیل بھی نہیں ہے، جس میں روزے دار کو مسواک کرنے سے منع کیا گیا ہو، علاوہ ازیں اگر روزے دار کے لیے وضو میں کلی کرنا درست ہے، جس میں سارے منہ میں پانی کو حرکت دے کر گھمایا جاتا ہے تو مسواک بھی درست ہونا چاہیے۔ ذہن نشین رہے کے روزے دار کہ منہ کی بو، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری سے بھی پاکیزہ ہے، کا تعلق روزے دار کے معدے سے ہے، نہ کہ منہ سے، اس لیے مسواک سے وہ بو متأثر نہیں ہوتی۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 9115
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَاءَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا فَقَالَ لَهُ أَلَا تَسْتَاكُ فَقَالَ إِنِّي لَأَفْعَلُ وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا فَآوَاهُ وَقَضَى لَهُ حَاجَتَهُ
۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ دوآدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان کی ضرورت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک نے جب گفتگو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے منہ سے بد بو محسوس کی اور فرمایا: کیا تو مسواک نہیں کرتا؟ اس نے کہا: جی میں ضرور کرتاہوں، لیکن بات یہ ہے کہ میں نے تین دنوں سے کھانا نہیں کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا، پس وہ اس کو لے گیا اور اس کی ضرورت پوری کی۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9115]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، قابوس بن ابي ظبيان ليّن،يكتب حديثه ولا يحتج به، أخرجه الطبراني: 12611، والبيھقي: 1/ 39، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2409 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2409»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 168
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جُنَيْدٍ الرَّازِيُّ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مَلْحَانَ، ثنا عَمْرٌو هُوَ ابْنُ خَالِدٍ، أنا زُهَيْرٌ، ثنا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلَانِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِخْلَافًا، فَقَالَ لَهُ:" أَمَا تَسْتَاكُ؟". قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ مِنْ ثَلَاثٍ. فَأَمَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَآوَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ. لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ عَبْدَانَ. وَهَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ زُهَيْرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ان دونوں کا کام ایک ہی تھا، ان میں سے ایک نے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بدبو محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تو مسواک نہیں کرتا؟“ اس نے کہا: کیوں نہیں، لیکن میں نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا، اس نے اس کی مدد کی اور اس کی ضرورت کو پورا کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه احمد 267»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 18269
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا ; فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَسْتَاكُ؟". فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ، فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا، فَآوَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو افراد آئے، ان دونوں کی حاجت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک شخص نے گفتگو شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے منہ میں سے بدبو محسوس ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا: کیا تم مسواک نہیں کرتے ہو؟ اس نے جواب دیا: کرتا ہوں، لیکن میں نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک شخص کو ہدایت کی، وہ اسے اپنے ساتھ لے کر گیا اور اس نے اس کی حاجت پوری کی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18269]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3674) اخرجه احمد فى المسند (267/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2405، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 541»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 12558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ فَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا، فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا، فَقَالَ لَهُ: أَمَا تَسْتَاكُ؟ " قَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ، " فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا فَأَقْرَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی آئے، دونوں کی حاجت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک نے سلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے بدبو محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے کہا: میں کرتا تو ہوں، لیکن تین دن سے مجھے کھانا نصیب نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا تو اس نے اسے کھانا کھلایا اور اس کی حاجت پوری کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12558]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 107، حدیث 12611»
حدیث نمبر: 464
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ قَابُوسَ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " جَاءَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا، فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا" فَقَالَ: أَلَا تَسْتَاكُ؟ فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ. فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا (فَأَوْصَاهُ) وَقَضَى حَاجَتَهُ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ زُهَيْرٍ، ثَنَا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ ... فَذَكَرَهُ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ زُهَيْرٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ زُهَيْرٍ، ثَنَا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ ... فَذَكَرَهُ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ زُهَيْرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو شخص حاضر ہوئے جن کی حاجت ایک ہی تھی، جب ان میں سے ایک نے کلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے (بھوک کے تغیر کی وجہ سے) ناگوار بو محسوس فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے عرض کی: میں مسواک تو کرتا ہوں لیکن میں نے تین دن سے کچھ چکھا تک نہیں ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک شخص کے سپرد کیا (اور اس کے متعلق بھلائی کی وصیت فرمائی) اور اس کی حاجت پوری کر دی۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’السنن الکبریٰ‘ میں زہیر کے طریق سے روایت کیا ہے، (وہ کہتے ہیں) ہمیں قابوس بن ابی ظبیان رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی... پھر انہوں نے اسے ذکر کیا، نیز اسے راویوں کی ایک جماعت نے زہیر سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 464]
میں کہتا ہوں: اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’السنن الکبریٰ‘ میں زہیر کے طریق سے روایت کیا ہے، (وہ کہتے ہیں) ہمیں قابوس بن ابی ظبیان رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی... پھر انہوں نے اسے ذکر کیا، نیز اسے راویوں کی ایک جماعت نے زہیر سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 464]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2405، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12611، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18269»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ قابوس بن أبي ظبيان صدوق فيه لين