🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2433 (کل: 14 مقامات، 12 کتب)
مسند احمد: 2433، 2617
صحیح بخاری: 6824
بلوغ المرام: 1037
مسند اسحاق بن راہویہ: 653
مشکوۃ المصابیح: 3561
مسند عبداللہ بن مبارک: 167
سنن دارقطنی: 3225، 3226
المستدرک علی الصحیحین: 8275
الجامع الكامل: 6950
السنن الكبرى للبيهقي: 16994
المعجم الکبیر للطبرانی: 11886
المعجم الاوسط: 2554
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2433
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَعْلَي بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا أَتَاهُ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ؟" , قَالَ: لَا , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنِكْتَهَا؟" , لَا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اعتراف جرم کے لئے حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے اسے بوسہ دیا ہوگا، یا چھیڑ خانی کی ہوگی، یا دیکھا ہوگا؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اس سے جماع کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں! تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر انہیں سنگسار کر دیا گیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2433]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6824
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6824
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" لَمَّا أَتَى مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ، قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: أَنِكْتَهَا" لَا يَكْنِي، قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ.
مجھ سے عبداللہ بن محمد الجعفی نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے کہا کہ میں نے یعلیٰ بن حکیم سے سنا، انہوں نے عکرمہ سے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ غالباً تو نے بوسہ دیا ہو گا یا اشارہ کیا ہو گا یا دیکھا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نہیں یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کیا پھر تو نے ہمبستری ہی کر لی ہے؟ اس مرتبہ آپ نے کنایہ سے کام نہیں لیا۔ بیان کیا کہ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کا حکم دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6824]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”شاید تو نے بوسہ لیا ہوگا، یا اشارہ کیا ہوگا، یا نظر بازی کی ہوگی؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تو نے اس سے جماع کیا ہے؟“ آپ نے اس مرتبہ اشارے یا کنائے سے کام نہیں لیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6824]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لما أتى ماعز بن مالك إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال له:«‏‏‏‏لعلك قبلت أو غمزت أو نظرت» ‏‏‏‏ قال: لا يا رسول الله. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا ” شاید تو نے بوس و کنار کیا ہو یا چھیڑ چھاڑ کی ہو اور نظر بد ڈالی ہو۔“ اس نے کہا نہیں اے اللہ کے رسول! (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1037]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «لَمَّا» جب – «أَتَى» آئے – «مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ» ماعز بن مالک – «إِلَى النَّبِيِّ» نبی کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ لَهُ» آپ نے ان سے فرمایا: – «لَعَلَّكَ» شاید تم نے – «قَبَّلْتَ» بوسہ لیا ہو – «أَوْ غَمَزْتَ» یا چھوا (دبایا) ہو – «أَوْ نَظَرْتَ» یا دیکھا ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «لَا» نہیں – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے (صرف) بوسہ لیا ہو، یا ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب هل يقول الإمام للمقر: لعلك لمست أو غمزت، حديث:6824.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 653
اَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ یَحْیَ بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمَاعِزٍ حِیْنَ قَالَ اِنِّیْ زَنَیْتُ: لَعَلَّكَ غَمَزْتَ اَوْ نَظَرْتَ اَوْ قَبَّلْتَ قَالَ: کَأَنَّهٗ خَافَ اَنْ لَّا یَدْرِیْ مَا الزِّنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز رضی اللہ عنہ نے جس وقت کہا تھا کہ میں نے زنا کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ہو سکتا ہے تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو یا بوسہ لیا ہو۔“ راوی نے بیان کیا گیا گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندیشہ ہوا کہ اسے معلوم ہی نہ ہو کہ زنا کیا ہے؟ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطلاق، باب الطلاق فى الاغلاق الخ، رقم: 5271 . مسلم، كتاب الحدود، باب من اعتراف على نفسه بالزني، رقم: 1692 . سنن ابوداود، رقم: 4421 . 4427 . مسند احمد: 238/1 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3561
3561 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَتَى مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ، قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: أَنِكْتَهَا؟ - لَا يُكَنِّي - قَالَ: نَعَمْ فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ تم نے بوسہ لیا ہو، یا ہاتھ لگایا ہو یا دیکھا ہو۔“ اس نے عرض کیا: نہیں، اللہ کے رسول! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس سے جماع کیا؟“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کنایہ سے بات نہیں کی، اس نے عرض کیا: جی ہاں! تب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم فرمایا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3561]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6824)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2617
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَتَّابٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الْأَسْلَمِيَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا، فَقَالَ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اعتراف جرم کے لئے حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے اسے بوسہ دیا ہوگا، یا ہاتھ لگایا ہوگا، یا صرف دیکھا ہوگا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2617]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2824
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ الأَسْلَمِيَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا، فَقَالَ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک وہ اسلمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور زنا کا اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تو نے بوسہ دیا ہو، یا ہاتھ لگایا ہو یا دیکھا ہو۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6824، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1693، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8169، 8170، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7130، 7131، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4421، 4425، 4426، 4427، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1427، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17092، 17093، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2161، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2749، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2580، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2554، 4556
صحیح بخاري، الحدود: 28، باب هل یقول الإمام للمقر: لعلك لمست أو غمزت: 12/13، سنن ابي داود، الحدود: 24، باب رجم ماعز بن مالك: 12/109، مسند أحمد (الفتح الرباني)16/91، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/226، مستدرك حاکم: 4/361، التلخیص الحبیر: 4/54۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3184 ترقیم الرسالہ : -- 3225
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، لَعَلَّكَ لَمَسْتَ، قَالَ: لا، قَالَ: فَلَعَلَّكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: أَمَرَ بِرَجْمِهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تم نے بوسہ لیا ہو، ہو سکتا ہے، تم نے چھوا ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے (زنا ہی کیا ہے)؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3225]
ترقیم العلمیہ: 3184
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6824، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1693، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8169، 8170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7130، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4421، 4425، 4426، 4427، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1427،، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2161»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3185 ترقیم الرسالہ : -- 3226
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أنا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ نَا أَبُو السَّائِبِ ، نَا يَزِيدُ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا: " لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ"، فَقَالَ: لا، قَالَ:" فَكَذَا؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ". وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ"، قَالَ: لا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَعَلْتَ كَذَا؟"، لا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے زنا کا اعتراف کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تو نے صرف بوسہ لیا ہو، یا صرف چھو لیا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایسا ہی ہے (یعنی تم نے زنا ہی کیا ہے)؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں سنگسار کر دیا گیا۔ ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے یہ یہ (یعنی زنا) کیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنایہ کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، تو انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3226]
ترقیم العلمیہ: 3185
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6824، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1693، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8169، 8170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7130، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4421، 4425، 4426، 4427، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1427،، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2161»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8275
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا إبراهيم بن عبد الله، حدثنا وهب بن جَرِير، حدثنا أبي قال: سمعت يعلى بن حَكيم يُحدِّث عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ النبي ﷺ قال لماعِزِ بن مالك:"وَيْحَكَ، لعَلَّكَ قبلت أو لَمَستَ أو غَمَزْتَ أو نَظَرتَ!" قال: لا، قال:"أفعَلْتَها؟ قال: نعم، فعند ذلك أمرَ برَجْمِه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه. وقد رواه الحكم بن أبان عن عكرمة بزياداتِ ألفاظٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8076 - ذا في البخاري
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز بن مالک سے فرمایا: ”تمہاری خرابی ہو! شاید تم نے محض بوسہ لیا ہو گا، یا چھوا ہو گا، یا آنکھ ماری ہو گی، یا صرف دیکھا ہو گا؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے واقعی وہ (فعل) کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے رجم (سنگسار) کرنے کا حکم دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8275]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8275] [ترقيم الشركة 8176] [ترقيم العلميه 8076]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں