🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1172. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26124 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 26124
سنن نسائی: 2792
المعجم الاوسط: 4283
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26124
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ , عَنِ الْحَكَمِ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: " كُنَّا نُقَلِّدُ الشَّاءَ فَنُرْسِلُ بِهَا , وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَالٌ لَمْ يُحْرِمْ مِنْهُ" .
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے جانور یعنی بکری کے قلادے بٹا کرتی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے بھیج کر بھی کسی چیز سے اپنے آپ کو نہیں روکتے تھے (جن سے محرم بچتے تھے)۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26124]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5566، م: 1321
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2792
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ثِقَةٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ. ح وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كُنَّا نُقَلِّدُ الشَّاةَ، فَيُرْسِلُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَلَالًا لَمْ يُحْرِمْ مِنْ شَيْءٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم بکری کے گلے میں ہار ڈالتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے (مکہ) بھیجتے تھے، اس حال میں کہ آپ حلال رہتے تھے، کسی چیز کو اپنے اوپر حرام نہیں کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2792]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم بکریوں کو قلادے ڈالا کرتے تھے، پھر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حرم کی طرف بھیجتے تھے اور خود (مدینہ منورہ میں) حلال رہتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2792]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2777 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4283
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُنَّا نُقَلِّدُ الشَّاءَ، فَيُرْسِلُ بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَالًا، لَمْ يُحَرِّمْ شَيْئًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم بکریوں کے گلے میں (قربانی کی علامت کے طور پر) قلادے ڈالتے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں (ہدی کے لیے) بھیج دیتے اور خود حلال ہی رہتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4283]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1321، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2789 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3757، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10294، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26765، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4183، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5517»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں