🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26504 (کل: 26 مقامات، 17 کتب)
مسند احمد: 26504، 26623، 26721، 26722
صحیح مسلم: 3621، 3625
سنن ابوداود: 2122
سنن ابن ماجہ: 1917
بلوغ المرام: 908
سنن دارمی: 2247
مصنف ابن ابی شیبہ: 17815
سنن دارقطنی: 3733
الفتح الربانی: 7139
سنن سعید بن منصور: 1953
صحیح ابن حبان: 4065، 4210
مسند امام شافعی: 1105
الجامع الكامل: 6417
السنن الكبرى للبيهقي: 14758، 14759، 14760
المعجم الکبیر للطبرانی: 19889، 19896
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6996، 7006
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3268
11 تا 20
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17224 ترقیم الشثری: -- 17815
حدثنا ابو بكر قال يحيى بن سعيد عن سفيان عن محمد بن ابي بكر عن عبد الملك بن ابي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام ، عن ابيه ، عن ام سلمة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لما تزوج ام سلمة اقام عندها ثلاثا، وقال لها:" إنه ليس بك على اهلك هوان , إن شئت سبعت لك وإن سبعت لك سبعت لنسائي"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من [أ، جـ، س، ز، ط، ك، هـ].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [س]: (نسائي).
(٤) صحيح؛ والاتصال زيادة مقبولة، أخرجه مسلم (١٤٦٠)، وأحمد (٢٦٥٠٤).

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا۔ پھر ان سے فرمایا کہ آپ اپنے اہل کے ہاں کوئی بے قدر نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن رہوں اور اگر میں آپ کے پاس سات دن رہوں تو اپنی دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17815]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ والاتصال زيادة مقبولة .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 918، 1460، ومالك فى «الموطأ» برقم: 810 / 269، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 766، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2949، 4065، 4210، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2750، 6705، 6830، 6839، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3254 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5375، 8876، 8877، 10842، 10843، 10844، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2122، 3119، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3511، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2256، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1598، 1917، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7225، 13866، 14877، 14876، 14875، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3733، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16602، 16603، 27147، 27172، 27265، 27277، 27311، 27312، 27339، 27364، 27365، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1446، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6907، 6908، 6996، 7006، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3160، 4116 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6701، 10644، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4275، 4335، 4336، 4339، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5754، 5755، 5751، 5752، والطبراني فى «الكبير» برقم: 497، 499، 506، 507، 518، 550، 586، 587، 585، 592، 692، 723، 948، 958، 957، 974، ترقيم محمد عوامة: 17224»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3677 ترقیم الرسالہ : -- 3733
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَ: وَنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا حِينَ دَخَلَ بِهَا:" لَيْسَ بِكِ هَوَانٌ عَلَى أَهْلِكِ إِنْ شِئْتِ أَقَمْتُ مَعَكِ ثَلاثًا خَالِصَةً لَكِ، وَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ ثُمَّ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي، فَقَالَتْ تُقِيمُ مَعِي ثَلاثًا خَالِصَةً" . فَأَخَذَ مَالِكٌ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،" بِسَبْعٍ لِلْبِكْرِ، وَبِثَلاثٍ لِلثَّيِّبِ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے: عبدالملک بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب ان کی رخصتی ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے شوہر کے نزدیک کم حیثیت کی مالک نہیں ہو، اگر تم چاہو، تو میں تمہارے ساتھ تین دن قیام کرتا ہوں، جو صرف تمہارے لیے ہوں گے (دوسری ازواج کو اپنی باری کے حساب سے ایک، ایک دن ملے گا)، اور اگر تم چاہو، تو میں تمہارے ساتھ سات دن رہوں، لیکن پھر اپنی تمام بیویوں (میں سے ہر ایک کے ساتھ) سات، سات دن رہوں گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”آپ میرے ساتھ تین دن رہیں۔“ امام مالک اور ابن ابی ذئب نے اس سے یہ حکم اخذ کیا ہے: کنواری کے ساتھ سات دن رہا جائے گا اور ثیبہ کے ساتھ تین دن رہا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3733]
ترقیم العلمیہ: 3677
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 918، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 514، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2949، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2122، 3119، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3511، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2256، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1598، 1917، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16602، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17224»
«في إسناده الواقدي وهو ضعيف جدا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 194)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7139
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَهَا أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ وَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي وَفِي لَفْظٍ قَالَ إِنَّ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ كَرَامَةً قَالَ الرَّاوِي فَأَقَامَ عِنْدَهَا إِلَى الْعَشِيِّ ثُمَّ قَالَ إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِسَائِرِ نِسَائِي وَإِنْ شِئْتِ قَسَمْتُ لَكِ قَالَتْ لَا بَلِ اقْسِمْ لِي
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب مجھ سے شادی کی تو میرے پاس تین دن تک ٹھہرے اور فرمایا: بیشک اس میں نہ تیرے اہل کی توہین ہے اور نہ تیری حق تلفی ہے،اگر تمہاری مرضی ہے تو میں سات دن پورے کر دیتا ہوں، لیکن پھرمیں اپنی دیگر بیویوں کے ہاں بھی سات سات دن رہوں گا۔ ایک روایت میں ہے: تیری وجہ سے تیرے اہل کی کرامت اور عزت ہے۔ ایک راوی نے کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شام تک ان کے پاس ٹھہرے اور فرمایا: اگر تم چاہتی ہو تو میں تمہارے پاس سات دن گزارتا ہوں، لیکن پھر اپنی دیگر بیویوں کے لئے بھی سات دن مقرر کروں گا اور اگر تم چاہتی ہو تو میں تیرے لیے تقسیم کر دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا: نہیں، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے لیے تقسیم کر دیں۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7139]
تخریج الحدیث: «ھذا اسناد ضعيف لجھالة عبد العزيز بن بنت ام سلمة، لكن قوله اِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَاِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِسَائِرِ نِسَائِيْ صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 6907، والطبراني في الكبير: 23/ 506، وابن حبان: 2949، والحاكم: 2/ 178، والبيھقي: 7/ 131، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26721 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27257»
وضاحت: فوائد: … سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیوہ تھیں، اس لیے ان کا حق تین دن بنتا تھا، اگر ان کو سات دن دیئے جاتے تو پھر باقی بیویوں کو بھی اتنے دن دینے پڑتے، صحیح مسلم کی روایت کے مطابق سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے تین دنوں کو ترجیح دی، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دوبارہ لوٹنا جلدی ہو، سات دنوں کی صورت میں تو لمبا انتظار کرنا پڑے گا۔

الحكم على الحديث:
ھذا اسناد ضعيف لجھالة عبد العزيز بن بنت ام سلمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 776 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1953
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: لَمَّا دَخَلَتْ أُمُّ سَلَمَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، فَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِلا فَثَلَّثْتُكِ ثُمَّ أَدُورُ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھر والوں کے نزدیک تمہاری کوئی بے وقعتی نہیں، اگر چاہو تو میں تمہارے لیے سات راتیں مقرر کر دوں، ورنہ تین راتیں، پھر تقسیم (یعنی عدل) شروع کر دوں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1953]
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1460، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1935، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 776، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14873، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3732، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10645، 10646، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4332، 4333، والطبراني فى «الكبير» برقم: 591»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4065
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، وَالْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا، أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ يُخْبِرُ أَنَّ، أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا لَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ أَخْبَرَتْهُمْ، أَنَّهَا بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةَ، فَكَذَّبُوهَا، وَجَعَلُوا يَقُولُونَ: مَا أَكْذَبَ الْغَرَائِبَ، ثُمَّ أَنْشَأَ نَاسٌ مِنْهُمُ الْحَجَّ، فَقَالُوا: تَكْتُبِينَ إِلَى أَهْلِكِ، فَكَتَبْتُ مَعَهُمْ، فَرَجَعُوا إِلَى الْمَدِينَةِ فَصَدَّقُوهَا، فَازْدَادَتْ عَلَيْهِمْ كَرَامَةً، فَقَالَتْ: لَمَّا وَضَعْتُ زَيْنَبَ، جَاءَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُنِي، فَقُلْتُ: مَثَلِي لا يُنْكَحُ، أَمَا أَنَّا، فَلا وَلَدَ فِيَّ، وَأَنَا غَيُورٌ ذَاتُ عِيَالٍ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَكْبَرُ مِنْكِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ فَيُذْهِبُهَا اللَّهُ، وَأَمَّا الْعِيَالُ فَإِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ"، فَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" إِنِّي آتِيكُمُ اللَّيْلَةَ"، قَالَتْ: فَأَخْرَجْتُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ كَانَتْ فِي جَرَّتِي، وَأَخْرَجْتُ شَحْمًا فَعَصَدْتُ لَهُ، قَالَ: فَبَاتَ ثُمَّ أَصْبَحَ، فَقَالَ حِينَ أَصْبَحَ:" إِنَّ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ كَرَامَةً إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنَّ أُسَبِّعْ لَكِ أُسَبِّعُ لِنِسَائِي" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب وہ مدینہ منورہ آئیں تو انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ ابوامیہ بن مغیرہ کی صاحب زادی ہیں، لوگوں نے ان کی اس بات کو تسلیم نہیں کیا اور وہ لوگ یہ کہنے لگے: یہ کیسی عجیب و غریب غلط بیانی ہے! پھر ان میں سے کچھ لوگوں نے حج پر جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا: کیا تم اپنے گھر والوں کو کوئی خط لکھ دو گی؟ تو میں نے ان لوگوں کو خط لکھ کر دے دیا، جب وہ لوگ واپس آئے تو انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بیان کی تصدیق کی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے عزت و احترام میں اضافہ ہو گیا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب میرے ہاں زینب کی پیدائش ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا، میں نے عرض کی: مجھ جیسی عورت کے ساتھ نکاح نہیں کیا جا سکتا کیونکہ میں اب بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور میں بہت غیرت مند (یعنی سوکن کے بارے میں حساس) ہوں، میں بال بچے دار بھی ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سے عمر میں بڑا ہوں، جہاں تک غیرت کا تعلق ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے گا، جہاں تک بال بچوں کا تعلق ہے تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے سپرد ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں آج رات تمہارے پاس آؤں گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے اپنی تھیلی میں موجود کچھ جو کے دانے نکالے اور کچھ چربی نکالی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اسے تیار کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات وہیں بسر کی اور صبح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے شوہر کے نزدیک معزز حیثیت کی مالک ہو، اگر تم چاہو تو میں سات دن تمہارے پاس رہتا ہوں، اگر میں سات دن تمہارے پاس رہا تو اپنی دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4065]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 918، 1460، وابن الجارود فى "المنتقى"، 766، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2949، 4065، 4210، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2750، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2122، 3119، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3511، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2256، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1598، 1917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16602» «رقم طبعة با وزير 4053»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2019). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4210
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَهَا أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلاثًا، وَقَالَ:" لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، إِِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، فَإِِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ هَذَا هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيُّ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ هُوَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْقُرَشِيُّ، جَمِيعًا مَدَنِيَّانِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی تو ان کے ہاں تین دن قیام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے شوہر کے نزدیک بے حیثیت نہیں ہو، اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات دن رہتا ہوں، لیکن اگر میں تمہارے پاس سات دن رہا تو دیگر ازواج کے پاس بھی سات، سات دن رہوں گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) محمد بن ابوبکر نامی راوی، محمد بن ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم انصاری ہیں اور عبدالملک بن ابوبکر نامی راوی، عبدالملک بن ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام قریشی ہیں اور یہ دونوں مدنی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4210]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 918، 1460، وابن الجارود فى "المنتقى"، 766، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2949، 4065، 4210، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2750، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2122، 3119، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3511، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2256، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1598، 1917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16602» «رقم طبعة با وزير 4197»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1846). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1105
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ: أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، وَالْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَاهُ، أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهَا لَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ أَخْبَرَتْهُمْ أَنَّهَا ابْنَةُ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ فَكَذَّبُوهَا، وَقَالُوا: مَا أَكْذَبَ الْغَرَائِبَ!، حَتَّى أَنْشَأَ إِنْسَانٌ مِنْهُمُ الْحَجَّ، فَقَالُوا: أَتَكْتُبِينَ إِلَى أَهْلِكِ؟ فَكَتَبَتْ مَعَهُمْ، فَرَجَعُوا إِلَى الْمَدِينَةِ قَالَتْ: فَصَدَّقُونِي وَازْدَدْتُ عَلَيْهِمْ كَرَامَةً، قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَنِي فَقُلْتُ لَهُ: مَا مِثْلِي نُكِحَ. أَمَّا أَنَا فَلَا وَلَدَ لِي وَأَنَا غَيُورٌ ذَاتُ عِيَالٍ، قَالَ: أَنَا أَكْبَرُ مِنْكِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ فَيُذْهِبُهَا اللَّهُ، وَأَمَّا الْعِيَالُ فَإِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَأْتِيهَا وَيَقُولُ:"أَيْنَ زُنَابُ"؟ حَتَّى جَاءَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ [ ص: 27 ] فَاخْتَلَجَهَا، وَقَالَ: هَذِهِ تَمْنَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ تُرْضِعُهَا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَيْنَ زُنَابُ"؟ فَقَالَتْ قُرَيْبَةُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ وَوَافَقَهَا عِنْدَهَا: أَخَذَهَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنِّي آتِيكُمُ اللَّيْلَةَ". قَالَتْ: فَقُمْتُ فَوَضَعْتُ ثِفَالِي وَأَخْرَجْتُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ كَانَتْ فِي جَرٍّ وَأَخْرَجْتُ شَحْمًا فَعَصَدْتُهُ أَوْ عَصَرْتُهُ، قَالَتْ: فَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْبَحَ فَقَالَ حِينَ أَصْبَحَ:"إِنَّ لَكِ عَلَى أَهْلِكِ كَرَامَةً، فَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنْ أُسَبِّعْ أُسَبِّعْ لِنِسَائِي".
ابو بکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بتایا کہ جب وہ مدینہ آئیں تو انہوں نے مدینہ والوں کو بتایا کہ وہ ابوامیہ بن مغیرہ کی بیٹی ہیں تو انہوں نے ان کی بات نہ مانی اور کہا: ”اجنبی لوگ کتنے جھوٹے ہوتے ہیں“۔ یہاں تک کہ ان میں سے ایک انسان حج کو گیا تو انہوں نے کہا: کیا تو اپنے گھر والوں کے لیے کوئی پیغام لکھنا چاہتی ہے؟ انہوں نے ان کو پیغام لکھ کر دے دیا، جب وہ مدینہ واپس آئے تو انہوں نے میری تصدیق کی اور میری پہلے سے زیادہ عزت کرنے لگے۔ فرماتی ہیں: جب میں حلال ہوئی (عدت مکمل ہوئی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور مجھے منگنی کا پیغام دیا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میرے جیسی سے کون نکاح کرے گا، اب میرے ہاں (مزید) اولاد نہ ہوگی، اور میں غیرت مند اور صاحبِ عیال ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھ سے (عمر میں) بڑا ہوں، رہی غیرت تو اللہ اس کو دور فرما دیں گے، اور اولاد (کی کفالت) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ذمے ہے“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے عقد کر لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آتے تو فرماتے: ”زناب کہاں ہے؟“ یہاں تک کہ عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اس کو جلدی سے (ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی گود سے) چھین لیا اور کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روکتی ہے، جبکہ وہ (ام سلمہ) اسے دودھ پلاتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زناب کہاں ہے؟“ قریبہ بنت ابوامیہ، جو اس وقت وہاں موجود تھیں، انہوں نے کہا: اسے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے لے لیا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں رات کو تمہارے پاس آؤں گا“۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں اٹھی اور چکی کے نیچے بچھانے والے چمڑے کو بچھایا، اور گھڑے سے جو کے دانے نکالے، پھر چربی نکالی اور اس کو ان پر نچوڑ دیا (سالن تیار کیا)۔ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات گزاری اور صبح کی۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرے لیے تیرے گھر والوں کے ہاں عزت ہے، اگر تو چاہے تو میں تیرے لیے سات دن مقرر کرتا ہوں، اور اگر میں نے سات دن مقرر کیے تو اپنی دوسری عورتوں کے لیے بھی سات کروں گا“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1105]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي: 301/7 - وفى المعرفة السنن والآثار لــه (4380) - واحمد: 6/ 295، 307، 308. والنسائي في الكبرى (8926) - وصححه الحاكم: 4 / 16، 17، وابن حبان.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6417
6417- عن عبد الملك بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن هشام، عن أبيه، عن أم سلمة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما تزوج أم سلمة أقام عندها ثلاثا وقال: إنه ليس بك على أهلك هوان، إن شئت سبّعتُ لكِ، وإن سبّعتُ لكِ سبّعتُ لنسائي
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الرضاع (41:1460) من طريق يحي بن سعيد (هو القطان) عن سفيان (هو الثوري)، عن محمد بن أبي بكر، عن عبد الملك بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، عن أبيه، عن أم سلمة.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14758
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ اللَّخْمِيُّ، نا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، نا مُسَدَّدٌ، ح قَالَ: وَأنا ابْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح قَالَ: وَأنا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالُوا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، نا الثَّوْرِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَهَا أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَقَالَ إِنَّهُ:" لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ فَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي" قَالَ سُلَيْمَانُ: لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مُجَوَّدَ الْإِسْنَادِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، قَالَ الشَّيْخُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرُهُ عَنْ يَحْيَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْصُولًا.
عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شادی کے بعد ان کے پاس تین دن ٹھہرے اور فرمایا: ”تو اپنے گھر والوں کے نزدیک حقیر نہیں ہے۔ اگر تو چاہے تو سات دن پورے کروں گا اور دوسری عورتوں کے لیے بھی سات دن دوں گا۔“
سلیمان (طبرانی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو سفیان سے عمدہ (متصل) سند کے ساتھ یحییٰ بن سعید قطان کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14758]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14759
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ وَأَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى قَالَا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ، نا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ نا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَذَكَرَ أَشْيَاءَ هَذَا فِيهِ قَالَ:" إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ لَكِ وَأُسَبِّعَ لِنِسَائِي، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي" هَكَذَا أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ.
ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی اور اس میں مختلف اشیاء ذکر فرمائیں، فرمایا: ”اگر تو چاہے تو میں تیرے پاس سات دن ٹھہرتا ہوں اور باقی عورتوں کے پاس بھی سات دن ہی ٹھہروں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14759]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں