🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26596 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 26596
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12145
المعجم الکبیر للطبرانی: 20051
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26596
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا ظَهَرَتْ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي، عَمَّهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ" , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا فِيهِمْ يَوْمَئِذٍ أُنَاسٌ صَالِحُونَ؟! قَالَ:" بَلَى" , قَالَتْ: فَكَيْفَ يَصْنَعُ أُولَئِكَ؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب میری امت میں گناہ عام ہوجائیں گے تو اللہ ان سب پر اپنی طرف سے عذاب بھیج دے گا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا اس وقت ان میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں نہیں، میں نے عرض کیا پھر ان کا کیا ہوگا؟ فرمایا ان پر بھی وہی آفت آئیگی جو عام لوگوں پر آئے گی پھر وہ اللہ کی مغفرت اور خوشنودی کی طرف چلے جائیں گے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26596]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ليث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12145
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي عَمَّهُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا فِيهِمْ صَالِحُونَ؟ قَالَ:" بَلَى". قُلْتُ: فَكَيْفَ يُصْنَعُ بِأُولَئِكَ؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب میری امت میں معاصی ظاہر ہو جائیں گے، تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ان سب کو عمومی عذاب دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ہوں گے، میں نے عرض کی: تو پھر ان لوگوں کے ساتھ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز ان (گناہگار) لوگوں کو لاحق ہو گی وہ ان (نیک لوگوں) کو بھی لاحق ہو گی، اور پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رضامندی کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26056»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20051
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي عَمَّهُمُ اللهُ بِعَذَابٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَمَا فِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ نَاسٌ صَالِحُونَ، قَالَ: " بَلَى "، قُلْتُ: فَكَيْفَ يَصْنَعُ أُولَئِكَ؟ قَالَ: " يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللهِ وَرِضْوَانٍ، " لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي الرَّبِيعِ ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب میری امت میں گناہ ظاہر ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ انہیں عذاب میں گھیر لیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس وقت لوگوں میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ میں نے عرض کیا: پھر ان کا کیا حال ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بھی وہی مصیبت پہنچے گی جو باقی لوگوں کو پہنچے گی، پھر وہ اللہ کی مغفرت اور رضا کی طرف لوٹیں گے۔“
یہ ابو الربیع کی روایت کے الفاظ ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20051]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 325، حدیث 747»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 27239»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں