الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2878 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 2878
صحیح ابن خزیمہ: 114
المستدرک علی الصحیحین: 583
حدیث نمبر: 2878
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ مِنْ سِقَاءٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ مَيْتَةٌ. قَالَ:" دِبَاغُهُ يُذْهِبُ خَبَثَهُ، أَوْ رِجْسَهُ، أَوْ نَجَسَهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مشکیزے سے وضو کرنا چاہا تو کسی نے بتایا کہ یہ مردار جانور کی کھال کا بنا ہوا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”دباغت سے ان کی گندگی اور ناپاکی دور ہو جاتی ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2878]
الحكم على الحديث:
حسن، وفي سنده أخو سالم ابن أبى الجعد، فيه جهالة
حدیث نمبر: 114
نا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ مِنْ سِقَاءٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ مَيِّتَةٌ، قَالَ:" دِبَاغُهُ يَذْهَبُ بِخُبْثِهِ أَوْ نَجَسِهِ أَوْ رِجْسِهِ"
سیدنا ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صل الله علیہ وسلم نے ایک مشکیزے سے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ یہ مردار (جانور کے چمڑے سے بنا ہوا مشکیزہ) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دباغت، اس کی پلیدی، ناپاکی اور گندگی دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 114، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 578، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 49، 540، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2148، 2925»
حدیث نمبر: 583
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مِنْجَابُ بن الحارث، حدثنا يحيى بن آدم، عن مِسعَر، عن عمرو بن مُرَّة، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن أخيه، عن ابن عباس قال: أراد النبيُّ ﷺ أن يتوضَّأَ من سقاءٍ، فقيل له: إنه مَيْتةٌ، فقال:"دِباغُه يذهب بخَبثِه أو نَجَسِه أو رِجْسِه" (2) .
هذا حديث صحيح، ولا أعرف له عِلَّةً، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 574 - صحيح لا أعرف له علة
هذا حديث صحيح، ولا أعرف له عِلَّةً، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 574 - صحيح لا أعرف له علة
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشکیزے سے وضو کرنے کا ارادہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ یہ تو مردار (کی کھال) ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دباغت اس کی گندگی (یا نجاست یا پلیدی) کو ختم کر دیتی ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے اور اس میں کوئی علت نہیں ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 583]
یہ حدیث صحیح ہے اور اس میں کوئی علت نہیں ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخو سالم بن أبي الجعد - واسمه عبد الله فيما ذكر البيهقي - روى عنه غير واحدٍ، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح له هذا الحديث ابن خزيمة (114) والبيهقي 1/ 17 والمصنف، وروي معناه عن ابن عباس من غير طريقه-» [ترقيم الرساله 583] [ترقيم الشركة 578] [ترقيم العلميه 574]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن