🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2998 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2998، 2617
مسند اسحاق بن راہویہ: 653
مسند عبداللہ بن مبارک: 167
سنن دارقطنی: 3226
المعجم الاوسط: 2554
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2998
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزٍ حِينَ قَالَ: زَنَيْتُ:" لَعَلَّكَ غَمَزْتَ، أَوْ قَبَّلْتَ، أَوْ نَظَرْتَ إِلَيْهَا؟"، قَالَ: كَأَنَّهُ يَخَافُ أَنْ لَا يَدْرِيَ مَا الزِّنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اعتراف جرم کے لئے حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”شاید تم نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی کی ہوگی؟ یا بوسہ دے دیا ہوگا؟ یا اسے دیکھا ہوگا؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو در اصل یہ اندیشہ تھا کہ کہیں اسے زنا کا مطلب ہی معلوم نہ ہو۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2998]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6824
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 653
اَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ یَحْیَ بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمَاعِزٍ حِیْنَ قَالَ اِنِّیْ زَنَیْتُ: لَعَلَّكَ غَمَزْتَ اَوْ نَظَرْتَ اَوْ قَبَّلْتَ قَالَ: کَأَنَّهٗ خَافَ اَنْ لَّا یَدْرِیْ مَا الزِّنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز رضی اللہ عنہ نے جس وقت کہا تھا کہ میں نے زنا کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ہو سکتا ہے تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو یا بوسہ لیا ہو۔“ راوی نے بیان کیا گیا گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندیشہ ہوا کہ اسے معلوم ہی نہ ہو کہ زنا کیا ہے؟ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطلاق، باب الطلاق فى الاغلاق الخ، رقم: 5271 . مسلم، كتاب الحدود، باب من اعتراف على نفسه بالزني، رقم: 1692 . سنن ابوداود، رقم: 4421 . 4427 . مسند احمد: 238/1 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2617
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَتَّابٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الْأَسْلَمِيَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا، فَقَالَ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اعتراف جرم کے لئے حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے اسے بوسہ دیا ہوگا، یا ہاتھ لگایا ہوگا، یا صرف دیکھا ہوگا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2617]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2824
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ الأَسْلَمِيَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا، فَقَالَ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک وہ اسلمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور زنا کا اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تو نے بوسہ دیا ہو، یا ہاتھ لگایا ہو یا دیکھا ہو۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6824، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1693، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8169، 8170، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7130، 7131، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4421، 4425، 4426، 4427، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1427، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17092، 17093، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2161، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2749، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2580، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2554، 4556
صحیح بخاري، الحدود: 28، باب هل یقول الإمام للمقر: لعلك لمست أو غمزت: 12/13، سنن ابي داود، الحدود: 24، باب رجم ماعز بن مالك: 12/109، مسند أحمد (الفتح الرباني)16/91، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/226، مستدرك حاکم: 4/361، التلخیص الحبیر: 4/54۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3185 ترقیم الرسالہ : -- 3226
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أنا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ نَا أَبُو السَّائِبِ ، نَا يَزِيدُ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا: " لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ"، فَقَالَ: لا، قَالَ:" فَكَذَا؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ". وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ"، قَالَ: لا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَعَلْتَ كَذَا؟"، لا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے زنا کا اعتراف کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تو نے صرف بوسہ لیا ہو، یا صرف چھو لیا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایسا ہی ہے (یعنی تم نے زنا ہی کیا ہے)؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں سنگسار کر دیا گیا۔ ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے یہ یہ (یعنی زنا) کیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنایہ کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، تو انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3226]
ترقیم العلمیہ: 3185
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6824، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1693، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8169، 8170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7130، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4421، 4425، 4426، 4427، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1427،، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2161»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2554
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مَاعِزًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَرَّ بِالزِّنَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ لَمَسْتَ قَالَ: لَا. قَالَ: I " فَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟ I "، لَا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ. فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْلَى إِلَّا جَرِيرٌ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور زنا کا اقرار کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، یا چھیڑا ہو، یا چھوا ہو؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنایہ استعمال نہیں فرمایا (صریح الفاظ میں پوچھا)۔ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو انہیں رجم کر دیا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یعلیٰ سے صرف جریر نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6824، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1693، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8169، 8170، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7130، 7132، 7131، 7133، 7135، 7134، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4421، 4426، 4425، 4427، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1427، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17092، 17093، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3225، 3226، 3227، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2161، 2237، 2347، 2472، 2660، 2921، 3056، 3086، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2749، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2580، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 571، والبزار فى «مسنده» برقم: 4774، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13338، 13344، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29175، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4861، 4860، (3/143) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4943، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11936، 11945، 12111، 12304، 12305، 12306، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4556»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں